بھیم آرمی چیف چندرشیکھر آزاد پر قاتلانہ حملہ، گولی سے زخمی چندرشیکھر اسپتال میں داخل

Source: S.O. News Service | Published on 28th June 2023, 11:04 PM | ملکی خبریں |

سہارنپور،28/جون (ایس او نیوز/ایجنسی) بھیم آرمی چیف چندرشیکھر آزاد پر آج نامعلوم حملہ آوروں نے چار گولیاں داغیں، لیکن اس حملے میں وہ بال بال بچ گئے۔ ایک گولی ان کو چھوتی ہوئی نکل گئی اور اس وقت چندرشیکھر اسپتال میں اپنا علاج کرا رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتر پردیش کے دیوبند میں بدھ کی شام بھیم آرمی چیف پر یہ حملہ ہوا۔ سہارنپور ضلع میں چندرشیکھر کا قافلہ جب گزر رہا تھا تو یہ شرپسند عناصر نے یہ فائرنگ کی۔

بتایا جاتا ہے کہ سہارنپور کے دیوبند علاقے میں چندرشیکھر آزاد بدھ کے روز جب پہنچے تو ہریانہ نمبر کی گاڑی سے آئے حملہ آوروں نے گولی چلائی۔ چندرشیکھر آزاد کی گاڑی پر تقریباً چار راؤنڈ گولی چلائی گئی ہے جس کی وجہ سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔ ابھی چندرشیکھر کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انھیں جلد ہی سہارنپور کے اسپتال میں ریفر کیا جا سکتا ہے۔

حملہ کے بعد اسپتال میں داخل چندرشیکھر آزاد نے واقعہ کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ’’مجھے ٹھیک طرح سے کچھ بھی یاد نہیں ہے۔ حملہ کر کے گاڑی سہارنپور کی طرف بھاگی تھی۔ اس وقت وہاں ہماری ہی گاڑی تھی۔ میری گاڑی میں 5 لوگ تھے اور میرا بھائی ہی گاڑی کو ڈرائیو کر رہا تھا۔ میرے ساتھ موجود ایک شخص کو بھی چوٹ لگی ہے۔ جب گولی چلی تو میں نے سہارنپور کے افسر کو فون کیا اور حملے کی جانکاری دی۔‘‘ چندرشیکھر سے جب پوچھا گیا کہ کیا انھیں کسی پر شبہ ہے، تو انھوں نے کہا کہ میرا تو کسی سے کوئی جھگڑا ہی نہیں ہے۔

موصولہ خبروں کے مطابق چندرشیکھر آزاد دہلی سے سہارنپور کی طرف جا رہے تھے جہاں انھیں دیوبند میں ایک ساتھی کے گھر پہنچنا تھا۔ لیکن راستے میں ہی ان پر یہ حملہ ہو گیا۔ اس واقعہ کو لے کر یوپی پولیس کی طرف سے بھی بیان جاری کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی وپن ٹاڈا نے کہا ہے کہ چندرشیکھر آزاد کے قافلہ پر کچھ کار سوار بدمعاشوں نے حملہ کیا ہے۔ فائرنگ میں ایک گولی چندرشیکھر کو چھو کر نکلی ہے۔ ان کی حالت ٹھیک ہے اور ابھی انھیں مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انتخابات کے اعدادوشمار پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو جاری کیا نوٹس

ملک بھر میں انتخابی ماحول ہے۔ لوک سبھا انتخابات کے چار مراحل مکمل ہو چکے ہیں۔ اب انتخابات کا پانچواں مرحلہ 20 مئی کو ہونا ہے۔ دریں اثنا، سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی جس میں پولنگ اسٹیشنوں پر ریکارڈ شدہ ووٹوں کے اکاؤنٹ کو فوری طور پر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کی مانگ گئی ہے۔

لوک سبھا انتخابات: انتخابی مہم کا پانچواں دور آج شام ختم ہوگا، 20 مئی کو 8 ریاستوں کی 49 سیٹوں پر ووٹنگ

  لوک سبھا انتخابات کے پانچویں دور کی انتخابی مہم آج شام ختم ہو جائے گی۔ 20 مئی کو ہونے والی ووٹنگ کے دوران 6 ریاستوں اتر پردیش، بہار، مغربی بنگال، مہاراشٹر، اڈیشہ، جھارکھنڈ اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں جموں کشمیر اور لداخ کی کل 49 نشستوں پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

کنہیا کمار پر حملہ بی جے پی کی مایوسی کا نتیجہ: کانگریس

  کانگریس نے پارٹی کے شمال مشرقی دہلی کے لوک سبھا امیدوار کنہیا کمار پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بزدلانہ حرکت اور انتخابات میں شکست پر مایوسی قرار دیا اور کہا کہ ملک کی سب سے پرانی جماعت پر اس طرح کی حرکتوں کاکوئی اثر ہونے والا نہیں ہے۔

اروند کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضداشت پر سپریم کورٹ نے فیصلہ رکھا محفوظ

سپریم کورٹ نے جمعہ (17 مئی) کو دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی ای ڈی کے ذریعے آبکاری پالیسی کے تحت گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضداشت پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتّہ کی بنچ نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے اروند کیجریوال کو ضمانت کے لیے نچلی ...

دہلی میں بڑھتی آلودگی کی ذمہ دار مودی حکومت ہے، کانگریس کا سنگین الزام

دہلی میں بڑھتی آلودگی کے لیے کانگریس نے مرکز کی مودی حکومت کو ذمہ دارٹھہریا ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے آج (17 مئی) کو ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ معیار کو نظر انداز کرتے ہوئے دہلی میں تقریباً ایک درجن بجلی گھروں میں کوئلہ استعمال کیا جا رہا ہے اور مرکز کی ...

بی جے پی محکمہ پولیس میں بھی اگنی ویر اسکیم لانے کی تیاری کر رہی ہے، تیجسوی یادو کا بڑا دعویٰ

بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے مرکز کی اگنی ویر اسکیم کے تعلق سے ایک بڑا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مرکز کی بی جے پی حکومت محکمہ پولیس میں بھی فوج کی طرح اگنی ویر اسکیم لانے کی تیاری کر رہی ہے۔ ملک بھر کے نوجوانوں کا سب سے بڑا مسئلہ اگنی ویر اسکیم ہے۔ ہم نے حکام ...