بنگلہ دیش میں اندوہناک سڑک حادثہ، بس تالاب میں گرنے سے 17 افراد ہلاک، 45 زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 24th July 2023, 10:20 AM | عالمی خبریں |

ڈھاکہ، 24/جولائی (ایس او نیوز/ایجنسی)  بنگلہ دیش کے ضلع جھلوکاٹی میں ایک مسافر بس سڑک سے پھسل کر تالاب میں گرنے سے کم از کم 17 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہوگئے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے یہ جانکاری دی۔ ضلعی پولیس سربراہ محمد افروز الحق نے سنہوا خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ مسافر بس دارالحکومت ڈھاکہ سے تقریباً 200 کلومیٹر جنوب میں ہفتے کے روز سڑک کے کنارے ایک حوض میں گر گئی، جس سے 13 مسافر موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

عہدیدار نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو مقامی اسپتالوں اور کلینکوں میں لے جایا گیا، جہاں مزید چار افراد دم توڑ گئے۔ انہوں نے کہا کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ کچھ زخمی مسافروں کو تشویشناک حالت میں بچا لیا گیا ہے۔ عہدیدار کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور گاڑی پر سے کنٹرول کھو بیٹھا اور گاڑی سڑک کے کنارے موجود پانی کے ذخیرے میں گر گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔