اسرائیل حماس تنازعہ :یو ٹیوبر اور 16 اخباری نمائندے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے

Source: S.O. News Service | Published on 22nd October 2023, 1:01 PM | عالمی خبریں |

انقرہ، 22/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی) انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل فلسطین تنازع شروع ہونے کے دن 7 اکتوبر سے ابتک غزہ میں ایک یو ٹیوبر اور 16 صحافی ہلاک ہو چکے ہیں۔ہلاک ہونے والے صحافیوں کی تعداد آئی ایف جے کی ویب سائٹ پر تحریری بیان کے ساتھ اپ ڈیٹ کی گئی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جاری جھڑپوں میں اب تک 16 صحافی مارے جا چکے ہیں اور متعدد صحافی زخمی اور لاپتہ ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ایک صحافی اور فوٹو گرافر کی کوئی اطلاع نہیں ۔آئی ایف جے نے فیلڈ میں کام کرنے والے صحافیوں سے بھی مطالبہ کیا کہ "ضروری احتیاط برتیں، حفاظتی سامان پہنیں اور فیلڈ میں نہ جائیں۔اس سے قبل کے بیان میں کہا گیا تھا کہ اسرائیلی حملوں میں 13 صحافی مارے گئے۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں ہزاروں بچے اور خواتین زندگی کی بازی ہار چکی ہیں، ایسے میں 12 سالہ فلسطینی یوٹیوبر عونی الدوس بھی جاں بحق ہوچکے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی رضاکاروں نے معصوم یوٹیوبر عونی الدوس کے انتقال کی اطلاع سوشل میڈیا پر دی۔

غزہ پر حالیہ اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے کچھ عرصہ قبل 12 سالہ عونی الدوس نے یوٹیوب پر اپنا چینل متعارف کرایا تھا، جس پر وہ گیمنگ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرتے تھے اور ان کی خواہش تھی کہ وہ معاشرے میں اپنا مقام بنائیں۔

12 سالہ عونی الدوس کے یوٹیوب چینل پر 31 ہزار سے زائد سبسکرائبرز موجود ہیں، جن میں صرف 11ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں۔ عونی الدوس کا خواب تھا کہ ان کے ایک لاکھ سے زائد فالوورز ہو جائیں لیکن وہ غزہ پر ہونے والے تازہ ترین اسرائیلی حملوں میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

جاں بحق  ہونے والے معصوم یو ٹیوبر کے قریبی دوست نے اپنے فیس بک پیج پر سورۃ الفجر کی آیت نمبر 27، 28، 29 اور 30 کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ‘اے نفس مطمئن چل اپنے رب کی طرف، اس حال میں کہ تو (اپنے انجام نیک سے) خوش (اور اپنے رب کے نزدیک) پسندیدہ ہے‘۔

ایک نظر اس پر بھی

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔