کاسرکوڈ ٹونکا میں نافذ ہوئے امتناعی احکامات - تجارتی بندرگاہ سے متعلقہ کام شروع ہونے کے امکانات 

Source: S.O. News Service | Published on 30th March 2024, 12:55 PM | ساحلی خبریں |

ہوناور، 30 / مارچ (ایس او نیوز) کاسرکوڈ ٹونکا کے بندرگاہ علاقے میں ضلع انتظامیہ کی طرف سے 29 مارچ سے 5 اپریل تک دفعہ 144 کے تحت امتناعی احکامات نافذ کر دئے گئے ہیں جس سے یہ شبہ ہو رہا ہے کہ شائد مجوزہ تجارتی بندرگاہ کا  تعمیراتی کام شروع ہونے جا رہا ہے ۔
    
خیال رہے کہ نجی تجارتی بندرگاہ کی تعمیر کے خلاف مقامی افراد اور ماہی گیروں نے گزشتہ دو تین سال سے احتجاج شروع کر رکھا ہے اور جب بھی یہاں تعمیراتی کام شروع ہوتا ہے تو احتجاجی مظاہرین سڑکوں پر آ جاتے ہیں اور اس کے بعد ٹھیکیدار کمپنی کے ملازمین ، پولیس اور انتظامیہ کے درمیان زبانی جھڑپوں کے علاوہ تشدد کے واقعات بھی پیش آتے ہیں ۔ 
    
اسی پس منظر میں ایک طرف ماہی گیروں اور مقامی افراد نے درپیش پارلیمانی انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے تو دوسری طرف ضلع انتظامیہ کی طرف سے مفاہمت کی کوششیں بھی ہوئی جو ناکام ہوگئیں ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اب شائد انتخابی ضابطہ اخلاق جاری ہونے کے بعد ضلع انتظامیہ اس موقع سے فائدہ اٹھا کر ٹھیکیدار کمپنی کو نجی بندرگاہ سے متعلقہ سڑک کا ادھورا کام مکمل کرنے کا موقع فراہم کرنا چاہتی ہے ، اس لئے مقامی طور پر ایک ہفتے کے لئے امتناعی احکامات نافذ کیے گئے ہیں ۔
 

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...