میکسیکو کی جیل پر حملہ، 14 افراد ہلاک، 24 قیدی فرار

Source: S.O. News Service | Published on 2nd January 2023, 12:44 PM | عالمی خبریں |

میکسیکو سٹی ، 2؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی)  میکسیکو کے سرحدی شہر واریز  کی جیل پر مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسٹیٹ پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ واریز جیل پر ہونے والے مسلح حملے کے نتیجے میں 10 اہلکاروں سمیت 4 قیدی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 13 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اسٹیٹ پراسیکیوٹر کے مطابق جیل پر ہونے والے مسلح حملے کے بعد جیل سے 24 قیدی فرار بھی ہوئے ہیں۔

پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ تاحال واضح نہیں کہ حملہ کس نے کیا ہے تاہم ابتدائی تحقیقات کے مطابق صبح 7 بجے گاڑیوں میں سوار حملہ آوروں نے جیل میں داخل ہوتے ہی فائرنگ شروع کر دی تھی۔

دوسری جانب جیل پر حملے کے کچھ دیر بعد ہی واریز کی میونسپل پولیس کے اہلکاروں پر بھی حملہ کیا گیا، جس کے بعد پولیس نے حملہ آوروں کا تعاقب کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کر لیا اور ان کی گاڑی کو تحویل میں لے لیا۔

پراسیکیوٹر نے بتایا کہ شہر میں ایک اور مسلح حملے کے نتیجے میں دو ڈرائیور بھی ہلاک ہوئے ہیں تاہم ابھی یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ تینوں حملوں کے درمیان کوئی باہمی تعلق ہے یا یہ الگ واقعات ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ برس اگست میں واریز جیل میں قید دو حریف گروہوں کے قیدیوں کے درمیان ہنگامہ آرائی اور فائرنگ کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔