غزہ میں پھر شروع ہوگئی اسرائیلی بمباری؛ دو دن میں 240 فلسطینی شہید

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 3rd December 2023, 12:23 PM | عالمی خبریں |

غزہ ۳ ڈسمبر(ایس او نیوز)غزہ میں عارضی جنگ بندی کے بعد پھر ایک بار عام اور معصوم فلسطینوں پر اسرائیل کی خوفناک بمباری شروع ہوچکی ہے اور پچھلے چوبیس گھنٹوں میں  131 فلسطینی شہید اور 650 زخمی ہوگئے ہیں، اس طرح گذشتہ دو دنوں کی بمباری کے نتیجے میں مرنےوالوں کی تعداد 240  ہوگئی۔ شہدا میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

بی بی سی اور الجزیرہ کی رپورٹوں کے مطابق اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ جنگ بندی ختم ہونے کے بعد سے رفح کراسنگ کے ذریعے اشد ضروری امداد فراہم کرنے کا سلسلہ بھی بند ہوگیا ہے۔

خبروں کے مطابق شمالی غزہ میں اسرائیلی فوجیوں اور حماس کے جنگجوؤں کے درمیان شدید جھڑپیں ہورہی ہیں جب کہ پورے غزہ پر اسرائیلی فوج کی اندھادھند بمباری جاری ہے۔

فضائی حملوں میں جن علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ان میں شمال مغربی غزہ اور جنوب میں خان یونس شامل ہیں، جہاں سے لاکھوں لوگ لڑائی سے بچنے کے لیے فرار ہو گئے تھے۔ شہر میں مکانات کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں ناصر اسپتال کے قریب وہ گھر بھی شامل ہے، جہاں بی بی سی کے صحافی مقیم تھے۔

اسرائیلی فوج نے جبالیہ، الزیتون اور الشجاعیہ سمیت غزہ پٹی کے شمالی محلوں کے رہائشیوں کو علاقے خالی کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ اسرائیل اس وقت پورے غزہ پر بمباری کر رہا ہے۔ جنگ بندی ختم ہونے کے بعد سے اسرائیلی بمباری کا زیادہ زور ان جنوبی علاقوں پر ہے جہاں اس نے لوگوں کو پناہ لینے کا کہا تھا۔ اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسیف کے ترجمان جیمز ایلڈر نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تازہ جھڑپیں “غزہ کے لوگوں کے لیے تباہ کن ہیں، اس وقت غزہ کا سب سے بڑا طبی مرکز ناصر اسپتال زخمی بچوں سے بھرا ہوا ہے، وہاں کئی خاندان کئی ہفتوں سے اسپتال میں فرش پر سو رہے ہیں، یہ ہسپتال اب مزید زخمیوں کا علاج نہیں کر سکتا، بڑی تعداد میں خوفناک زخموں کے ساتھ جھلسے ہوئے بچے اسپتال لائے جارہے ہیں۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے سینئر ایمرجنسی آفیسر روب ہولڈن نے کہا ہے کہ غزہ شہر کے الاہلی ہسپتال کی صورتحال دوبارہ بمباری شروع ہونے سے پہلے ہی “ایک ڈراؤنی فلم کی طرح” تھی، ہم نے سائٹ کا دورہ کیا ہے جہاں “انتہائی خوفناک زخم” والے مریض فرش پر پڑے ہوئے ہیں جن کے خون بہہ رہا ہے اور مقتولین کی لاشیں اسپتال کے باہر کار پارکنگ میں قطار میں پڑی ہیں۔ بی بی سی کے مطابق کھانا پکانے والی گیس، خوراک اور پانی کی سپلائی نہ ہونے کے برابر ہے، دکانیں خالی ہیں اور بے گھر لوگوں میں تقسیم کرنے کے لیے امداد موجود نہیں ہے۔ لوگ خیموں میں سو رہے ہیں اور سرد موسم سے نمٹنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ جن کےلیے گرم ملبوسات موجود نہیں، اسپتالوں میں پانی، خوراک اور ادویات کی بہت معمولی مقدار پہنچ رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

برازیل میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 75ہوگئی

جنوبی برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل کے بڑے حصوں سے ٹکرانے والے شدید طوفان کی وجہ سے 19 اپریل سے اب تک کم از کم 75 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ شہری دفاع کے ادارے نے اتوار کو جاری کردہ اپنی تازہ ترین رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔

میانمار سے 40 سے زیادہ نئے مہاجرین میزورم میں داخل ہوئے: انٹیلی جنس رپورٹ

میانمار کی چن ریاست کے پیلیتوا ٹاؤن شپ (ضلع) سے کچھ خواتین سمیت کم از کم 47 پناہ گزین حال ہی میں جنوبی میزورم کے لنگتائی ضلع میں میانمار کی سرحد پر واقع ہروتیجول گاؤں میں داخل ہوئے ہیں۔انٹیلی جنس ذرائع نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

امریکہ میں تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اضافہ

امریکہ میں تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ہفتے کے آخر میں امریکی کیمپس میں مزید احتجاجی مظاہرےدیکھنے میں آئے۔ ان میں بعض پرتشدد واقعات بھی شامل تھے۔

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...