ترکی میں ملبے تلے دبے 13 سالہ لڑکے کو 182 گھنٹے بعد معجزانہ طور پر بچا لیا گیا

Source: S.O. News Service | Published on 14th February 2023, 11:53 PM | عالمی خبریں |

انقرہ، 14/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) ترکی اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے سے بچ جانے والوں کی امید ختم ہوتے ہی امدادی کارکنوں نے ملبے تلے 182 گھنٹے گزارنے والے 13 سالہ لڑکے کو باہر نکالا۔

زلزلے کے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد پیر کے روز جنوبی ترکہ کے صوبہ ہاتے میں ایک منہدم عمارت کے ملبے کے نیچے سے بچائے جانے والےلڑکے کو ریسکیو کارکنوں کی طرف سے بچانے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی میڈیا پر جاری کی گئی ہے۔

رائٹرز کے مطابق لڑکے نے بچاؤ کرنے والے کا ہاتھ اس وقت پکڑا جب اسے "اسٹریچر" پر رکھا گیا۔ اسے ایمبولینس کی مدد سے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ترکیے اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد اب بھی سیکڑوں افراد ہزاروں ٹن وزنی عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

ترکیے اور ہمسایہ ملک شام میں گذشتہ پیر کو آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے سے مرنے والوں کی کل تعداد 37,000 سے زیادہ ہو گئی ہے اور اس میں مزید اضافہ ہونے کی توقع ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔