اسرائیل فلسطین تنازعہ میں 11 امریکی ہلاک: بائیڈن

Source: S.O. News Service | Published on 10th October 2023, 12:59 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن، 10/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی)  امریکی صدر جو بائیڈن نے پیر کو کہا کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان موجودہ تنازعہ میں 11 امریکی شہری مارے گئے۔

امریکی صدر کے اعلان کے بعد قومی سلامتی کونسل کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ ایک بیان میں امریکیوں کی ہلاکتوں میں دو لوگوں کا اضافہ ہوا ہے۔

مسٹر بائیڈن نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ امریکی حکومت کا خیال ہے کہ حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے جانے والوں میں امریکی بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ خفیہ اطلاعات کا اشتراک کر رہی ہے اور یرغمالیوں کی رہائی کی کوششوں کے بارے میں اسرائیلی ہم منصبوں سے مشاورت کرنے کے لئے امریکی حکومت کے ماہرین کو تعینات کر رہی ہے۔

مسٹر بائیڈن نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے امریکہ کے عزم کا اعادہ کیا کہ اسرائیل کے پاس اپنے اور اپنے لوگوں کے دفاع کے لیے ضروری وسائل موجود ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔