رواں سال 10 کروڑ افراد گھر چھوڑنے پر ہوئے مجبور، اقوام متحدہ کی سالانہ رپورٹ میں انکشاف

Source: S.O. News Service | Published on 29th December 2022, 12:54 PM | عالمی خبریں |

نیویارک ،28/دسمبر ( ایس او نیوز؍ایجنسی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ سال 2022 میں کم از کم 10 کروڑ افراد اپنے گھر بار چھوڑ کر ملک سے بھاگنے پر مجبور ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سال کے آخر میں جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے گھر بار چھوڑنے پر مجبور افراد کی یہ تعداد 2021 میں تقریباً 9 کروڑ تھی، رواں سال سامنے آنے والی تعداد ایک ایسا ریکارڈ ہے جو کبھی قائم نہیں ہونا چاہیے تھا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یوکرین، افغانستان، ایتھوپیا، برکینا فاسو، شام اور میانمار سمیت دنیا کے کئی خطوں میں تشدد یا طویل مدتی تنازعات لوگوں کو ہجرت پر مجبور کرنے والے اہم عوامل تھے۔

ان اعداد و شمار میں وہ افراد شامل نہیں ہیں جو قدرتی آفات کی وجہ سے اپنے ہی ملک میں داخلی نقل مکانی پر مجبور ہوئے، 2022 کے موسم گرما میں غیر معمولی بدترین بارشوں کے نتیجے میں تباہ کن سیلاب کے باعث صرف پاکستان میں کم از کم 3 کروڑ لوگ بے گھر ہوئے، جو لوگ اس طرح کی قدرتی آفات کے نتیجے میں اپنے گھروں سے محروم ہوئے انہیں ’پناہ گزین‘ قرارنہیں دیاجاتا اور اس لیے اس طرح کی رپورٹس میں ان کا ذکر نہیں کیا جاتا۔رپورٹ میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین کا حوالہ دیتے ہوئے عالمی برادری سے کہا گیا ہے کہ 10 کروڑ افراد بہت بڑی تعداد ہے جو غور طلب ہونے کے ساتھ ساتھ تشویشناک بھی ہے، مہاجرین یہ تعداد ایک ایسا ریکارڈ ہے جو کبھی قائم نہیں ہونا چاہیے تھا۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین نے کہا کہ اس مایوس کن صورتحال کو تباہ کن تنازعات کو حل کرنے اور روکنے کے لیے ایک ویک اَپ کال کے طور پر لینا چاہیے، ظلم و ستم کو ختم ہونا چاہیے اور ان بنیادی تنازعات کو حل کرنا چاہیے جو بے گناہ لوگوں کو اپنے گھروں سے بھاگنے پر مجبور کرتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہزاروں مایوس تارکین وطن نے ترجیحی منزل کے طور پر یورپ کو دیکھا اور اپنی جانیں انسانی اسمگلروں کے ہاتھوں خطرے میں ڈالیں اور بحیرہ روم کو پار کرنیکے خطرناک سفر پر روانہ ہوئے اور اکثر یہ سفر المیے پر ختم ہوئے۔

اقوام متحدہ کی اس سے قبل جاری ایک رپورٹ کے مطابق 2021 میں بحیرہ روم اور بحر اوقیانوس کو عبور کرنے کی کوشش کے دوران 3 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک یا لاپتہ ہو گئے جن میں سے اکثر کا تعلق افغانستان اور پاکستان سے تھا۔ایک عالمی خیراتی گروپ ’ایس او ایس چلڈرن ویلجز ’ نے ایک حالیہ رپورٹ میں خبردار کیا کہ ان پناہ گزین میں نصف سے زیادہ بچے ہیں اور انہیں ناقابل یقین خطرات کا سامنا ہے۔ان خطرات میں بیماری، غذائیت کی کمی، تشدد، محنت مزدوروں سے متعلق استحصال اور اسمگلنگ شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔