زینب قتل کیس: سپریم کورٹ نے تحقیقاتی ٹیم کو طلب کر لیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th January 2018, 11:29 AM | عالمی خبریں |

لاہور / اسلام آباد 16جنوری ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )سپریم کورٹ نے زینب قتل کیس اتوار تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت میں تمام تحقیقاتی ٹیم کو بلا لیا۔سپریم کورٹ زینب قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نیکی، ایڈیشنل آئی جی پنجاب عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب سے سوال کیا یہ کیا معاملہ ہے پوری قوم جاننا چاہتی ہے، اگر آپ اپنی تحقیقات چیمبرمیں بتانا چاہتے ہیں تو بتادیں۔ایڈیشنل آئی جی پنجاب نے کہا کہ ڈیڑھ سال میں اس نوعیت کے 8واقعات ہوچکے ہیں۔ثاقب نثار نے کہا کہ ابھی تک ایک بھی پیش رفت نظرنہیں آرہی ہے، پولیس کی ناقص تفتیش سے لوگ بری ہوجاتے ہیں۔ایڈیشنل آئی جی پنجاب نے کہا کہ تحقیقات اور تفتیش پر کام ہورہا ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ ہرکیس میں وہی غلطیاں کی جاتی ہیں، مسئلہ حل نہ ہوا تو حکومت اور پولیس کی ناکامی ہوگی، پوری قوم واقعہ پر دکھی ہے۔ عدالتی فیصلوں میں تحقیقات اور تفتیش میں نقائص سامنے آتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقات میں نقائص کا فائدہ ملزم کو ملتاہے، ہم تحقیقات اور تفتیش میں نقائص سے متعلق کانفرنس کریں گے، جسٹس آصف سعید کھوسہ کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔ ثاقب نثار نے کہا کہ تحقیقات کے بعد ہرمعاملہ سپریم کورٹ میںآتا ہے،بہت سے لوگ ناقص تفتیش پر بری ہوجاتے ہیں، عدالتی فیصلوں سے پولیس رہنمائی نہیں لیتی، پولیس اور عدلیہ کی دوری ختم کررہے ہیں۔ کیوں پولیس اور ججزمیں رابطہ نہیں ہوناچاہیے؟ان کا کہنا تھا کہ زینب کیساتھ زیادتی کرنے والا شخص سیریل کلر ہے، یقین ہونا چاہیے کہ ملزم گرفتار ہو گا، میں نہیں چاہتا کہ بندہ پکڑا جائے اور مقابلے میں مارا جائے ،سیف سٹی پرکروڑوں خرچ ہوئے ہیں۔ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ گرفتاری کا وقت نہیں دے سکتے۔سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ1100مشکوک افراد کیخلاف تحقیقات ہوئیں جبکہ400افراد کے ڈی این اے کے لئے نمونے لیے گئے ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ طیبہ کیس بھی ہمارے پاس ہے۔بار بار کہتا ہوں پارلیمنٹ سپریم ہے اس سلسلے میں اقدامات کرے۔ اعتزاز احسن صاحب اس علم کواٹھائیں،رضاربانی صاحب کو بھی میں نے درخواست کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اور عدلیہ کا آپس میں اجنبی پن ختم کرناہے اصلاحات کے معاملے پر اراکین ملناچاہیں توتیار ہوں۔ بچوں کے ساتھ معاملات پر پارلیمنٹ سے ابھی تک کوئی قانون نہیں آیا۔ واضح ہو کہ کیس کی مزید سماعت اتوار کو لاہور میں ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

برازیل میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 75ہوگئی

جنوبی برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل کے بڑے حصوں سے ٹکرانے والے شدید طوفان کی وجہ سے 19 اپریل سے اب تک کم از کم 75 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ شہری دفاع کے ادارے نے اتوار کو جاری کردہ اپنی تازہ ترین رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔

میانمار سے 40 سے زیادہ نئے مہاجرین میزورم میں داخل ہوئے: انٹیلی جنس رپورٹ

میانمار کی چن ریاست کے پیلیتوا ٹاؤن شپ (ضلع) سے کچھ خواتین سمیت کم از کم 47 پناہ گزین حال ہی میں جنوبی میزورم کے لنگتائی ضلع میں میانمار کی سرحد پر واقع ہروتیجول گاؤں میں داخل ہوئے ہیں۔انٹیلی جنس ذرائع نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

امریکہ میں تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اضافہ

امریکہ میں تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ہفتے کے آخر میں امریکی کیمپس میں مزید احتجاجی مظاہرےدیکھنے میں آئے۔ ان میں بعض پرتشدد واقعات بھی شامل تھے۔

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...