محکمہ خارجہ کی عہدیدار پر چینی انٹیلی جنس اہلکار سے رابطے کا الزام

Source: S.O. News Service | Published on 30th March 2017, 6:04 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،30مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکہ کی وزارت خارجہ کے لیے ایک طویل عرصے سے کام کرنے والی ایک عہدیدار کو چینی انٹیلی جنس اہلکاروں سے متعدد رابطوں اور ان سے تحائف لینے کی بابت جھوٹ بولنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ کینڈس میری کلے بورن نے ایک وفاقی جج کے سامنے ان الزامات کی صحت سے انکار کیا ہے۔کلے بورن 1999ء سے محکمہ خارجہ کے ساتھ دفتری انتظامات کی ماہر کے طور پر وابستہ رہیں ہیں۔ انہیں اعلیٰ سطح کی سکیورٹی کلیئرنس حاصل تھی اور وہ بغداد، خرطوم اور شنگھائی اور بیجنگ میں امریکہ کے سفارت خانوں اور مشنز میں تعینات رہی ہیں۔استغاثہ نے الزام عائد کیا ہے کہ چین میں تعیناتی کے دوران چینی عہدیداروں نے انہیں ہزاروں ڈالر مالیت کے تحائف دیئے جن میں نقد رقم، کمپیوٹر اور (رہنے کے لیے) ایک اپارٹمنٹ بھی شامل ہے۔
استغاثہ کا کہنا ہے کہ چینی انٹیلی جنس کے اہلکاروں نے رقم کے عوض کلے بورن سے امریکہ اور چین کی اقتصادی کانفرنس سے متعلق چینی حکومت کو اندورنی معلومات یا تجزیہ فراہم کرنے کے لیے کہا۔کلے بورن پر امریکہ کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ’ایف بی آئی‘ کو ان کے چینی رابطوں سے متعلق آگاہ کرنے میں ناکام رہنے کا الزام عائد کیا جاتا ہے، جو اعلیٰ حساس سکیورٹی کلیئرنس کے تحت (ایسا کرنا) ضروری ہے۔محکمہ انصاف کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی حیثیت اور حساس سفارتی معلومات تک رسائی کو اپنے ذاتی مفاد میں استعمال کیا ہے۔اگر کلے بورن کو ان افعال کا مرتکب قرار دیا جاتا ہے تو انہیں 25 سال تک قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہا کہ جب ایک سرکاری اہلکار پر ممکنہ طور پر فرائض سے غفلت یا وفاقی جرائم کا شبہ ہو جو عوام کے اعتماد کے خلاف ہوں، ہم ایسے دعوؤں کی سختی سے چھان بین کرتے ہیں۔ محکمہ خارجہ مجرمانہ سرگرمی کے تحقیقات کرنے اور ان کا ارتکاب کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم پر سختی سے قائم ہے۔


 

ایک نظر اس پر بھی

دنیا میں سب سے زیادہ کروڑ پتی نیویارک میں، ایک دہائی میں 48 فیصد زیادہ

نیویارک کے لوگوں کے پاس اب بھی دنیا کے کسی بھی دیگر شہر کے مقابلے 3 ٹریلین سے زائد کی دولت ہے۔ یہ معلومات ’بلومبرگ‘ کی ایک رپورٹ کی سامنے آئی ہے۔ بلومبرگ کے امیگریشن کنسلٹنسی فرم ’ہِنلے اینڈ پارٹنرس‘ نے دنیا کے امیر ترین شہروں کی عالمی درجہ بندی کی فہرست جاری کی ہے۔ اس کے ...

برازیل میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 75ہوگئی

جنوبی برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل کے بڑے حصوں سے ٹکرانے والے شدید طوفان کی وجہ سے 19 اپریل سے اب تک کم از کم 75 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ شہری دفاع کے ادارے نے اتوار کو جاری کردہ اپنی تازہ ترین رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔

میانمار سے 40 سے زیادہ نئے مہاجرین میزورم میں داخل ہوئے: انٹیلی جنس رپورٹ

میانمار کی چن ریاست کے پیلیتوا ٹاؤن شپ (ضلع) سے کچھ خواتین سمیت کم از کم 47 پناہ گزین حال ہی میں جنوبی میزورم کے لنگتائی ضلع میں میانمار کی سرحد پر واقع ہروتیجول گاؤں میں داخل ہوئے ہیں۔انٹیلی جنس ذرائع نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

امریکہ میں تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اضافہ

امریکہ میں تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ہفتے کے آخر میں امریکی کیمپس میں مزید احتجاجی مظاہرےدیکھنے میں آئے۔ ان میں بعض پرتشدد واقعات بھی شامل تھے۔

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔