تمل ناڈو میں اے آئی ڈی ایم کے۔ڈی ایم کے نے جاری کیا منشور، کئے گئے بڑے اعلان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th March 2019, 11:22 PM | ملکی خبریں |

چنئی،19 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا انتخابات کے لئے سیاسی جماعتوں نے منشور کا اعلان کرنا شروع کر دیا ہے۔منگل کو تمل ناڈو کی دو بڑی پارٹی ڈی ایم کے اوراے آئی اے ڈی ایم کے نے منشور جاری کیا۔

ڈی ایم کے نے لوک سبھا انتخابات کے لئے تیار اپنے منشور میں قومی اہلیت اور پاس امتحان (نیٹ) کو ختم کرنے اور نجی شعبے میں ریزرویشن دینے کا منگل کو وعدہ کیا۔نیٹ طبی گریجویٹ کورس میں داخلہ سے متعلق آل انڈیا داخلہ امتحان ہے۔ڈی ایم کے سربراہ ایم کے اسٹالن نے اپنے منشور کی اہم خصوصیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ میڈیکل میں داخلے کے لئے نیٹ کو ختم کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ تمل ناڈو میں ماضی میں بڑی سیاسی جماعتوں اور طالب علموں کے لئے نیٹ ایک بڑا مسئلہ رہا ہے۔ایم کے اسٹالن نے کہا کہ نجی شعبے میں ریزرویشن دینے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے،پارٹی نے طالب علموں کے تمام تعلیمی قرض معاف کرنے کا بھی وعدہ کیا۔ڈی ایم کے سربراہ نے کہاکہ ہم مرکز اور ریاستی حکومت دونوں کے ملازمین کے لئے پرانی پنشن اسکیم لائیں گے۔

اسٹالن نے کہا کہ پارٹی پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی قیمتوں کے قوانین پر توجہ دے گی۔منشور میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کے لئے براہ راست اکاؤنٹس میں جانے والی سبسڈی کا بندوبست کو ختم کرکے گیس سلنڈر کے دام کم کئے جائیں گے۔

غور طلب ہے کہ ریاست میں کانگریس کے ساتھ ڈی ایم کے کا اتحاد ہوا ہے، ڈی ایم 20 سیٹوں پر انتخاب لڑ رہی ہے اور باقی 19 پر اس کی اتحادی جماعتیں لڑیں گی۔تمل ناڈو میں 18 اپریل کو ایک ہی مرحلے میں انتخابات ہوں گے۔دوسری طرف انادرمک نے اپنے منشور میں اماں قومی غربت کے خاتمے پہل کے تحت ضرورت مند خاندانوں کو 1500 روپے ماہانہ دینے کا وعدہ کیا۔ساتھ ہی ایم جی قومی روزگار اسکیم کے تحت کارکنان کو بڑھانا، تعلیم کے قرض کو معاف کرنا، تامل زبان کو عدالت اور سرکاری دفتروں کی سرکاری زبان میں شامل کرنا، ہندی کی کم استعمال کرنا وغیرہ شامل ہے۔

پارٹی نے کہاکہ اس سلسلے میں انادرمک حکومت کو پہلے ہی تجربہ ہو چکا ہے اور اس کی بنیاد پر ہی غریبوں اور محروموں کی ہدف آبادی کو ہر ماہ 1500 روپے براہ راست ان کے بینک اکاؤنٹس میں دیے جائیں گے، اس کا نفاذ مشکل نہیں ہے۔غور طلب ہے کہ انادرمک کا اتحاد اس بار بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ ہوا ہے۔ریاست میں لوک سبھا انتخابات کی کل 39 سیٹوں میں سے 5 سیٹوں پر انتخاب لڑے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

جب تک میں زندہ ہوں مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر دوسروں کا ریزرویشن ملنے نہیں دوں گا : وزیر اعظم نریندر مودی

  وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ایک بار پھر مسلم ریزرویشن کو لے کر کانگریس پر حملہ کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ او بی سی یا ایس سی ایس ٹی کے مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں دیا جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی تلنگانہ کےظہیر آباد میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کر رہےتھے۔ ...

جب مغل دور میں ہندو خطرے میں نہیں تھے تو اب کیسے ہوگئے؟ ٹی ایم سی لیڈر کیرتی آزاد کا بی جے پی پر سخت حملہ

ترنمول کانگریس کے امیدوار اور سابق ہندوستانی کرکٹر کیرتی آزاد نے بی جے پی کی ہندو قوم پرستی کے دعوے اور ہندووں کے خطرے میں ہونے کے اس کے بیانیے پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر بی جے پی 10 سال تک اقتدار میں رہنے کے باوجود ہندوؤں کے خطرے میں ہونے کا رونا رو رہی ہے تو اس سے ...

اپریل ماہ میں جی ایس ٹی کلیکشن 2 لاکھ کروڑ روپے کے پار، گزشتہ سال کے مقابلے 12 فیصد کا اضافہ

ہندوستان کا جی ایس ٹی کلیکشن اپریل ماہ میں 2.10 لاکھ کروڑ روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی وزیر مالیات نے آج جانکاری دی۔ یہ کلیکشن گزشتہ سال اپریل ماہ کے مقابلے میں 12.4 فیصد زیادہ ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گھریلو لین دین اور درآمدات میں مضبوط تیزی کی وجہ سے جی ...

آئین کو مضبوط کرنے والے سبھی راستے بند کیے جا رہے، آسام میں پرینکا گاندھی نے بی جے پی پر عائد کیے کئی الزامات

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی پارٹی امیدواروں کو لوک سبھا انتخاب میں کامیابی دلانے کے لیے زور و شور سے انتخابی تشہیر کر رہی ہیں۔ آج وہ آسام کے دھبری میں تھیں جہاں مرکز کی مودی حکومت کے ساتھ ساتھ انھوں نے ریاست کی ہیمنت بسوا سرما حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں سے عوام کو ...

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

سونا اور منگل سوتر کانگریس نہیں مودی چھین رہا ہے،آر بی آئی ڈاٹا نے مودی کے جھوٹ کو کیا بے نقاب

وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کے انتخابی منشور کو نشانہ بناتے ہوئے  کہا تھا کہ کانگریس اگر اقتدار پر آئی تو وہ ہندو خواتین کا منگل سوتر چھین کر مسلمانوں میں تقسیم کر دے گی۔ اس دعوے کے بعد دی منٹ اخبار نے  جب اس  بات کا  پتہ لگانا شروع کیا  کہ عوام بالخصوص  ہندوؤں سے خاندانی ...