گولان پہاڑیوں کے قریب باغیوں کے ٹھکانوں پر شام کا قبضہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th July 2018, 12:40 PM | عالمی خبریں |

دمشق ،19جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) شام کے سرکاری میڈیا نے کہا ہےصدر بشار الاسد کی وفادار فورسز نے ملک کے جنوب مغرب میں باغیوں کے ٹھکانوں کے خلاف اپنی پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے فوجی اہمیت کی ایک چوٹی تل الحارہ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے جہاں سے اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی چوٹیوں پر نظر رکھی جا سکتی ہے۔ سرکاری فورسز کی اس پیش قدمی کے بعد ملک میں سات سال سے جاری خانہ جنگی اب اسرائیل کی دہلیز کے قریب پہنچ گئی ہے جس سے علاقائی کشیدگی میں اضافے کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔

شام کے سرکاری ٹیلی وژن نے اپنی فوٹیج میں سرکاری فورسز کو اس علاقے میں سب سے اونچی چوٹی پر قومی جھنڈا لہراتے ہوئے دکھایا ہے جہاں سے 1974 کی حدبندی لائن اور اسرائیل کے زیر قبضہ گولان ہائٹس نظر آتی ہیں۔ تل الحارہ کی چوٹی، جو سطح سمندر سے 1100 میٹر بلند ہے، 2014 سے جبہتہ النصر گروپ کے کنٹرول میں چلی آ رہی تھی۔ اس چوٹی پر سے اردن اور اسرائیل کے الجلیل کے علاقے دکھائی دیتے ہیں۔

ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ سرکاری فوجی جبہتہ النصر کے استعمال میں رہنے والے زیر زمین بینکرز کے سامنے کھڑے ہیں۔ کنکریٹ کے تختوں اور سیمنٹ کے ٹوٹے ہوئے حصوں سے یہ ظاہر ہو رہا ہے کہ میزائلوں نے کس مقام پر ان بینکروں کو نشانہ بنایا تھا۔

تل الحارہ کے قریب واقع قصبوں المال اور تل المار کے رہائشیوں نے شام کے فوجیوں کی آمد پر خیرمقدمی نعرے لگائے۔

ایک سرکاری تجزیہ کار محمد داہر نے دعویٰ کیا کہ دونوں قصبوں کے رہائشیوں نے عسکریت پسندوں کو علاقہ چھوڑنے کے لیے کہا ہے تا کہ وہ جان اور مال کے تحفظ کے لیے حکومت کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کر سکیں۔

حال ہی میں آزاد ہونے والے قصبے المال کے لوگوں نے شکایت کی ایک قریبی قصبہ ابھی تک باغیوں کے کنٹرول میں ہے اور وہ وہاں سے رات بھر ان پر راکٹ فائر کرتے ہیں جس سے ان کے گھروں اور بہت سی گاڑیوں کو نقصان پہنچ چکا ہے۔

ایک بوڑھی خاتون کا کہنا تھا کہ گولے گرنے اور دھماکوں کی آوازوں سے وہ رات بھر سو نہیں سکی۔ ہر چیز کو نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ اسے توقع ہے کہ یہ مشکل گھڑیاں بھی جلد کٹ جائیں گی۔

امریکن یونیورسٹی بیروت میں پولیٹیکل سائنس کے ایک پروفیسر ہلال خاشان نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ان کا خیال ہے کہ امریکہ، روس اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کے ایک حصے کے طور پر شام کی فورسز کو گولان ہائٹس کے قریب واقع دیہات اور قصبے کا قبضہ واپس لینے کی اجازت دے گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شام میں اپنی موجودگی گھٹانے کے لیے ایران پر ان تینوں ملکوں کا دباؤ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ اسرائیلی شام کی تعریف کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ 40 سال سے زیادہ عرصے کے دوران شام نے ہم پر ایک گولہ بھی نہیں پھینکا۔

اسرائیل نے بھی حالیہ مہینوں میں شام کے اندر ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا فورسز کے خلاف فضائی حملے شروع کر دیے ہیں جس میں اتوار کے روزالنیرب ایئر بیس پر کیا جانے والا حملہ بھی شامل ہے ۔ یہ فضائی مرکز حلب کے باہر واقع ہے ۔ حملے میں کئی ایران نواز جنگجو مارے گئے تھے۔

ایران کے سابق وزیر خارجہ علی اکبر ولایتی کے پچھلے ہفتے روسی صحافیوں کے ساتھ بات چیت کے بعد شام کی حکومت اور ایران کے درمیان تناؤ میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ولایتی نے کہا تھا کہ اگر ایران مداخلت نہ کرتا تو داعش کے جنگجو دمشق اور بغداد کو ڈھیر کر چکے ہوتے ۔ شام کے سرکاری روزنامے الوطن نے ولایتی کے اس عویٰ سے اختلاف کیا ہے جو تہران سے برہمی کا ایک شاذ ونادر اشارہ ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

دنیا میں سب سے زیادہ کروڑ پتی نیویارک میں، ایک دہائی میں 48 فیصد زیادہ

نیویارک کے لوگوں کے پاس اب بھی دنیا کے کسی بھی دیگر شہر کے مقابلے 3 ٹریلین سے زائد کی دولت ہے۔ یہ معلومات ’بلومبرگ‘ کی ایک رپورٹ کی سامنے آئی ہے۔ بلومبرگ کے امیگریشن کنسلٹنسی فرم ’ہِنلے اینڈ پارٹنرس‘ نے دنیا کے امیر ترین شہروں کی عالمی درجہ بندی کی فہرست جاری کی ہے۔ اس کے ...

برازیل میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 75ہوگئی

جنوبی برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل کے بڑے حصوں سے ٹکرانے والے شدید طوفان کی وجہ سے 19 اپریل سے اب تک کم از کم 75 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ شہری دفاع کے ادارے نے اتوار کو جاری کردہ اپنی تازہ ترین رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔

میانمار سے 40 سے زیادہ نئے مہاجرین میزورم میں داخل ہوئے: انٹیلی جنس رپورٹ

میانمار کی چن ریاست کے پیلیتوا ٹاؤن شپ (ضلع) سے کچھ خواتین سمیت کم از کم 47 پناہ گزین حال ہی میں جنوبی میزورم کے لنگتائی ضلع میں میانمار کی سرحد پر واقع ہروتیجول گاؤں میں داخل ہوئے ہیں۔انٹیلی جنس ذرائع نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

امریکہ میں تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اضافہ

امریکہ میں تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ہفتے کے آخر میں امریکی کیمپس میں مزید احتجاجی مظاہرےدیکھنے میں آئے۔ ان میں بعض پرتشدد واقعات بھی شامل تھے۔

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔