سشماسوراج نے کی ماریشس کے وزیر اعظم کے ساتھ بات چیت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th May 2017, 12:41 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،27؍مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیر خارجہ سشماسوراج نے آج ماریشس کے وزیر اعظم پروند جگن ناتھ سے ملاقات کی اور تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون مضبوط کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران سوراج نے کہا کہ مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو توسیع دینے کی کافی گنجائش ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان گوپال باگلے نے ماریشس کے وزیر اعظم کے ساتھ سشماسوراج کی تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے پوسٹ کیا کہ اپنے پرانے دوست کے ساتھ ملاقات، وزیر خارجہ سشماسوراج نے ماریشس کے وزیر اعظم پروند کمار جگن ناتھ سے ملاقات کی۔ اس سے پہلے آج صبح جگن ناتھ کا صدارتی محل میں شاندار استقبال کیا گیا۔ماریشس کے وزیر اعظم اپنے تین روزہ دورے کے تحت کل یہاں پہنچے تھے۔ اس سفر کے دوران وہ وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر پرنب مکھرجی سے ملاقات کریں گے۔جگن ناتھ نے راجناتھ سنگھ، ریلوے کے وزیر سریش پربھو اور پیٹرولیم اور قدرتی گیس وزیر دھرمیندر پردھان سے ملاقات کی۔آج وہ وزیر اعظم مودی کے ساتھ اعلی سطحی مذاکرات کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ دفاع اور وزیر خزانہ ار جیٹلی سے بھی ملاقات کریں گے۔اس سال شروع میں ماریشس کے وزیر اعظم کے طور پر عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا بیرون ملک دورہ ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

جب تک میں زندہ ہوں مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر دوسروں کا ریزرویشن ملنے نہیں دوں گا : وزیر اعظم نریندر مودی

  وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ایک بار پھر مسلم ریزرویشن کو لے کر کانگریس پر حملہ کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ او بی سی یا ایس سی ایس ٹی کے مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں دیا جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی تلنگانہ کےظہیر آباد میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کر رہےتھے۔ ...

جب مغل دور میں ہندو خطرے میں نہیں تھے تو اب کیسے ہوگئے؟ ٹی ایم سی لیڈر کیرتی آزاد کا بی جے پی پر سخت حملہ

ترنمول کانگریس کے امیدوار اور سابق ہندوستانی کرکٹر کیرتی آزاد نے بی جے پی کی ہندو قوم پرستی کے دعوے اور ہندووں کے خطرے میں ہونے کے اس کے بیانیے پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر بی جے پی 10 سال تک اقتدار میں رہنے کے باوجود ہندوؤں کے خطرے میں ہونے کا رونا رو رہی ہے تو اس سے ...

اپریل ماہ میں جی ایس ٹی کلیکشن 2 لاکھ کروڑ روپے کے پار، گزشتہ سال کے مقابلے 12 فیصد کا اضافہ

ہندوستان کا جی ایس ٹی کلیکشن اپریل ماہ میں 2.10 لاکھ کروڑ روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی وزیر مالیات نے آج جانکاری دی۔ یہ کلیکشن گزشتہ سال اپریل ماہ کے مقابلے میں 12.4 فیصد زیادہ ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گھریلو لین دین اور درآمدات میں مضبوط تیزی کی وجہ سے جی ...

آئین کو مضبوط کرنے والے سبھی راستے بند کیے جا رہے، آسام میں پرینکا گاندھی نے بی جے پی پر عائد کیے کئی الزامات

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی پارٹی امیدواروں کو لوک سبھا انتخاب میں کامیابی دلانے کے لیے زور و شور سے انتخابی تشہیر کر رہی ہیں۔ آج وہ آسام کے دھبری میں تھیں جہاں مرکز کی مودی حکومت کے ساتھ ساتھ انھوں نے ریاست کی ہیمنت بسوا سرما حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں سے عوام کو ...

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

سونا اور منگل سوتر کانگریس نہیں مودی چھین رہا ہے،آر بی آئی ڈاٹا نے مودی کے جھوٹ کو کیا بے نقاب

وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کے انتخابی منشور کو نشانہ بناتے ہوئے  کہا تھا کہ کانگریس اگر اقتدار پر آئی تو وہ ہندو خواتین کا منگل سوتر چھین کر مسلمانوں میں تقسیم کر دے گی۔ اس دعوے کے بعد دی منٹ اخبار نے  جب اس  بات کا  پتہ لگانا شروع کیا  کہ عوام بالخصوص  ہندوؤں سے خاندانی ...