گجرات میں مسلم اقلیت اور دلتوں کو ہراساں کرنے کے خلاف جد وجہد جاری رکھنے کا اعلان 

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 31st August 2016, 8:58 PM | ملکی خبریں |

جمعےۃ علماء گجرات کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں ۳۳؍ویں اجلاس عام میں مکمل تعاون کی یقین دہانی،نیز دلت مسلم اتحاد کی ضرورت پر زور دیا 

احمد آباد، 31؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)گجرات میں دلتوں اور مسلم اقلیت کو ہراساں کرنے کے بڑھتے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جمعےۃ علماء نے یہ اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی گجرات کے گورنر سے ملاقات کرکے اس سلسلے میں سرکار وانتظامیہ کی بے توجہی کی شکایت کرے گی ۔آج یہاں جمعےۃ علماء گجرا ت کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں دلتوں کے بعد اب عیدالاضحی کے موقع پر جانوروں کی خرید وفروخت میں مسلم اقلیت کے ساتھ مارپیٹ ، یہاں تک کہ بکرا وغیرہ کی خریداری میں رخنہ اندازی اور اس سے متعلق پولس کے متعصبانہ کردار پر سوال اٹھا یا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ گورنر سے ملاقات کرکے مثبت اور ضروری اقدام کی جانب توجہ لائی جائے ۔ مولانا رفیق احمد مظاہری صدر جمعےۃ علماء گجرات نے کہا کہ جمعےۃ علماء ہند اس سلسلے میں پہلے ہی متعلقہ حکام سے رابطے میں ہے ، مگر صورت حال جس قدر نازک بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، اس کے مدنظر مزید اقدامات کی ضرورت ہے ۔مجلس عاملہ نے نیز اجمیر شریف میں ہونے والے جمعےۃ علماء ہندکے ۳۳؍ویں اجلاس عام کے سلسلے میں بھر پور تعاون کا اعلان کیااور کہا کہ اجلاس کے جو مقاصد ہیں ، وہ درحقیقت دور حاضرکا اہم تقاضا ہے ، اس لیے جمعےۃ علماء گجرات اس اجلاس کی کامیابی کے لیے ہر طرح کی مدد پیش کرنے کو تیار ہے۔دلتوں اور قبائلی برادریوں کے دکھ میں برابر کی شرکت کا اعلان کرتے ہوئے مجلس عاملہ نے کہا کہ اونا میں ہوئے حادثہ کے بعد مختلف جگہوں پر منعقد احتجاج میں جمعےۃ علماء گجرات کے ممبرا ن نے دیگر افراد کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہو کر ایک مثال قائم کی ہے ۔ مجلس عاملہ نے جمعےۃ علما ء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی کے ذریعے دلت ومسلم اتحاد قائم کرکے مظلوموں کے لیے سماجی جد وجہد شروع کرنے کی ستائش بھی کی ۔اجلاس میں مہسانہ فساد کے مجرموں کو سزا ملنے پر بھی اطمینان کے ساتھ اس امید کا اظہار کیا گیا کہ دیگر معاملات میں بھی جمعےۃ علماء کو انصاف ملے گا ، اس کے علاوہ دفتری امور سے متعلق بھی فیصلے ہوئے ، خاص طور سے جمعےۃ علماء گجرات کے نئے دفتر کے سلسلے میں فیصلہ ہوا کہ اب نیا دفتر پانچ کنواں احمد آباد میں ہو گا ۔ اجلاس کی صدارت مولانا رفیق احمد مظاہری نے کی، جب کہ مہمان خصوصی کے طور پر مرکز سے مولانا حکیم الدین قاسمی سکریٹری جمعےۃ علما ء ہند شریک ہوئے ۔ اجلاس میں ان بزرگوں کے علاوہ جن اہم لوگوں نے شرکت کی ان کے نام حسب ذیل ہیں: پروفیسر نثار احمد انصاری ناظم اعلی جمعےۃ علماء گجرات،شفیع بھائی گجراتی ، حاجی فہیم، مفتی اسجد قاسمی، مفتی عمران بڑودہ، مولانا شوکت ملا، حافظ یونس، مولانا محسن ، حافظ سہیل کنجری ، حافظ الطاف، ابراراحمد رکھیال،حاجی شاہد راجپوت، حاجی دولت خاں، حافظ بشیر احمد ، مفتی ارشد احمد آباد،مفتی عارف کالوپور، شعیب احمد وغیرہ 

ایک نظر اس پر بھی

جب تک میں زندہ ہوں مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر دوسروں کا ریزرویشن ملنے نہیں دوں گا : وزیر اعظم نریندر مودی

  وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ایک بار پھر مسلم ریزرویشن کو لے کر کانگریس پر حملہ کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ او بی سی یا ایس سی ایس ٹی کے مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں دیا جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی تلنگانہ کےظہیر آباد میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کر رہےتھے۔ ...

جب مغل دور میں ہندو خطرے میں نہیں تھے تو اب کیسے ہوگئے؟ ٹی ایم سی لیڈر کیرتی آزاد کا بی جے پی پر سخت حملہ

ترنمول کانگریس کے امیدوار اور سابق ہندوستانی کرکٹر کیرتی آزاد نے بی جے پی کی ہندو قوم پرستی کے دعوے اور ہندووں کے خطرے میں ہونے کے اس کے بیانیے پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر بی جے پی 10 سال تک اقتدار میں رہنے کے باوجود ہندوؤں کے خطرے میں ہونے کا رونا رو رہی ہے تو اس سے ...

اپریل ماہ میں جی ایس ٹی کلیکشن 2 لاکھ کروڑ روپے کے پار، گزشتہ سال کے مقابلے 12 فیصد کا اضافہ

ہندوستان کا جی ایس ٹی کلیکشن اپریل ماہ میں 2.10 لاکھ کروڑ روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی وزیر مالیات نے آج جانکاری دی۔ یہ کلیکشن گزشتہ سال اپریل ماہ کے مقابلے میں 12.4 فیصد زیادہ ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گھریلو لین دین اور درآمدات میں مضبوط تیزی کی وجہ سے جی ...

آئین کو مضبوط کرنے والے سبھی راستے بند کیے جا رہے، آسام میں پرینکا گاندھی نے بی جے پی پر عائد کیے کئی الزامات

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی پارٹی امیدواروں کو لوک سبھا انتخاب میں کامیابی دلانے کے لیے زور و شور سے انتخابی تشہیر کر رہی ہیں۔ آج وہ آسام کے دھبری میں تھیں جہاں مرکز کی مودی حکومت کے ساتھ ساتھ انھوں نے ریاست کی ہیمنت بسوا سرما حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں سے عوام کو ...

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

سونا اور منگل سوتر کانگریس نہیں مودی چھین رہا ہے،آر بی آئی ڈاٹا نے مودی کے جھوٹ کو کیا بے نقاب

وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کے انتخابی منشور کو نشانہ بناتے ہوئے  کہا تھا کہ کانگریس اگر اقتدار پر آئی تو وہ ہندو خواتین کا منگل سوتر چھین کر مسلمانوں میں تقسیم کر دے گی۔ اس دعوے کے بعد دی منٹ اخبار نے  جب اس  بات کا  پتہ لگانا شروع کیا  کہ عوام بالخصوص  ہندوؤں سے خاندانی ...