صومالی قزاقوں نے پانچ سال بعد 26ملاح رہا کر دیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th October 2016, 11:33 AM | عالمی خبریں |

موغادیشو،23؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)صومالیہ کے بحری قزاقوں نے ہفتے کے روز ان 26ملاحوں کو آزاد کر دیا جنہیں انہوں نے تقریباً پانچ سال پہلے پکڑنے کے بعد یرغمال بنا لیا تھا۔عہدے دارون کا کہنا ہے کہ ملاحوں کی آزادی سے یرغمال بنائے جانے کیایک طویل ترین معاملہ اپنے انجام کو پہنچ گیا ہے۔قزاقوں کے قریبی ذرائع نے اس علاقے میں جہاں مغویوں کو آزاد کیا گیا تھا، وائس آف امریکہ کیایک رپورٹر کو بتایا کہ انہیں 20لاکھ ڈالر تاوان کی ادائیگی کے بعد رہا کیا گیا ہے۔بحری قزاق جہاز ڈوب جانے کے بعد ملاحوں کو اپنے ساتھ ساحل کے اپنے ٹھکانے میں لے گئے تھے جہاں انہیں کئی سال انتہائی مشکل حالات میں رہنا پڑا،بعدازاں ایک قزاق نے ایک مقامی میڈیا کے چینل کیساتھ اپنے انٹرویو میں اس دعوے کو دوہراتے ہوئے کہا کہ ہم نے انہیں 20لاکھ ڈالر تاوان پر رضامندی کے بعد اس وقت رہا کیا جب ہمیں یہ رقم ادا کر دی گئی۔صومالیہ کی ریاست غاملدوغ کے آبی حیات اور بندرگاہوں کے وزیر برہان ورسامع نے وائس آف امریکہ کوبتایا کہ میں صرف یہ تصدیق کر سکتا ہوں کہ جہاز کے عملے کو چھوٖڑ دیا گیا ہے اور وہ اتوار کو صومالیہ سے چلے جائیں گے۔انہوں نے اس بارے میں جواب دینے سے انکار کر دیا کہ آیا کہ تاوان ادا کیا گیا تھا یا ملاحوں کی رہائی میں ان کا بھی کوئی کردار تھا۔صومالی قزاقوں نے ان ملاحوں کو مارچ 2012میں پکڑا تھا جوساحل سے تقریباً 65ناٹ کے فاصلے پر اومان کے پرچم بردار ایک بحری جہاز ایف وی ناہم پر سوار تھے۔ایک سال سے زیادہ عرصہ گذر جانے کے بعد بحری جہاز ڈوب گیا اور اس کے عملے کے افراد کو قزاق اپنے ساتھ ساحل پر لے گئے جہاں انہیں انتہائی مخدوش حالات میں رکھا گیا۔یہ طویل مدت تک یرغمال رکھے جانے کا دوسرا ایسا واقعہ ہے۔ اس سے پہلے پچھلے سال تھائی لینڈ کے چار ملاحوں کو تقریباً پانچ سال یر غمال رکھے جانے کے بعد چھوڑا گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

دنیا میں سب سے زیادہ کروڑ پتی نیویارک میں، ایک دہائی میں 48 فیصد زیادہ

نیویارک کے لوگوں کے پاس اب بھی دنیا کے کسی بھی دیگر شہر کے مقابلے 3 ٹریلین سے زائد کی دولت ہے۔ یہ معلومات ’بلومبرگ‘ کی ایک رپورٹ کی سامنے آئی ہے۔ بلومبرگ کے امیگریشن کنسلٹنسی فرم ’ہِنلے اینڈ پارٹنرس‘ نے دنیا کے امیر ترین شہروں کی عالمی درجہ بندی کی فہرست جاری کی ہے۔ اس کے ...

برازیل میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 75ہوگئی

جنوبی برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل کے بڑے حصوں سے ٹکرانے والے شدید طوفان کی وجہ سے 19 اپریل سے اب تک کم از کم 75 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ شہری دفاع کے ادارے نے اتوار کو جاری کردہ اپنی تازہ ترین رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔

میانمار سے 40 سے زیادہ نئے مہاجرین میزورم میں داخل ہوئے: انٹیلی جنس رپورٹ

میانمار کی چن ریاست کے پیلیتوا ٹاؤن شپ (ضلع) سے کچھ خواتین سمیت کم از کم 47 پناہ گزین حال ہی میں جنوبی میزورم کے لنگتائی ضلع میں میانمار کی سرحد پر واقع ہروتیجول گاؤں میں داخل ہوئے ہیں۔انٹیلی جنس ذرائع نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

امریکہ میں تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اضافہ

امریکہ میں تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ہفتے کے آخر میں امریکی کیمپس میں مزید احتجاجی مظاہرےدیکھنے میں آئے۔ ان میں بعض پرتشدد واقعات بھی شامل تھے۔

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔