راجیہ سبھاکے امیدوار این ڈی گپتا پر کانگریس کے الزامات کو’’آپ‘‘نے کیا مسترد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th January 2018, 11:31 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،7؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) منافع کا عہدہ حاصل کرنے کی بنیاد پر کانگریس پارٹی نے عام آدمی پارٹی (آپ)کے راجیہ سبھا امیدوار این ڈی گپتاکی امیدواری کورد کرنے کامطالبہ کیا ہے، جب کہ آپ نے کہا ہے کہ اس کے امیدواروں نے نامزد کاغذات نامزد کرنے سے قبل ہی عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ دہلی ریاستی کانگریس صدر اجے ماکن نے ایک ٹویٹ میں ہفتہ کو کہا کہ کانگریس نے آپ کے راجیہ سبھا امیدوار این ڈی گپتا کی امیدواری پر اعتراض کیا ہے۔ 16 جنوری کو ہونے والی انتخابات کے لئے دہلی سے راجیہ سبھامیں تعینات الیکشن آفیسر کو بھی ایک خط بھیجا ہے۔

گپتا کو بی جے پی، وزیر اعظم نریندر مودی اور گووڈس اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کا حامی بتاتے ہوئے ماکن نے کہا کہ انہیں 30 مارچ، 2015 کو حکومت کی ملکیت 1.75 لاکھ کروڑ روپے کے قومی پنشن اسکیم ٹرسٹ کا ٹرسٹیز مقرر کیا گیا تھا اور وہ اب بھی منافع کے اس عہدے پر ہیں،یہ امیدوارکے لیے مانع ہے۔ عام آدمی پارٹی کے تین امیدواروں نے جمعرات کو راجیہ سبھا انتخابات کے لئے اپنا اندراج داخل کیا، جن میں پارٹی لیڈر سنجے سنگھ، تاجر سشیل گپتا اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ این ڈی گپتا شامل ہیں۔ ماکن نے الیکشن افسر کو لکھے اپنے خط میں کہا کہ آئین کے آرٹیکل 102 کے تحت عوامی نمائندگی قانون 1951 کی دفعہ 36 کے مطابق فائدہ کا عہدہ حاصل کرنے کے لئے نارائن داس گپتا کی امیدواری منسوخ ہونی چاہئے۔ آپ لیڈر راگھو چڈھا نے ماکن کے اعتراضات کی تردید کی اور کہا کہ گپتا نے این پی ایس کے ٹرسٹیز عہدے سے 29 دسمبر، 2017 کو ہی استعفی دے دیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

جب تک میں زندہ ہوں مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر دوسروں کا ریزرویشن ملنے نہیں دوں گا : وزیر اعظم نریندر مودی

  وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ایک بار پھر مسلم ریزرویشن کو لے کر کانگریس پر حملہ کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ او بی سی یا ایس سی ایس ٹی کے مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں دیا جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی تلنگانہ کےظہیر آباد میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کر رہےتھے۔ ...

جب مغل دور میں ہندو خطرے میں نہیں تھے تو اب کیسے ہوگئے؟ ٹی ایم سی لیڈر کیرتی آزاد کا بی جے پی پر سخت حملہ

ترنمول کانگریس کے امیدوار اور سابق ہندوستانی کرکٹر کیرتی آزاد نے بی جے پی کی ہندو قوم پرستی کے دعوے اور ہندووں کے خطرے میں ہونے کے اس کے بیانیے پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر بی جے پی 10 سال تک اقتدار میں رہنے کے باوجود ہندوؤں کے خطرے میں ہونے کا رونا رو رہی ہے تو اس سے ...

اپریل ماہ میں جی ایس ٹی کلیکشن 2 لاکھ کروڑ روپے کے پار، گزشتہ سال کے مقابلے 12 فیصد کا اضافہ

ہندوستان کا جی ایس ٹی کلیکشن اپریل ماہ میں 2.10 لاکھ کروڑ روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی وزیر مالیات نے آج جانکاری دی۔ یہ کلیکشن گزشتہ سال اپریل ماہ کے مقابلے میں 12.4 فیصد زیادہ ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گھریلو لین دین اور درآمدات میں مضبوط تیزی کی وجہ سے جی ...

آئین کو مضبوط کرنے والے سبھی راستے بند کیے جا رہے، آسام میں پرینکا گاندھی نے بی جے پی پر عائد کیے کئی الزامات

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی پارٹی امیدواروں کو لوک سبھا انتخاب میں کامیابی دلانے کے لیے زور و شور سے انتخابی تشہیر کر رہی ہیں۔ آج وہ آسام کے دھبری میں تھیں جہاں مرکز کی مودی حکومت کے ساتھ ساتھ انھوں نے ریاست کی ہیمنت بسوا سرما حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں سے عوام کو ...

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

سونا اور منگل سوتر کانگریس نہیں مودی چھین رہا ہے،آر بی آئی ڈاٹا نے مودی کے جھوٹ کو کیا بے نقاب

وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کے انتخابی منشور کو نشانہ بناتے ہوئے  کہا تھا کہ کانگریس اگر اقتدار پر آئی تو وہ ہندو خواتین کا منگل سوتر چھین کر مسلمانوں میں تقسیم کر دے گی۔ اس دعوے کے بعد دی منٹ اخبار نے  جب اس  بات کا  پتہ لگانا شروع کیا  کہ عوام بالخصوص  ہندوؤں سے خاندانی ...