صنعاء: حوثیوں کی نمازِ تراویح روکنے کی دھمکی، لاؤڈ اسپیکروں کی بندش

Source: S.O. News Service | By Sheikh Zabih | Published on 28th May 2017, 5:03 PM | عالمی خبریں |

صنعاء،28مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)یمن کے دارالحکومت صنعاء4 میں باغی حوثی ملیشیاؤں نے آئمہ مساجد کو نماز تراویح سے روک دینے کی دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں۔ یہ اقدام نمازیوں کے لیے اشتعال انگیزی اور حوثی جماعت کے فرقہ وارانہ رجحانات کا مظہر ہے۔ذرائع کے مطابق ملیشیاؤں نے انتباہی مہم شروع کی ہے جس میں مساجد کے آئمہ سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ نماز تراویح کو روک دیں یا کم از کم نماز تراویح کی ادائیگی کے دوران لاؤڈ اسپیکروں کو بند کر دیں۔صنعاء میں کئی مساجد کے آئمہ نے اس حوالے سے سخت لہجے پر مشتمل انتباہی نوٹیفکیشن موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ماہ رمضان کے دوران وزارت اوقاف کی جانب سے مجوزہ ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے۔ائمہ کے مطابق حوثی ارکان اْس وقت تک مساجد سے نہیں جاتے جب تک مساجد کے آئمہ ان معاہدوں پر دستخط نہیں کر دیتے جن کے مطابق مسجد کے اندر کسی قسم کا درس اور بیان نہیں دیا جائے گا اور لاؤڈ اسپیکروں کو مکمل طور پر بند رکھا جائے گا۔ صنعاء کی کئی مساجد میں نماز تراویح کے دوران لاؤڈ اسپیکروں کی بندش دیکھی گئی ہے۔ائمہ مساجد نے واضح کیا کہ اْن پر مسلط شروط میں حوثی جماعت اور لڑائی کے محاذوں پر اس کے جنگجوؤں کے لیے دعا بھی شامل ہے۔حوثی ملیشیاؤں نے گزشتہ عرصے کے دوران اپنے زیر کنٹرول صوبوں میں درجنوں مساجد پر دھاوا بول کر وہاں اپنے خطیب مقرر کر دیے۔ علاوہ ازیں مذکورہ مساجد کے اصل آئمہ اور خطیبوں کو گرفتار اور اغوا بھی کیا گیا۔
واضح رہے کہ 21 ستمبر 2014 کو یمنی دارالحکومت پر باغیوں کے قبضے کے بعد سے درجنوں خطیب حوثیوں کے ہاتھوں اغوا اور تشدد سے بچنے کے لیے دیگر صوبوں یا عرب ممالک نقل مکانی کر گئے۔باخبر ذرائع کے مطابق جو آئمہ مساجد حوثیوں کے چنگل میں آنے سے پہلے ہی راہ فرار اختیار کر گئے.. ان کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب کو گرفتاری اور تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔یمن کی آئینی حکومت کی وزارت اوقاف نے کچھ عرصہ قبل ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں انکشاف کیا گیا کہ حوثی اور معزول صالح کی ملیشیائیں 750 مساجد کو دھماکوں ، گولہ باری اور لوٹ مار کا نشانہ بنا چکے ہیں جب کہ متعدد صوبوں میں 150 آئمہ مساجد اور خطیبوں کو اغوا بھی کیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

دنیا میں سب سے زیادہ کروڑ پتی نیویارک میں، ایک دہائی میں 48 فیصد زیادہ

نیویارک کے لوگوں کے پاس اب بھی دنیا کے کسی بھی دیگر شہر کے مقابلے 3 ٹریلین سے زائد کی دولت ہے۔ یہ معلومات ’بلومبرگ‘ کی ایک رپورٹ کی سامنے آئی ہے۔ بلومبرگ کے امیگریشن کنسلٹنسی فرم ’ہِنلے اینڈ پارٹنرس‘ نے دنیا کے امیر ترین شہروں کی عالمی درجہ بندی کی فہرست جاری کی ہے۔ اس کے ...

برازیل میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 75ہوگئی

جنوبی برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل کے بڑے حصوں سے ٹکرانے والے شدید طوفان کی وجہ سے 19 اپریل سے اب تک کم از کم 75 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ شہری دفاع کے ادارے نے اتوار کو جاری کردہ اپنی تازہ ترین رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔

میانمار سے 40 سے زیادہ نئے مہاجرین میزورم میں داخل ہوئے: انٹیلی جنس رپورٹ

میانمار کی چن ریاست کے پیلیتوا ٹاؤن شپ (ضلع) سے کچھ خواتین سمیت کم از کم 47 پناہ گزین حال ہی میں جنوبی میزورم کے لنگتائی ضلع میں میانمار کی سرحد پر واقع ہروتیجول گاؤں میں داخل ہوئے ہیں۔انٹیلی جنس ذرائع نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

امریکہ میں تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اضافہ

امریکہ میں تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ہفتے کے آخر میں امریکی کیمپس میں مزید احتجاجی مظاہرےدیکھنے میں آئے۔ ان میں بعض پرتشدد واقعات بھی شامل تھے۔

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔