راہل گاندھی کا پیر سے دوروزہ دورہ حیدرآباد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th August 2018, 9:39 PM | ملکی خبریں |

حیدرآباد،12اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)صدر کانگریس راہل گاندھی کے دو روزہ دورہ حیدرآباد کا پیر سے آغاز ہورہا ہے جس کا کافی چرچاچل رہا تھا۔وہ کانگریس کے صدر بننے کے بعد پہلی مرتبہ حیدرآباد کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ پیر او رمنگل کو کئی پروگراموں میں شرکت کریں گے۔ان کے پروگرام کی خاص بات ریاستی اسمبلی کامپلکس کے روبرو گن پارک میں تلنگانہ یادگار شہیداں پر خراج کی پیشکشی ہوگا کیونکہ تلنگانہ کو ریاست کادرجہ دینے کے لئے چلائی گئی تحریک سے اس یادگار کی جذباتی وابستگی ہے۔راہل ،پیر کو 2.30بجے دن کرناٹک کے بیدر سے یہاں کے شمس آباد ایرپورٹ پہنچیں گے اور قریبی کلاسک کنونشن سنٹر میں خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس سے خطاب کریں گے، اسی شام وہ سیری لنگم پلی میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔منگل کو وہ ایڈیٹرس اور سینئر صحافیوں سے ملاقات کریں گے اور بعد ازاں دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اوراے پی کے نوجوان سی ای اوز سے اسٹار ہوٹل میں ملاقات کریں گے۔منگل کی شام وہ دہلی روانگی سے پہلے سرور نگر میں طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں سے خطاب کریں گے۔

راہل گاندھی کا اصل پروگرام عثمانیہ یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب کا تھا تاہم یوینورسٹی حکام نے ان کو یونیورسٹی کے دورہ کی اجازت نہیں دی۔تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور عثمانیہ یونیورسٹی کے بے روزگاروں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے راہل کے دورہ کی اجازت دینے سے انکا ر پر گزشتہ روز وائس چانسلر ایس رامچندرن کا گھیراو کیا ۔برہم طلبہ نے الزام لگایا کہ ریاستی حکومت کی ایما پر ہی راہل گاندھی کے دورہ عثمانیہ یونیورسٹی کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔اسی دوران تلنگانہ کانگریس کے صدر اتم کمار ریڈی کی قیادت میں پارٹی لیڈران ،راہل گاندھی کے دورہ کو کامیاب بنانے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہتے ۔کانگریس نے الزام لگایا کہ ٹی آرایس حکومت راہل گاندھی کے دورہ میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کر ہی اور حکمران جماعت اے آئی سی سی کے سربراہ سے خوفزدہ ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

جب تک میں زندہ ہوں مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر دوسروں کا ریزرویشن ملنے نہیں دوں گا : وزیر اعظم نریندر مودی

  وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ایک بار پھر مسلم ریزرویشن کو لے کر کانگریس پر حملہ کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ او بی سی یا ایس سی ایس ٹی کے مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں دیا جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی تلنگانہ کےظہیر آباد میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کر رہےتھے۔ ...

جب مغل دور میں ہندو خطرے میں نہیں تھے تو اب کیسے ہوگئے؟ ٹی ایم سی لیڈر کیرتی آزاد کا بی جے پی پر سخت حملہ

ترنمول کانگریس کے امیدوار اور سابق ہندوستانی کرکٹر کیرتی آزاد نے بی جے پی کی ہندو قوم پرستی کے دعوے اور ہندووں کے خطرے میں ہونے کے اس کے بیانیے پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر بی جے پی 10 سال تک اقتدار میں رہنے کے باوجود ہندوؤں کے خطرے میں ہونے کا رونا رو رہی ہے تو اس سے ...

اپریل ماہ میں جی ایس ٹی کلیکشن 2 لاکھ کروڑ روپے کے پار، گزشتہ سال کے مقابلے 12 فیصد کا اضافہ

ہندوستان کا جی ایس ٹی کلیکشن اپریل ماہ میں 2.10 لاکھ کروڑ روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی وزیر مالیات نے آج جانکاری دی۔ یہ کلیکشن گزشتہ سال اپریل ماہ کے مقابلے میں 12.4 فیصد زیادہ ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گھریلو لین دین اور درآمدات میں مضبوط تیزی کی وجہ سے جی ...

آئین کو مضبوط کرنے والے سبھی راستے بند کیے جا رہے، آسام میں پرینکا گاندھی نے بی جے پی پر عائد کیے کئی الزامات

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی پارٹی امیدواروں کو لوک سبھا انتخاب میں کامیابی دلانے کے لیے زور و شور سے انتخابی تشہیر کر رہی ہیں۔ آج وہ آسام کے دھبری میں تھیں جہاں مرکز کی مودی حکومت کے ساتھ ساتھ انھوں نے ریاست کی ہیمنت بسوا سرما حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں سے عوام کو ...

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

سونا اور منگل سوتر کانگریس نہیں مودی چھین رہا ہے،آر بی آئی ڈاٹا نے مودی کے جھوٹ کو کیا بے نقاب

وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کے انتخابی منشور کو نشانہ بناتے ہوئے  کہا تھا کہ کانگریس اگر اقتدار پر آئی تو وہ ہندو خواتین کا منگل سوتر چھین کر مسلمانوں میں تقسیم کر دے گی۔ اس دعوے کے بعد دی منٹ اخبار نے  جب اس  بات کا  پتہ لگانا شروع کیا  کہ عوام بالخصوص  ہندوؤں سے خاندانی ...