پی این بی بد عنوانی معاملہ نیرو اور میہول کی پریشانی میں مسلسل اضافہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th September 2018, 9:47 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،10؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ( ای ڈی) نے انٹر پول سے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پنجاب نیشنل بینک گھوٹالے کے ملزم میہول چوکسی کی معلومات لیک کرنا بند کرے۔

دوسری طرف امریکہ واقع دیوالیہ حل کورٹ کی جانب سے مقرر اگزامینر نے کہا ہے کہ نیرو مودی نے پنجاب نیشنل بینک( پی این بی) بد عنوانی کی رقم کو امریکہ کے ایک فرم کے نام ٹرانسفر کر دیا۔ دونوں واقعات بد عنوانی کے ملزم نیرو مودی اور میہول چوکسی کی پریشانی میں اضافہ کرنے والا ہے۔قابل ذکر ہے کہ ای ڈی نے انٹر پول پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ہو میہول چوکسی کو ایجنسی کی جانب سے دی گئی اطلاع لیک کر رہا ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ نیرو مودی اور میہول چوکسی کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس جاری کرنے کا ای ڈی کی جانب سے کی گئی اپیل ابھی تک معلق ہے ۔ چونکی اس اپیل کے اسلسلے میں کسی بھی ملک کی ایجنسی کو معاملے سے متعلق تمام معلومات انٹر پول کو دینا ہوتا ہے ۔ اس لئے ای ڈی نے تمام اطلاع انٹر پول کو دی ہے ۔

ای ڈی نے کہا ہے کہ انٹر پول نے نوٹس جاری کرنے کے لئے وہی معلومات مانگی جن پر اعتراج چوکسی نے کیا ہے ۔ ایجنسی نے کاہ ہے کہ اس کا سیدھا مطلب ہے کہ انٹر پول اس کی جانب سے دی گئی معلومات لیک کر رہا ہے ۔ ادھر پی این بی بد عنوانی کے ملزم نیرو مودی کے معاملے میں امریکہ واقع دیوالیہ سے متعلق کورٹ کی جانب سے مقرر اگزامینر جان جے کارنی نے بتایا ہے کہ بد عنوانی میں جاری کی گئی فرضی ایل او یو کی بنیاد پر نکالی گئی رقم کو ٹوئن فلڈس انویسٹمنٹ کو ٹرانسفر کیا گیا ۔ بعد میں اس رقم کو نیرو مودی کی ملکیت والی کمپنی بیلی بینکس ایند بیڈل کو منتقل کر دیا گیا ۔ قابل ذکر ہے کہ ان تمام واقعات سے پی این بی بد عنوانی کے دونوں ملزمین کی پریشانی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

جب تک میں زندہ ہوں مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر دوسروں کا ریزرویشن ملنے نہیں دوں گا : وزیر اعظم نریندر مودی

  وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ایک بار پھر مسلم ریزرویشن کو لے کر کانگریس پر حملہ کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ او بی سی یا ایس سی ایس ٹی کے مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں دیا جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی تلنگانہ کےظہیر آباد میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کر رہےتھے۔ ...

جب مغل دور میں ہندو خطرے میں نہیں تھے تو اب کیسے ہوگئے؟ ٹی ایم سی لیڈر کیرتی آزاد کا بی جے پی پر سخت حملہ

ترنمول کانگریس کے امیدوار اور سابق ہندوستانی کرکٹر کیرتی آزاد نے بی جے پی کی ہندو قوم پرستی کے دعوے اور ہندووں کے خطرے میں ہونے کے اس کے بیانیے پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر بی جے پی 10 سال تک اقتدار میں رہنے کے باوجود ہندوؤں کے خطرے میں ہونے کا رونا رو رہی ہے تو اس سے ...

اپریل ماہ میں جی ایس ٹی کلیکشن 2 لاکھ کروڑ روپے کے پار، گزشتہ سال کے مقابلے 12 فیصد کا اضافہ

ہندوستان کا جی ایس ٹی کلیکشن اپریل ماہ میں 2.10 لاکھ کروڑ روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی وزیر مالیات نے آج جانکاری دی۔ یہ کلیکشن گزشتہ سال اپریل ماہ کے مقابلے میں 12.4 فیصد زیادہ ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گھریلو لین دین اور درآمدات میں مضبوط تیزی کی وجہ سے جی ...

آئین کو مضبوط کرنے والے سبھی راستے بند کیے جا رہے، آسام میں پرینکا گاندھی نے بی جے پی پر عائد کیے کئی الزامات

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی پارٹی امیدواروں کو لوک سبھا انتخاب میں کامیابی دلانے کے لیے زور و شور سے انتخابی تشہیر کر رہی ہیں۔ آج وہ آسام کے دھبری میں تھیں جہاں مرکز کی مودی حکومت کے ساتھ ساتھ انھوں نے ریاست کی ہیمنت بسوا سرما حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں سے عوام کو ...

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

سونا اور منگل سوتر کانگریس نہیں مودی چھین رہا ہے،آر بی آئی ڈاٹا نے مودی کے جھوٹ کو کیا بے نقاب

وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کے انتخابی منشور کو نشانہ بناتے ہوئے  کہا تھا کہ کانگریس اگر اقتدار پر آئی تو وہ ہندو خواتین کا منگل سوتر چھین کر مسلمانوں میں تقسیم کر دے گی۔ اس دعوے کے بعد دی منٹ اخبار نے  جب اس  بات کا  پتہ لگانا شروع کیا  کہ عوام بالخصوص  ہندوؤں سے خاندانی ...