پاناما پیپرز اسکینڈل کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا،سینئرلیڈران کے مستقبل پرلگے گی مہر;عدالت عظمیٰ نے سپلیمنٹری کاز لسٹ جاری کردی

Source: S.O. News Service | Published on 19th April 2017, 7:46 PM | عالمی خبریں |

اسلام آباد،19اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پاکستان کی عدالتِ عظمیٰ نے 20 اپریل کو پاناما پیپرز اسکینڈل کیس کا فیصلہ سنانے کا اعلان کیا ہے۔عدالتِ عظمیٰ نے  سپلیمنٹری کاز لسٹ جاری کی ہے اور اس میں بتایا ہے کہ جمعرات کو دوبجے اس مشہور زمانہ کیس کا فیصلہ سنایا جائے گا۔پاکستان کے سیاسی،صحافتی اور کاروباری حلقوں کو اس فیصلے کا بڑی شدت سے انتظار ہے اور اس کے حوالے مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔سپریم کورٹ کی پانچ رکنی لارجر بینچ نے سینئر جج جناب جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پاناما پیپرز اسکینڈل کی کئی ماہ تک سماعت کی تھی اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد اس کا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔اس بینچ میں جسٹس اعجاز افضل خان،جناب جسٹس گلزار احمد،جسٹس عظمت سعید اور جسٹس اعجازالاحسن شامل ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان احمد نیازی نے وزیراعظم میاں نواز شریف کے خلاف ان کے دو بیٹوں کے نام پاناما پیپرز میں آنے کے بعد یہ آئینی درخواست دائر کی تھی اور اس میں عدالت سے انھیں سرکاری عہدے کا نااہل قرار دینے کا مطالبہ کیا تھا۔اس کیس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق بھی درخواست گزار تھے۔سراج الحق نے وفاق پاکستان کو پارلیمانی امور کی وزارت کے ذریعے فریق بنایا تھا اور اپنی درخواست میں وزیراعظم میاں نوازشریف کو نااہل قرار دینے کی استدعا کی تھی۔ان کے وکلاء نے عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران یہ موقف اختیار کیا تھا کہ وزیراعظم نے ناجائز ذرائع سے دولت بنائی تھی،وہ صادق اور امین نہیں رہے،اس لیے انھیں نااہل قرار دے دیا جائے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

دنیا میں سب سے زیادہ کروڑ پتی نیویارک میں، ایک دہائی میں 48 فیصد زیادہ

نیویارک کے لوگوں کے پاس اب بھی دنیا کے کسی بھی دیگر شہر کے مقابلے 3 ٹریلین سے زائد کی دولت ہے۔ یہ معلومات ’بلومبرگ‘ کی ایک رپورٹ کی سامنے آئی ہے۔ بلومبرگ کے امیگریشن کنسلٹنسی فرم ’ہِنلے اینڈ پارٹنرس‘ نے دنیا کے امیر ترین شہروں کی عالمی درجہ بندی کی فہرست جاری کی ہے۔ اس کے ...

برازیل میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 75ہوگئی

جنوبی برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل کے بڑے حصوں سے ٹکرانے والے شدید طوفان کی وجہ سے 19 اپریل سے اب تک کم از کم 75 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ شہری دفاع کے ادارے نے اتوار کو جاری کردہ اپنی تازہ ترین رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔

میانمار سے 40 سے زیادہ نئے مہاجرین میزورم میں داخل ہوئے: انٹیلی جنس رپورٹ

میانمار کی چن ریاست کے پیلیتوا ٹاؤن شپ (ضلع) سے کچھ خواتین سمیت کم از کم 47 پناہ گزین حال ہی میں جنوبی میزورم کے لنگتائی ضلع میں میانمار کی سرحد پر واقع ہروتیجول گاؤں میں داخل ہوئے ہیں۔انٹیلی جنس ذرائع نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

امریکہ میں تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اضافہ

امریکہ میں تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ہفتے کے آخر میں امریکی کیمپس میں مزید احتجاجی مظاہرےدیکھنے میں آئے۔ ان میں بعض پرتشدد واقعات بھی شامل تھے۔

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔