لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کے اسٹار پرچارک ہوں گے نوجوت سنگھ سدھو

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th March 2019, 12:03 AM | ملکی خبریں |

چندی گڑھ، 14 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس کی ایک سینئر رہنما نے کہا کہ پنجاب کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو لوک سبھا انتخابی مہم میں کانگریس کے اسٹار پرچارک ہوں گے۔سدھو اپنی حاضرجوابی اور بیباک کے لیے مشہور ہیں۔پنجاب کے سیاحت اور تہذیب امور کے 55 سالہ وزیر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کرتارپور کوریڈور کے لئے اپنی کوششوں کو لے کر سرخیوں میں آئے تھے اور وہ کانگریس کے لیے اسٹار پرچارک‘ رہے ہیں۔کانگریس کی پنجاب معاملوں کی انچارج آشاکماری نے کہاکہ سدھو ملک بھر میں کانگریس کے لئے اسٹارپرچارک میں شمار رہے ہیں۔لوگوں کے ساتھ جڑنے کا ان کے پاس مختلف اسٹائل ہے اور ان کی تشہیر بہت اہمیت رکھتی ہے۔ کرکٹر سے لیڈر بنے سدھو نے راجستھان، مدھیہ پردیش، تلنگانہ اور چھتیس گڑھ میں اسمبلی انتخابات کے لیے 17 دن انتخابی تشہیر کی تھی جس کی وجہ سے ان کے گلے میں پریشانی ہوئی تھی اور ڈاکٹروں نے انہیں مکمل طور پر آرام کرنے کا مشورہ دیا تھا۔سدھو پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے بعد حال میں اپنے بیانات سے بحث میںآ گئے تھے اور اس کی وجہ سے انہیں ایک مشہور ٹیلی ویژن مزاحیہ پروگرام سے ہٹا دیا گیا تھا۔کماری نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران کانگریس انتخابی وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی بی جے پی حکومت کو نشانہ بنائے گی۔ کانگریس لیڈر نے کہاکہ یہ قومی الیکشن ہے اور بی جے پی 2014 میں بڑے بڑے وعدے کر کے اقتدار میں آئی تھی لیکن اس نے ان میں سے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔لوگ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ انہیں کیا وعدہ کیا گیا تھا اور کیا کچھ ملا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

جب تک میں زندہ ہوں مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر دوسروں کا ریزرویشن ملنے نہیں دوں گا : وزیر اعظم نریندر مودی

  وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ایک بار پھر مسلم ریزرویشن کو لے کر کانگریس پر حملہ کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ او بی سی یا ایس سی ایس ٹی کے مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں دیا جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی تلنگانہ کےظہیر آباد میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کر رہےتھے۔ ...

جب مغل دور میں ہندو خطرے میں نہیں تھے تو اب کیسے ہوگئے؟ ٹی ایم سی لیڈر کیرتی آزاد کا بی جے پی پر سخت حملہ

ترنمول کانگریس کے امیدوار اور سابق ہندوستانی کرکٹر کیرتی آزاد نے بی جے پی کی ہندو قوم پرستی کے دعوے اور ہندووں کے خطرے میں ہونے کے اس کے بیانیے پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر بی جے پی 10 سال تک اقتدار میں رہنے کے باوجود ہندوؤں کے خطرے میں ہونے کا رونا رو رہی ہے تو اس سے ...

اپریل ماہ میں جی ایس ٹی کلیکشن 2 لاکھ کروڑ روپے کے پار، گزشتہ سال کے مقابلے 12 فیصد کا اضافہ

ہندوستان کا جی ایس ٹی کلیکشن اپریل ماہ میں 2.10 لاکھ کروڑ روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی وزیر مالیات نے آج جانکاری دی۔ یہ کلیکشن گزشتہ سال اپریل ماہ کے مقابلے میں 12.4 فیصد زیادہ ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گھریلو لین دین اور درآمدات میں مضبوط تیزی کی وجہ سے جی ...

آئین کو مضبوط کرنے والے سبھی راستے بند کیے جا رہے، آسام میں پرینکا گاندھی نے بی جے پی پر عائد کیے کئی الزامات

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی پارٹی امیدواروں کو لوک سبھا انتخاب میں کامیابی دلانے کے لیے زور و شور سے انتخابی تشہیر کر رہی ہیں۔ آج وہ آسام کے دھبری میں تھیں جہاں مرکز کی مودی حکومت کے ساتھ ساتھ انھوں نے ریاست کی ہیمنت بسوا سرما حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں سے عوام کو ...

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

سونا اور منگل سوتر کانگریس نہیں مودی چھین رہا ہے،آر بی آئی ڈاٹا نے مودی کے جھوٹ کو کیا بے نقاب

وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کے انتخابی منشور کو نشانہ بناتے ہوئے  کہا تھا کہ کانگریس اگر اقتدار پر آئی تو وہ ہندو خواتین کا منگل سوتر چھین کر مسلمانوں میں تقسیم کر دے گی۔ اس دعوے کے بعد دی منٹ اخبار نے  جب اس  بات کا  پتہ لگانا شروع کیا  کہ عوام بالخصوص  ہندوؤں سے خاندانی ...