چھ ماہ میں چار سو سے زیادہ تیزاب پھینکنے کے حملے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th July 2017, 10:51 AM | عالمی خبریں |

لندن ،16؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)انگلینڈ اور ویلز میں تیزاب پھینکنے کے واقعات میں اضافے کے بعد ان واقعات میں ملوث افرادکی سزاؤں میں اضافہ کیاجاسکتا ہے۔جمعرات کو مشرقی لندن میں پانچ افراد پر تیزاب پھینکنے کے واقعات کے بعد وزراء پر تیزاب سے متعلق سخت قانون کے مطالبات میں شدت آئی ہے جس میں تیزاب کی فروخت کو سخت کرنے کے لیے آوازیں بڑھتی جا رہی ہیں۔پولیس کے مطابق تیزاب پھینکے جانے کے واقعات میں 2012سے دو گنا اضافہ ہوا ہے اور ایسے واقعات زیادہ تر لندن ہی میں ہوئے ہیں۔تیزاب حملوں کے بعد ان کی روک تھام کے جائزے کے متعلق وزیر داخلہ امبر روڈ نے سنڈے ٹائمز کو بتایا ہے کہ ان حملوں میں ملوث افرادقانون کی پوری شدت کومحسوس کر سکیں گے۔سیاست دانوں اور تیزاب کے حملوں میں متاثرہ افراد نے ان حملوں میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دینے کے مطالبات کیے ہیں۔ اس کے علاوہ رکن پارلیمان بھی اس معاملے پر پیر کو ایوان میں بحث کریں گے۔تیزاب کے حملوں میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے جائزے میں موجودہ قانون کو دیکھا جائے گا اور اس بات پر غور کیا جائے گا کہ پولیس کے اقدامات، سزائیں، لوگوں کی نقصان دہ تیزابی منصوعات تک رسائی اور تیزاب حملوں کے متاثرین کو کس طرح مدد فراہم کی جا سکتی ہے۔دفترداخلہ کے مطابق پہلے سے موجود قانون کے تحت نقصان دہ تیزابی مواد سے حملے میں عمر قید تک کی سزا ہو سکتی ہے۔ تیزاب برآمد ہونے کی صورت میں، اس کی مدد سے حملے کرنے کی نیت ثابت ہونے کی صورت میں چار برس تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔نیشنل پولیس چیفس کونسل این پی سی سی کا کہنا ہے کہ چھ ماہ کے دوران انگلینڈ اور ویلز میں تیزاب یا نقصان دے مواد کی مدد سے چار سو زیادہ حملے کیے گئے ہیں۔ان حملوں میں ملوث جن افراد کے بارے میں معلوم ہوا ہے جن میں سے پانچ میں سے ایک کی عمر 18 برس سے کم ہے۔جمعرات کو لندن میں تیزاب کے حملوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے شبہے میں ایک سولہ برس کے نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے۔وزیر داخلہ ایمبر رود نے تیزاب حملوں کے حوالے سے اقدامات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ' تیزاب حملے خوفناک جرائم ہیں جن کے متاثرین پر جسمانی اور نفسیاتی طور پر تباہ کن اثرات مرتب ہوتے ہیں۔انھوں نے کہا ہے کہ 'یہ بہت ضروری ہے کہ اس طرح کے بیزار کن حملوں کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔وزیر داخلہ ایمبر رود نے کہا ہے کہ ان واقعات سے متعلق قانون پہلے ہی کافی سخت ہے جس میں کئی کیسوں میں تیزاب حملوں کے مجرم عمر قید تک کاٹ رہے ہیں لیکن ہمیں جوابی اقدام کومزیدبہترکرنے کی ضرورت ہے اور ہم اسے بہتر کریں گے۔پیر کو لیبر پارٹی کے رکن پارلیمان اسٹیفن ٹمزکی قیادت میں برطانوی ایوان میں تیزاب حملوں سے متعلق بحت ہونے جا رہی ہے۔اسٹیفن ٹمزکامطالبہ ہے کہ تیزاب ساتھ رکھنے کو ایسا ہی جرم قرار دیا جائے جیسا کہ چاقو رکھنا ہے۔موجودہ قانون کے تحت اگر پولیس کسی ایسے شخص کو روکتی ہے جس کے پاس تیزاب ہے تو پولیس کو یہ ثابت کرنا پڑتا ہے کہ تیزاب کا استعمال غلط مقاصد کے لیے کیا جانا تھا۔تیزاب حملے کی متاثرہ کیٹی پائپر کا کہنا ہے کہ ان حملوں کے متاثرین کوعمرقیدکاسامناکرناپڑتاہے جبکہ ان حملوں میں ملوث افراد کو بھی سخت سزائیں دینی چاہئیں۔جمعرات کو جریدے سکارز، برنز اینڈ ہیلنگ میڈیکل میں شائع ہونے والے خط میں انھوں نے لکھاہے کہ مجھے مستقل آپریشنز اور چہرے کی تھیراپی کی ضرورت پڑتی ہے۔ تیزاب حملے کے متاثرین کے لیے بعد میں صورتحال ایسی ہی ہوتی ہے جیساکہ عمرقید۔

ایک نظر اس پر بھی

برازیل میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 75ہوگئی

جنوبی برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل کے بڑے حصوں سے ٹکرانے والے شدید طوفان کی وجہ سے 19 اپریل سے اب تک کم از کم 75 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ شہری دفاع کے ادارے نے اتوار کو جاری کردہ اپنی تازہ ترین رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔

میانمار سے 40 سے زیادہ نئے مہاجرین میزورم میں داخل ہوئے: انٹیلی جنس رپورٹ

میانمار کی چن ریاست کے پیلیتوا ٹاؤن شپ (ضلع) سے کچھ خواتین سمیت کم از کم 47 پناہ گزین حال ہی میں جنوبی میزورم کے لنگتائی ضلع میں میانمار کی سرحد پر واقع ہروتیجول گاؤں میں داخل ہوئے ہیں۔انٹیلی جنس ذرائع نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

امریکہ میں تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اضافہ

امریکہ میں تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ہفتے کے آخر میں امریکی کیمپس میں مزید احتجاجی مظاہرےدیکھنے میں آئے۔ ان میں بعض پرتشدد واقعات بھی شامل تھے۔

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...