عراقی شیعہ کمانڈر کولبنان میں داخلے سے روکا جائے:حریری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th December 2017, 11:50 AM | عالمی خبریں |

بیروت10دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )لبنان کے وزیراعظم سعد حریری نے عراقی شیعہ ملیشیا الحشد الشعبی کے رہ نما اور ’عصائب اہل الحق‘ کے سربراہ قیس الخزعلی کی فوجی لباس میں جنوبی لبنان میں داخلے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ عناصر کے ہمراہ قیس خزعلی کی سرگرمیاں تشویشناک ہیں۔ کسی عراقی شیعہ ملیشیا کے لبنان میں آنے کے خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں۔سعد حریری عراق کی ایران نواز شیعہ ملیشیا کے ایک کمانڈر کے اسرائیل کے ساتھ واقع سرحدی علاقے میں نمودار ہونے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ جمعہ کو ایران کی حمایت یافتہ شیعہ ملیشیا عصائب اہل الحق کیلیڈر قیس الخز علی جنوبی لبنان میں اسرائیل کے ساتھ واقع سرحدی علاقے میں منظرعام پرآنے کی ایک ویڈیو جمعہ کی شب انٹر نیٹ پر جاری کی گئی تھی۔لبنان کے متعدد صحافی اور سیاسی تبصرہ نگار اس ویڈیو کو شیئر کررہے ہیں۔قیس الخز علی ایک فوجی وردی میں ملبوس نظر آرہے ہیں اور یہ کہہ رہے ہیں کہ وہ مزاحمت کے جنگجوؤں کی حمایت کو تیار ہیں۔ ان کا اشارہ لبنان کی حمایت یافتہ شیعہ ملیشیا حزب اللہ کی جانب تھا۔

انھوں نے کہا: ’’ ہم یہاں حزب اللہ کی حمایت کے لیے آموجود ہوئے ہیں۔ہم اسرائیلی قبضے کے خلاف لبنانی عوام اور فلسطینی کاز کے ساتھ کھڑے ہیں‘‘۔لبنانی مبصرین اس اعلان کو ریاست کو نظر انداز کرنے کا شاخسانہ قرار دے رہے ہیں اور انھوں نے خاص طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسی ہفتے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے کے فیصلے کے بعد تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

برازیل میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 75ہوگئی

جنوبی برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل کے بڑے حصوں سے ٹکرانے والے شدید طوفان کی وجہ سے 19 اپریل سے اب تک کم از کم 75 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ شہری دفاع کے ادارے نے اتوار کو جاری کردہ اپنی تازہ ترین رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔

میانمار سے 40 سے زیادہ نئے مہاجرین میزورم میں داخل ہوئے: انٹیلی جنس رپورٹ

میانمار کی چن ریاست کے پیلیتوا ٹاؤن شپ (ضلع) سے کچھ خواتین سمیت کم از کم 47 پناہ گزین حال ہی میں جنوبی میزورم کے لنگتائی ضلع میں میانمار کی سرحد پر واقع ہروتیجول گاؤں میں داخل ہوئے ہیں۔انٹیلی جنس ذرائع نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

امریکہ میں تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اضافہ

امریکہ میں تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ہفتے کے آخر میں امریکی کیمپس میں مزید احتجاجی مظاہرےدیکھنے میں آئے۔ ان میں بعض پرتشدد واقعات بھی شامل تھے۔

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...