ہرسمرت کور بادل نے میسرس پائتھن میگافوڈ پارک کا افتتاح کیا 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 15th November 2018, 10:44 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:15/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں کی مرکزی وزیر محترمہ ہرسمرت کور بادل نے آج مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع میں دوسرے میگافوڈ پارک کاافتتاح کیا۔ میسرس پائتھن میگافوڈ پارک پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ذریعے یہ پارک پرموٹ کیا گیا ہے۔ یہ پارک اورنگ آبادضلع کے پائتھن تعلقہ میں واہے گاؤں اور دھن گاؤں میں واقع ہے۔ مہاراشٹر میں وزارت کی طرف سے ایک تیسرے میگافوڈ پارک کو منظوری دی گئی ہے اور وہ وردھا ضلع میں زیر نفاڈ ہے۔ پہلے پارک کا ستارا ضلع میں ایک مارچ 2018 کو افتتاح کیا گیا تھا۔پائتھن میگافوڈ پارک 124 اعشاریہ 52 کروڑ روپے کی لاگت سے 102 ایکڑ اراضی پر قائم کیا گیا ہے۔ اس میگافوڈ پارک کے سینٹر ل فروسیسنگ سینٹر میں ڈیولپر (تیار کرنے والے) کے ذریعے جو سہولتیں فراہم کی گئی ہیں، ان میں 10ہزار ایم ٹی کا خشک وائر ہاؤس، ایک ہزار ایم ٹی کا کولڈ اسٹوریج،10 ایم ٹی کی پری کولنگ سہولت، 400 ایم ٹی کے ری پیننگ چیمبرس، ایک اعشاریہ پانچ ایم ٹی پی ایچ کی آئی کیو ایف سہولت، ایک ہزار ایم ٹی کے فریجر روم،آس پیکٹنگ پیکجنگ لائن کے ایک اعشاریہ پانچ ایم ٹی پی ایچ کے سات پانچ ایم ٹی پی جوس لائن، چار ایم پی ٹی ایچ کے اسٹیم اسٹرلائزیشن اور جنریشن یونٹ، فوڈ ٹسٹنگ لیب 30 ایم ٹی کے ریفروینز، 50 ایم ٹی کے دودھ کے ٹینکرس، 20 ہزار لیٹر کی بولک ملک چیلنگ کے ساتھ ایک لاکھ ایل پی ڈی کی ملک پروسیسنگ سہولت اور خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی دیگر سہولتیں شامل ہیں۔ پارک میں آفس اورصنعت کاروں کے ذریعے استعمال کیلئے ایک مشترکہ انتظامی بلڈنگ بھی ہے اور پائتھن الیپاتھا اور کنڑ میں تین پی پی سی ایس ہیں، جہاں کھیتوں کے نزدیک اسٹوریج اور پرائمری پروسیسنگ کیلئے سہولتیں ہیں۔ اس میگافوڈ پارک سے اورنگ آباد ضلع کے ساتھ ساتھ ناسک، دھولے، جلگاؤں بلدھانا، جالنا، بڈ اور احمد نگر کے قریبی ضلعوں کے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے محترمہ بادل نے کہا کہ میگافوڈ پارک، پارک میں 25 سے 30 خوراک کے ڈبہ بند کرنے کے یونٹوں میں تقریبا 250 کروڑ روپے کی اضافی سرمایہ کاری میں شدت پیدا کرے گااور نتیجے کے طور پر سالانہ 405 سے 500 کروڑ روپے کی لین دین کی راہ ہموار کرے گا۔ یہ پارک پانچ ہزار افراد کو براہ راست اور بلاواستہ روزگار بھی فراہم کرے گا۔ اور سی پی سی اور پی پی سی تاش کے علاقوں میں تقریبا 25 ہزار کسانوں کو فائدہ بھی پہنچائے گا۔وزیر موصوف نے مزید کہا کہ پارک میں ڈبہ بند خوراک کیلیئے جدید بنیادی ڈھانچہ تیار کیا گیا ہے، جس سے مہاراشٹر اور آس پاس کے علاقوں کے کسانوں، کاشتکاروں،پروسیسرس اور صارفین کوزبردست فائدہ ہوگا۔ اور مہاراشٹر میں ڈبہ بند خوارک کے سیکٹر کی زبردست ترقی ہوسکے گی۔بادل نے یہ بھی کہا کہ حکومت ایک ایسا ماحول فراہم کرنے کے تئیں عہد بستہ ہے، جو ہندوستان میں صنعت شروع کرنے کے خواہشمند سرمایہ کاروں کیلئے صاف شفاف اور آسان ہوگااورہندوستان کو ایک لچکدار خوراک کی معیشت بنانے اور دنیا کی ایک فوڈ فیکٹری بنانے کی کوشش کے سلسلے میں حکومت نے ہندوستان میں ڈبہ بند خوراک کو میک ان انڈیا کا ایک بڑا توجہ کا مرکز بنایا ہے۔ محترمہ ہرسمرت کور بادل نے میگھا فوڈ پارک کے قیام میں مدد دینے کیلئے وزیراعلی اور ریاستی سرکا ر کا شکریہ ادا کیا۔خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں کی وزارت ہندوستان میں ڈبہ بند خوراک کی صنعت کو مستحکم کرنے پر توجہ دے رہی ہے، تاکہ زراعت کے سیکٹر میں زبردست ترقی ہواور وہ کسانوں کی آمدنی دوگنا کرنے کا ایک بڑا ذریعہ بنے۔ اور وہ حکومت کی میک ان انڈیا پہل میں تعاون کرسکے۔ڈبہ بند خوراک کے سیکٹر کو زیادہ فروغ دینے کی غرض سے ڈبہ بندخوراک کی صنعتوں کی وزارت ملک میں میگافوڈ پارک اسکیم نافذ کررہی ہے۔ میگافوڈ پارک کھیتوں سے مارکیٹ تک ویلیوچین کے ساتھ ڈبہ بند خوراک کے لئے جدید بنیادی ڈھانچو ں کی سہولیت قائم کرتے ہیں۔ عام سہولتیں اور متوقع بنیادی ڈھانچہ سینٹرل پروسیسنگ سینٹر میں فراہم کیا جاتا ہے اور پرائمری پروسیسنگ اور اسٹوریج کے لئیسہولتیں پرائمری پروسیسنگ کی سینٹروں کی شکل میں کھیتوں کے نزدیک فراہم کی جاتی ہے۔ اس اسکیم کے تحت حکومت فی میگا فوڈ پارک پروجیکٹ کے لئے 50 کروڑ روپے تک کی مالی امداد فراہم کرتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

جب تک میں زندہ ہوں مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر دوسروں کا ریزرویشن ملنے نہیں دوں گا : وزیر اعظم نریندر مودی

  وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ایک بار پھر مسلم ریزرویشن کو لے کر کانگریس پر حملہ کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ او بی سی یا ایس سی ایس ٹی کے مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں دیا جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی تلنگانہ کےظہیر آباد میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کر رہےتھے۔ ...

جب مغل دور میں ہندو خطرے میں نہیں تھے تو اب کیسے ہوگئے؟ ٹی ایم سی لیڈر کیرتی آزاد کا بی جے پی پر سخت حملہ

ترنمول کانگریس کے امیدوار اور سابق ہندوستانی کرکٹر کیرتی آزاد نے بی جے پی کی ہندو قوم پرستی کے دعوے اور ہندووں کے خطرے میں ہونے کے اس کے بیانیے پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر بی جے پی 10 سال تک اقتدار میں رہنے کے باوجود ہندوؤں کے خطرے میں ہونے کا رونا رو رہی ہے تو اس سے ...

اپریل ماہ میں جی ایس ٹی کلیکشن 2 لاکھ کروڑ روپے کے پار، گزشتہ سال کے مقابلے 12 فیصد کا اضافہ

ہندوستان کا جی ایس ٹی کلیکشن اپریل ماہ میں 2.10 لاکھ کروڑ روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی وزیر مالیات نے آج جانکاری دی۔ یہ کلیکشن گزشتہ سال اپریل ماہ کے مقابلے میں 12.4 فیصد زیادہ ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گھریلو لین دین اور درآمدات میں مضبوط تیزی کی وجہ سے جی ...

آئین کو مضبوط کرنے والے سبھی راستے بند کیے جا رہے، آسام میں پرینکا گاندھی نے بی جے پی پر عائد کیے کئی الزامات

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی پارٹی امیدواروں کو لوک سبھا انتخاب میں کامیابی دلانے کے لیے زور و شور سے انتخابی تشہیر کر رہی ہیں۔ آج وہ آسام کے دھبری میں تھیں جہاں مرکز کی مودی حکومت کے ساتھ ساتھ انھوں نے ریاست کی ہیمنت بسوا سرما حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں سے عوام کو ...

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

سونا اور منگل سوتر کانگریس نہیں مودی چھین رہا ہے،آر بی آئی ڈاٹا نے مودی کے جھوٹ کو کیا بے نقاب

وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کے انتخابی منشور کو نشانہ بناتے ہوئے  کہا تھا کہ کانگریس اگر اقتدار پر آئی تو وہ ہندو خواتین کا منگل سوتر چھین کر مسلمانوں میں تقسیم کر دے گی۔ اس دعوے کے بعد دی منٹ اخبار نے  جب اس  بات کا  پتہ لگانا شروع کیا  کہ عوام بالخصوص  ہندوؤں سے خاندانی ...