دہلی میں آئی خواتین جرائم میں کمی: حکومت

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 30th March 2017, 1:09 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی: 29/مارچ(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) حکومت نے آج کہا کہ دہلی میں اس سال خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم میں کمی آئی ہے اور پولیس ان معاملات کو نمٹانے میں چاق وچوبند رہتی ہے۔مرکزی وزیرمملکت برائے امور داخلہ ہنس راج گنگارام اہیر نے اضافی سوالات کے جواب میں راجیہ سبھا کو بتایا کہ عصمت دری کے 2155معاملات میں سے 2145 معاملات حل ہوگئے اور صرف 10 معاملات ہی نہیں سلجھ پائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سال 2015 میں خواتین کے خلاف جرائم سے متعلق 12736 معاملات درج کئے گئے۔ سال 2016 میں 11295 معاملات درج کئے گئے۔وزیر نے کہا کہ اس سال 28 فروری تک کے اعداد و شمار کے مطابق خواتین کے خلاف ہوئے جرائم کے 1332 معاملات درج کئے گئے۔انہوں نے بتایا کہ دہلی کے مہرولی میں عصمت دری کا معاملہ پانچ سال سے زیر التوا ہے۔ اس معاملے میں ملزم اشوک کمار نامی شخص کو پولیس کی بہترین کوششوں کے باوجود گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔سماج وادی پارٹی کی جیا بچن نے پوچھا کہ پولیس اہلکاروں کی طرف سے خواتین سے بدتمیزی پر کیا کارروائی کی جاتی ہے۔اس پر وزیر نے کہا کہ شکایت ملنے پر پولیس اہلکاروں کے خلاف یقینی طور پر کارروائی ہوتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

جب تک میں زندہ ہوں مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر دوسروں کا ریزرویشن ملنے نہیں دوں گا : وزیر اعظم نریندر مودی

  وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ایک بار پھر مسلم ریزرویشن کو لے کر کانگریس پر حملہ کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ او بی سی یا ایس سی ایس ٹی کے مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں دیا جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی تلنگانہ کےظہیر آباد میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کر رہےتھے۔ ...

جب مغل دور میں ہندو خطرے میں نہیں تھے تو اب کیسے ہوگئے؟ ٹی ایم سی لیڈر کیرتی آزاد کا بی جے پی پر سخت حملہ

ترنمول کانگریس کے امیدوار اور سابق ہندوستانی کرکٹر کیرتی آزاد نے بی جے پی کی ہندو قوم پرستی کے دعوے اور ہندووں کے خطرے میں ہونے کے اس کے بیانیے پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر بی جے پی 10 سال تک اقتدار میں رہنے کے باوجود ہندوؤں کے خطرے میں ہونے کا رونا رو رہی ہے تو اس سے ...

اپریل ماہ میں جی ایس ٹی کلیکشن 2 لاکھ کروڑ روپے کے پار، گزشتہ سال کے مقابلے 12 فیصد کا اضافہ

ہندوستان کا جی ایس ٹی کلیکشن اپریل ماہ میں 2.10 لاکھ کروڑ روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی وزیر مالیات نے آج جانکاری دی۔ یہ کلیکشن گزشتہ سال اپریل ماہ کے مقابلے میں 12.4 فیصد زیادہ ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گھریلو لین دین اور درآمدات میں مضبوط تیزی کی وجہ سے جی ...

آئین کو مضبوط کرنے والے سبھی راستے بند کیے جا رہے، آسام میں پرینکا گاندھی نے بی جے پی پر عائد کیے کئی الزامات

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی پارٹی امیدواروں کو لوک سبھا انتخاب میں کامیابی دلانے کے لیے زور و شور سے انتخابی تشہیر کر رہی ہیں۔ آج وہ آسام کے دھبری میں تھیں جہاں مرکز کی مودی حکومت کے ساتھ ساتھ انھوں نے ریاست کی ہیمنت بسوا سرما حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں سے عوام کو ...

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

سونا اور منگل سوتر کانگریس نہیں مودی چھین رہا ہے،آر بی آئی ڈاٹا نے مودی کے جھوٹ کو کیا بے نقاب

وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کے انتخابی منشور کو نشانہ بناتے ہوئے  کہا تھا کہ کانگریس اگر اقتدار پر آئی تو وہ ہندو خواتین کا منگل سوتر چھین کر مسلمانوں میں تقسیم کر دے گی۔ اس دعوے کے بعد دی منٹ اخبار نے  جب اس  بات کا  پتہ لگانا شروع کیا  کہ عوام بالخصوص  ہندوؤں سے خاندانی ...