50فیصدسے زیادہ ٹرین ٹکٹیں نقدخریدی جاتی ہیں:سروے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th September 2017, 11:40 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،19/ستمبر (یو این آئی) حکومت کے ملک میں کیش لیس معیشت اور ڈیجیٹل ادائیگی کو فرو غ دینے کی کوششوں کے باوجود ہندوستانی ریل کے پچاس فیصد سے زیادہ ریزرو ٹکٹ نقدی میں ہی بک کرائے جاتے ہیں۔ریل مسافروں کو سفر سے متعلق معلومات فراہم کرانے والا پورٹل ریل یاتری ڈاٹ ان نے ایک سروے کی بنیاد پر یہ دعوی کیا ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں نصف سے زیادہ ٹرین ٹکٹ نقد ی میں خریدے جاتے ہیں ۔اس میں کہا گیا ہے کہ بیشتر ایجنٹ کے ذریعہ سے بھی ریزرو ٹرین ٹکٹوں کی خریداری کی جاتی ہے ۔ ان کا تعاون ریزرو ٹکٹوں کے فروخت میں لگ بھگ آدھا ہے جو نقد میں خریدے جاتے ہیں۔ اس کی اہم وجہ ڈس انسینٹیو ایکو سسٹم ہے جس سے نقدی کو فروغ ملتا ہے ۔پورٹل نے کہا کہ ملک بھر میں کسٹمرس او رٹکٹ بک کرانے والے ایجنٹوں پر کرائے گئے سروے کی بنیاد پر یہ نتیجہ نکلا ہے ۔ اس میں ڈیجیٹل ادائیگی کو فرو غ دینے کے لئے سدھار کرنے کی ضرورت بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملک میں تقریباً65ہزار ایسے ایجنٹ ہیں جو ٹرین ٹکٹ فروخت کرتے ہیں اور ٹکٹ خریدنے کے لئے قریبی ٹکٹ ایجنٹ اب بھی پسندیدہ متبادل ہے کیوں کہ’’ ہوم ڈیلیوری کی پیش کش‘‘مقامی حالات کا علم نیز کسٹمرس کے ساتھ تعلقات وغیرہ اس میں شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

جب تک میں زندہ ہوں مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر دوسروں کا ریزرویشن ملنے نہیں دوں گا : وزیر اعظم نریندر مودی

  وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ایک بار پھر مسلم ریزرویشن کو لے کر کانگریس پر حملہ کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ او بی سی یا ایس سی ایس ٹی کے مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں دیا جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی تلنگانہ کےظہیر آباد میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کر رہےتھے۔ ...

جب مغل دور میں ہندو خطرے میں نہیں تھے تو اب کیسے ہوگئے؟ ٹی ایم سی لیڈر کیرتی آزاد کا بی جے پی پر سخت حملہ

ترنمول کانگریس کے امیدوار اور سابق ہندوستانی کرکٹر کیرتی آزاد نے بی جے پی کی ہندو قوم پرستی کے دعوے اور ہندووں کے خطرے میں ہونے کے اس کے بیانیے پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر بی جے پی 10 سال تک اقتدار میں رہنے کے باوجود ہندوؤں کے خطرے میں ہونے کا رونا رو رہی ہے تو اس سے ...

اپریل ماہ میں جی ایس ٹی کلیکشن 2 لاکھ کروڑ روپے کے پار، گزشتہ سال کے مقابلے 12 فیصد کا اضافہ

ہندوستان کا جی ایس ٹی کلیکشن اپریل ماہ میں 2.10 لاکھ کروڑ روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی وزیر مالیات نے آج جانکاری دی۔ یہ کلیکشن گزشتہ سال اپریل ماہ کے مقابلے میں 12.4 فیصد زیادہ ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گھریلو لین دین اور درآمدات میں مضبوط تیزی کی وجہ سے جی ...

آئین کو مضبوط کرنے والے سبھی راستے بند کیے جا رہے، آسام میں پرینکا گاندھی نے بی جے پی پر عائد کیے کئی الزامات

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی پارٹی امیدواروں کو لوک سبھا انتخاب میں کامیابی دلانے کے لیے زور و شور سے انتخابی تشہیر کر رہی ہیں۔ آج وہ آسام کے دھبری میں تھیں جہاں مرکز کی مودی حکومت کے ساتھ ساتھ انھوں نے ریاست کی ہیمنت بسوا سرما حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں سے عوام کو ...

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

سونا اور منگل سوتر کانگریس نہیں مودی چھین رہا ہے،آر بی آئی ڈاٹا نے مودی کے جھوٹ کو کیا بے نقاب

وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کے انتخابی منشور کو نشانہ بناتے ہوئے  کہا تھا کہ کانگریس اگر اقتدار پر آئی تو وہ ہندو خواتین کا منگل سوتر چھین کر مسلمانوں میں تقسیم کر دے گی۔ اس دعوے کے بعد دی منٹ اخبار نے  جب اس  بات کا  پتہ لگانا شروع کیا  کہ عوام بالخصوص  ہندوؤں سے خاندانی ...