کیمرون:فوج کے ساتھ جھڑپیں، 22 افراد ہلاک
یوندے /لندن 28مئی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) افریقی ملک کیمرون میں فوج کے ساتھ جھڑپوں میں 22 افراد مارے گئے۔ بتایا گیا کہ ہلاک ہونے والوں کی ابھی تک کوئی شناخت نہیں ہو پائی ہے، آرمی کے مطابق مرنے والے سب دہشت گرد ہیں اور گائوں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ سب مجرم تھے۔ جھڑپیں امریکی سفیر کے کیمرون میں آنے کے بعد شروع ہوئی جس کی وجہ سے حکومت نے ٹارگٹ کلنگ اور آزادی پسند اقلیتوں کو علیحدگی کی خاطر جدوجہد کرنے والے اقلیتوں کو دہشت گرد قرار دے دیا۔