جنوبی فلپائن میں فوجی کارروائی میں 15 عسکریت پسند ہلاک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th June 2018, 12:44 PM | عالمی خبریں |

لندن13جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )فلپائن کے ایک فوجی کمانڈر نے کہا ہے کہ اتوار کے روز باغیوں کی بم بنانے والی ایک فیکٹری پر فضائی اور زمینی حملوں میں داعش کے حامی کم ازکم 15 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔بریگیڈیر جنرل سیریلیتو سوبجانا نے میڈیا کو بتایا فلپائن کے علاقے میگوئنداناؤ میں بانگسامورو اسلامک فریڈم فائیٹرز گروپ یعنی پی آئی ایف ایف کے ایک ٹھکانے فضائی اور توپ خانے سے حملہ کیا گیا جہاں وہ دھماکہ خیز بارودی مواد تیا ر کر رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ حملہ الصباح کیا گیا، اس وقت وہاں 60 سے 100 کے لگ بھگ عسکریت پسند موجود تھے۔فوجی کمانڈر نے بتایا کہ 15 ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے، جب کہ 10 زخمی ہیں اور 2 کو پکڑ لیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے لیگوسان کے علاقے میں عسکریت پسندوں کی بارودی مواد تیار کرنے کی مرکزی فیکٹری تباہ کر دی ہے۔فلپائن کی فوج کا کہنا ہے کہ مبینہ عسکری گروپ کے تین سو سے چار سو ارکان موجود ہیں، جب کہ ابو سیاف اور ماؤتی گروپ کے ارکان اس کے علاوہ ہیں۔فلپائن کے جنوبی حصے میں اکھٹے ہوکر پانچ مہینے پیلے ماروئی نامی قصبے پر قبضہ کیا جس کے بعد سے وہ نئے ارکان بھرتی کر رہے ہیں اور انہیں تربیت دے رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

دنیا میں سب سے زیادہ کروڑ پتی نیویارک میں، ایک دہائی میں 48 فیصد زیادہ

نیویارک کے لوگوں کے پاس اب بھی دنیا کے کسی بھی دیگر شہر کے مقابلے 3 ٹریلین سے زائد کی دولت ہے۔ یہ معلومات ’بلومبرگ‘ کی ایک رپورٹ کی سامنے آئی ہے۔ بلومبرگ کے امیگریشن کنسلٹنسی فرم ’ہِنلے اینڈ پارٹنرس‘ نے دنیا کے امیر ترین شہروں کی عالمی درجہ بندی کی فہرست جاری کی ہے۔ اس کے ...

برازیل میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 75ہوگئی

جنوبی برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل کے بڑے حصوں سے ٹکرانے والے شدید طوفان کی وجہ سے 19 اپریل سے اب تک کم از کم 75 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ شہری دفاع کے ادارے نے اتوار کو جاری کردہ اپنی تازہ ترین رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔

میانمار سے 40 سے زیادہ نئے مہاجرین میزورم میں داخل ہوئے: انٹیلی جنس رپورٹ

میانمار کی چن ریاست کے پیلیتوا ٹاؤن شپ (ضلع) سے کچھ خواتین سمیت کم از کم 47 پناہ گزین حال ہی میں جنوبی میزورم کے لنگتائی ضلع میں میانمار کی سرحد پر واقع ہروتیجول گاؤں میں داخل ہوئے ہیں۔انٹیلی جنس ذرائع نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

امریکہ میں تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اضافہ

امریکہ میں تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ہفتے کے آخر میں امریکی کیمپس میں مزید احتجاجی مظاہرےدیکھنے میں آئے۔ ان میں بعض پرتشدد واقعات بھی شامل تھے۔

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔