ایران میں 12قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th August 2016, 12:09 PM | عالمی خبریں |

تہران،28؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ایرانی حکام نے 12قیدیوں کی سزائے موت پر عمل درامد کرتے ہوئے انہیں پھانسی دے دی۔ اقوام متحدہ کی پرزور مذمت کے باجود موت کے گھاٹ اتارے جانے والے ان افراد پر منشیات کی اسمگلنگ سے متعلق الزامات تھے۔ایران میں انسانی حقوق کے کارکنوں کے زیر انتظام ایجنسی ’’ہرانا‘‘کے مطابق ان قیدیوں کو پھانسی سے قبل گزشتہ بدھ کے روز تہران کے جنوب مغربی میں واقع شہر کرج کے جیل میں انفرادی کوٹھڑیوں میں پہنچا دیا گیا تھا۔ایران میں انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ڈاکٹر احمد شہید نے ہفتے کی صبح جاری ایک بیان میں تہران میں حکام پر زور دیا تھا کہ وہ ان افراد کو پھانسی نہ دیں۔ یہ بیان قیدیوں کی سزائے موت پر عمل درامد سے چند گھنٹے قبل دیا گیا۔ڈاکٹر احمد شہید نے مذکورہ قیدیوں کے خلاف جاری احکامات کو غیر منصفانہ اور تمام بین الاقوامی منشوروں اور معاہدوں کے خلاف قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوس ناک بات ہے کہ ایرانی حکومت ابھی تک ایسے الزامات کے تحت لوگوں کو سزائے موت دے رہی ہے جو شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے آئی سی سی پی آر کی شقوں کے کے مطابق خطرناک جرائم نہیں۔


ڈاکٹر شہید نے واضح کیا کہ بعض ملزمان کو تو اپنے وکیلوں سے صرف 20منٹ بات چیت کرنے کا موقع مل سکا جب کہ ایک ملزم علی رضا مدد پور کو پانچ سال قبل ایک گھر میں صفائی کے ملازم کے طور پر کام کرنے کے دوران گرفتار کیا گیا اور گھر سے 900گرام حشیش برآمد ہوئی تھی۔یاد رہے کہ صدر روحانی کے دور صدارت میں سزائے موت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جہاں حکام نے 2015کے ابتدائی سات ماہ کے دوران ملک کی مختلف جیلوں میں 700افراد کو موت کے گھاٹ اتارا جب کہ 2015میں سزائے موت پانے والوں کی مجموعی تعداد 969ہے جو 25سال میں ایک ریکارڈ تعداد ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

برازیل میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 75ہوگئی

جنوبی برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل کے بڑے حصوں سے ٹکرانے والے شدید طوفان کی وجہ سے 19 اپریل سے اب تک کم از کم 75 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ شہری دفاع کے ادارے نے اتوار کو جاری کردہ اپنی تازہ ترین رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔

میانمار سے 40 سے زیادہ نئے مہاجرین میزورم میں داخل ہوئے: انٹیلی جنس رپورٹ

میانمار کی چن ریاست کے پیلیتوا ٹاؤن شپ (ضلع) سے کچھ خواتین سمیت کم از کم 47 پناہ گزین حال ہی میں جنوبی میزورم کے لنگتائی ضلع میں میانمار کی سرحد پر واقع ہروتیجول گاؤں میں داخل ہوئے ہیں۔انٹیلی جنس ذرائع نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

امریکہ میں تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اضافہ

امریکہ میں تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ہفتے کے آخر میں امریکی کیمپس میں مزید احتجاجی مظاہرےدیکھنے میں آئے۔ ان میں بعض پرتشدد واقعات بھی شامل تھے۔

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...