یلاپور ایم ایل اے ہیبار نے دیا بی جے پی کو شاک ؛ کیا ہیبّار کانگریس میں شامل ہوں گے ؟

Source: S.O. News Service | Published on 28th February 2024, 8:39 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

یلاپور 28 / فروری (ایس او نیوز) پچھلے کچھ دنوں سے یلاپور حلقہ کے ایم ایل اے شیو رام ہیبار کے تعلق سے افواہیں چل رہی تھیں کہ وہ بی جے پی سے واپس کانگریس میں لوٹنے کے لئے پر تول رہے ہیں ۔ اب شیورام ہیبار نے راجیہ سبھا کے لئے اراکین کے انتخاب کے موقع پر اسمبلی سے غیر حاضر رہتے ہوئے بی جے پی کو براہ راست شاک دے دیا ہے ۔
    
خیال رہے کہ اسمبلی سے راجیہ سبھا کو اراکین منتخب کرنے کا عمل کل جب اسمبلی میں پورا کیا گیا تو الیکشن کے وقت تمام اراکین اسمبلی میں موجود رہنے اور پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دینے کی تاکیدی ہدایت بی جے پی کی طرف سے جاری کی  گئی تھی مگر بی جے پی کے رکن اسمبلی ایس ٹی سوم شیکھر نے پارٹی وہپ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کانگریسی امیدوار کو اپنا ووٹ دیا جبکہ شیو رام ہیبار نے اسمبلی سیشن سے غیر حاضر رہنے کو ترجیح دی ۔ اس طرح ان دونوں اراکین اسمبلی نے بی جے پی سے دور ہونے کے امکانات کا اشارہ کر دیا ۔
    
اسمبلی سے راجیہ سبھا کے لئے چار اراکین کو منتخب کرنا تھا جس میں کانگریس کے تین امیدوار پارٹی کی اسمبلی میں قوت کے بل پر جیت سے ہمکنار ہوئے ۔ کانگریسی خیمے سے ووٹ گھسیٹنے اور ووٹوں کے حساب و کتاب کو الٹ پلٹ کرنے کے لئے جنتا دل ایس نے بی جے پی کے ساتھ مل کر ایک چال چلی تھی اور اپنا پانچواں امیدوار میدان میں اتارا تھا ۔ لیکن یہ چالاکی کام نہیں آئی بلکہ الٹے بی جے پی کے خیمے میں ہی کانگریس نے دراڑیں ڈال دیں ۔
    
توقع کی جا رہی ہے کہ شیورام ہیبار اور ایس ٹی سوم شیکھر  لوک سبھا الیکشن کے موقع پر باضابطہ طور پر کانگریس میں شامل ہو جائیں گے ۔ شیورام ہیبار کے بارے میں سمجھا جا رہا ہے کہ خود انہیں یا ان کے بیٹے کو  کانگریس کی طرف سے کینرا حلقہ سے پارلیمانی الیکشن میں امیدوار بنائے جانے کے بھی امکانات ہیں۔ 
    
شیورام ہیبار کے لاپتہ ہونے کی شکایت :یلاپور پٹن پنچایت کے رکن سومیشور نائک نے یلاپور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے کہ منگل کے دن جب راجیہ سبھا الیکشن ہوا تو  اس دن صبح سے شیورام لاپتہ ہوگئے ہیں ۔ منگل کے دن صبح ان کا فون سوئچ آف چل رہا ہے اور کسی سے ان کا رابطہ نہیں ہو رہا ہے  اس لئے پولیس انہیں تلاش کرے ۔ 
    
سومیشور نائک نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے  کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے نشان پر الیکشن جیتے ہوئے شیورام ہیبار کو اسمبلی میں راجیہ سبھا کے لئے پارٹی امیدوار کے حق میں ووٹ دینا چاہیے تھا ، لیکن انہوں نے اپنا ووٹ پارٹی امیدوار کے حق میں استعمال نہ کرتے ہوئے اپنے حلقے کے عوام سے دھوکا کیا ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل ٹی ایم سی میں گرما گرم بحث : گیس اسٹیشن کے لئے نو آبجکشن لیٹر منسوخ کرنے کا مطالبہ

شہر کے سنڈے مارکیٹ روڈ پر ایل پی جی بنک قائم کرنے کے لئے ٹی ایم سی ایڈمنسٹریٹر اور اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نینا کی طرف سے جو نو آبجکشن لیٹر ضلع ڈپٹی کمشنر کو بھیجا گیا ہے اس پر ٹاون میونسپل کاونسل کی میٹنگ میں گرما گرم بحث ہوئی اور اسے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔

بھٹکل انجمن کی پانچ نئی اسکول بسوں کا افتتاح

نجمن حامئی مسلمین  بھٹکل کے    تعلیمی اداروں کے لئے آج جمعرات کو 5 نئی اسکول بسوں کا افتتاح  عمل میں آیا، اس موقع پر  انجمن کے صدر  یونس قاضیا، جنرل سکریٹری  اسحاق شاہ بندری ، سابق جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل سمیت کئی دیگر  عہدیداران واراکین انتظامیہ موجود تھے۔

انکولہ چٹان کھسکنے کا معاملہ: فوت شدہ خاتون کی آخری رسومات میں تعاون کرنے والے مینگلور کے صحافیوں کی ڈی سی نے کی تہنیت

دکشن کنڑا ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن نے انکولہ کے شیرور میں چٹان کھسکنے کے بعد ملبے کے اندر دب کر ہلاک ہونے والی خاتون کی آخری رسومات انجام دینے میں تعاون کرنے والے مینگلورو کے صحافیوں کی انسانیت نوازی کو سراہا اور ان کی تہنیت کی

ہوناور کے شراوتی کنارے بسنے والوں کے لئے جاری ہوا الرٹ؛ لنگن مکی میں بڑھ گئی پانی کی سطح

ہوناور میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں لنگن مکّی آبی ذخیرے میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کی طرف بڑھنے لگی ہے جس کی وجہ سے شراوتی ندی کے دونوں کناروں پر بسنے والوں کے چوکنا رہنےکا پہلا الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔

کرناٹک کو نیٹ سے استثنیٰ کی قرارداد اسمبلی میں منظور

کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں آج آنے والی مردم شماری کی بنیاد پر لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنوحدبندی”ایک ملک، ایک الیکشن“ کی تجویز اور نیشنل انٹرنس کم ایلجبلیٹی ٹسٹ (نیٹ) کے خلاف قرار دادیں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران منظور کرلی۔

بجٹ میں ریاستوں سے امتیازی سلوک پر ناراضگی، نیتی آیوگ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے 4 وزرائے اعلیٰ کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں و غیر بی جے پی ریاستیں مرکز پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ ایسے میں 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ملک کے 4 ...