پاکستان میں گزشتہ سال دہشت گردانہ حملوں میں 17 فیصد کا اضافہ، 693 افراد جاں بحق

Source: S.O. News Service | Published on 4th January 2024, 8:31 PM | عالمی خبریں |

اسلام آباد، 4/جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی)پاکستان میں گزشتہ سال دہشت گردانہ حملوں میں 17 فیصد کا اضافہ ہوا اور ان حملوں کے نتیجے میں 693 افراد کی موت واقع ہوئی ہے، جبکہ ہزاروں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اس بات کا انکشاف پاکستان کی ایک تھینک ٹینک رپورٹ سے ہوا ہے۔

بحق پاکستان میں گزشتہ سال کئی دہشت گردانہ حملے ہوئے جن میں سینکڑوں لوگ ہلاک اور ہزاروں افراد زخمی ہوئے۔ اس فکر انگیز رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر سن 2023 میں 306 دہشت گردانہ حملے ہوئے جن میں 693 افراد کی موت ہو گئی۔ اس رپورٹ میں جانکاری دی گئی ہے کہ پاکستانی طالبان، اسلامک اسٹیٹ خراسان اور بلوچستان لبریشن آرمی جیسے کئی ممنوعہ گروپ ہیں جنھوں نے مختلف مقامات پر دہشت گردانہ حملے کیے۔

پاکستانی اخبار ’ڈان‘ میں جمعرات کو شائع ایک خبر میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ فور پیس اسٹڈیز (پی آئی پی ایس) کے ذریعہ آئندہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات سے قبل جاری کی گئی 2023 کی ’سیکورٹی رپورٹ‘ انتخابی تشہیر اور ووٹنگ کے دوران امیدواروں و سیاسی لیڈران کی سیکورٹی پر سوال اٹھاتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے بڑھتے حملوں سے اشارہ ملتا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور اس کے معاون پاکستان کو بات چیت کا عمل بحال کرنے کے لیے مجبور کرنے کے مقصد سے آئندہ شدید دہشت گردانہ حملے کا سہارا لینا جاری رکھیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کچھ دنوں قبل وزارت داخلہ نے سینیٹ کو مطلع کیا تھا کہ خیبر پختونخواں کے انضمام والے ضلعوں میں بھرتی، ٹریننگ اور خود کش حملہ آوروں کو رکھنے کے ساتھ بڑی تعداد میں ٹی ٹی پی اراکین کی مستقل آمد فکر کی وجہ ہے۔ فوجی ذرائع نے ’ڈان‘ اخبار کو بتایا کہ افغانستان دوحہ سمجھوتہ میں کیے گئے اپنے عزائم کو پورا نہیں کر پایا ہے کیونکہ ٹی ٹی پی پاکستان کے اندر دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے افغانستان کو اڈے کی شکل میں استعمال کرنا جاری رکھتا ہے۔ سیکورٹی تراکیب کے باوجود پاکستان-افغانستان سرحد کو ’مشکل اور غیر محفوظ‘ بتایا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔