کرکٹ ورلڈ کپ میں ہندوستان کی جیت کا سلسلہ جاری؛ جنوبی افریقہ کے خلاف درج کی 243 رنوں سے آسان جیت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 6th November 2023, 1:26 AM | اسپورٹس |

کولکتہ 5/نومبر (ایس او نیوز/ایجنسی)  ہندوستان نے  آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں اب تک کی خطرناک ٹیم سمجھی  جانے والی  ٹیم  جنوبی افریقہ کو بھی باآسانی زیر کرتے ہوئے 243 رنز سے شکست دیدی۔ اس جیت کے ساتھ ہی عالمی کپ میں انڈیا  نے مسلسل آٹھویں فتح حاصل کی اور پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن کو مستحکم کرلیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف قومی ٹیم کے  کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 326 رنز بنائے۔

لیکن جنوبی افریقی ٹیم   ہندوستانی گیندبازوں  کے آگے بے بسی کی تصویر نظر آئی اور پوری ٹیم 28 ویں اوور میں صرف83 رنز بنا کرتاش کے پتوں کی بکھر گئی۔ 

جنوبی افریقہ کی طرف سے راسی وین ڈیر ڈوسن 13 اور مارکو جانسین 14 رنز بنا سکے، جنوبی افریقہ کا کوئی بھی بلے باز ہندوستانی باولروں کا   سامنا ہی نہیں کرسکے اور ان کی وکٹیں خزاں رسیدہ پتوں کی طرح گرتی  چلی گئیں۔

رویندر جڈیجا نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 33 رنز دے کر 5 وکٹیں اپنے نام کیں جب کہ محمد شامی نے 18 اور کلدیپ یادیو نے 7 رنز کے عوض 2، 2 وکٹیں اپنے نام کے آگے درج کروائیں۔ کوہلی کو شاندار بیٹنگ کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

اس سے قبل  ہندوستان  نے کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں منعقدہ میچ میں اننگز کا آغاز کیا تو اوپنر روہت شرما اور شبمن گل نے ہندوستان  کو 62 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا تاہم کپتان 40 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے جبکہ شبمن گل 23 رنز بناکر  چلتے بنے۔

تیسری وکٹ کی شراکت میں ویرات کوہلی اور شریاس آئیر نے 134 رنز کی شراکت قائم کی، شریاس 77 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ویرات کوہلی نے اپنے کیریئر کی 49 سنچری اسکور کی وہ 101 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا، مارکو جانسن، لنگی نگیڈی اور تبریز شمسی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ سے قبل جنوبی افریقہ  کے کپتان ٹمبا باؤما کا کہنا تھا کہ میچ میں کامیابی کے ساتھ ہی پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ کرنا چاہتے ہیں۔ تاہم انڈین  ٹیم نے ان کی یہ خواہش پوری نہ ہونے دی۔

ایک نظر اس پر بھی

رویندر جڈیجہ کا بھی ٹی-20 کرکٹ سے ریٹارئرمنٹ کا اعلان

ٹی-20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد جہاں ملک بھر میں خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے، وہیں، کچھ اہم کھلاڑیوں کے ریٹائرمنٹ کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔ ورلڈ کپ کے خطاب پر قابض ہونے کے بعد کپتان روہت شرما اور وراٹ کوہلی نے ٹی-20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا تھا۔ اب ہندوستانی ...

کپتان روہت شرما نے بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا

ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو  سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر ٹی ٹوینٹی عالمی  کپ جیت لیا۔ اس حوالے سے ملک بھر میں جشن کا سماں ہے۔ دریں اثنا، ایک ایک کرکے دو ہندوستانی کرکٹرز نے T20 انٹرنیشنل کرکٹ فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

ویراٹ کوہلی نے کیا ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ویراٹ کوہلی نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، ہندوستان نے کینسنگٹن اوول میں کھیلے گئے ایک سنسنی خیز فائنل میں جنوبی افریقہ کو سات رنز سے شکست دے کر ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ جیت لیا۔ 2007 کے چیمپئن ہندوستان نے 176-7 کا اسکور کیا۔ ویراٹ کوہلی (76) نے اس ورلڈ کپ میں اپنی پہلی ...

ٹی 20 ورلڈ کپ :17 سال بعد ہندوستان پھر بنا ٹی 20 کا شہنشاہ

ایک ارب 40 کروڑ ہندوستانیوں کی دعاؤں اور توقعات پر پورا اترتے ہوئے روہت شرما کی قیادت والی ٹیم نے ہفتہ کو اتحاد، ہمت اور تحمل کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دلچسپ مقابلے میں جنوبی افریقہ کو سات رن سے شکست دے کر 17 سال بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا۔