مہاراشٹر میں ایک اور ہِٹ اینڈ رَن کا معاملہ، ناسک میں خاتون کو ٹکر مار کر ڈرائیوار فرار، خاتون کی موت

Source: S.O. News Service | Published on 10th July 2024, 5:10 PM | ملکی خبریں |

ممبئی، 10/جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی) مہاراشٹر میں ہِٹ اینڈ رَن کا ایک اور معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس بار یہ معاملہ ناسک میں پیش آیا ہے، جس میں ایک تیزرفتار کار نےایک خاتون کو ٹکر ماردی۔ ناسک کے گنگاپور روڈ پر پیش آئے اس واقعے میں خاتون کی موت ہو گئی۔ مرنے والی خاتون کا نام ویشالی شندے (36) ہے جو ہنومان نگر کی رہنے والی تھیں۔ یہ واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہوا ہے، جس کی بنیاد پر گنگا پور پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

واضح رہے کہ مہاراشٹر میں ہِٹ اینڈ رَن کا معاملہ نہایت تواتر سے پیش آ رہا ہے۔ ابھی تین روز قبل اتوار (7 جولائی) کو ممبئی کے ورلی علاقے میں ہِٹ اینڈ رَن کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ اٹریہ مال کے قریب صبح کے وقت ایک بی ایم ڈبلیو کار نے اسکوٹر سے جا رہے ماہی گیر جوڑے پردیپ ناخوا اور کاویری ناخوا کو ٹکر مار دی تھی۔ اس ٹکر میں کاویری ناخواہ کار کے بونٹ پر تقریباً 100 میٹر تک گھسٹتی رہی۔ دونوں میاں بیوی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا، جہاں کاویری کی موت ہوگئی۔ ٹکر مارنے کے بعد کار چلانے والا مہر شاہ فرار ہو گیا تھا جسے دو دن کی مشقت کے بعد پولیس نے ویرار سے گرفتار کیا۔

ایسا ہی ایک اور معاملہ پیر (8 جولائی) کو پونے میں پیش آیا تھا جس میں ایک کار سوار رات میں گشت کر رہے ہے دو پولیس اہلکاروں کو ٹکر مار کر فرار ہوگیا۔ اس حادثے میں میں ایک پولیس اہلکار کی موت ہوگئی جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ یہ حادثہ پرانے پونے ممبئی ہائی وے پر ہیرس برج کے نیچے صبح 2 بجے پیش آیا تھا۔ یہ پولیس اہلکار کھڈکی پولیس اسٹیشن میں بیٹ مارشل کے طور پر کام کرتے تھے اور رات کی گشت کے لیے اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو رہے تھے کہ ایک تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی۔ اس دوران کانسٹیبل سمادھان کولی کی موت ہو گئی، جبکہ دوسرا پولیس اہلکار شندے بری طرح زخمی ہو گیا۔ پولیس نے ٹکر مارنے والے ڈرائیور کی اور کار کی تلاش کر رہی ہے۔

گزشتہ ماہ 23 جون کو پونے ناسک ہائی وے پر این سی پی اجیت پوار گروپ کے ایم ایل اے دلیپ موہتے پاٹل کے بھتیجے کی کار نے دو موٹر سائیکل سواروں کو زور دار ٹکّر ماردی تھی۔ اس ٹکّر میں ایک موٹر سائیکل سوار نوجوان کی موت ہو گئی۔ اس کے علاوہ پونے کے ہی مشہور پورش کار ہِٹ ایڈن رَن کا معاملہ تو سبھی کے ذہن میں ہو گا جس میں ایک شراب کے نشے میں دھت ایک نابالغ امیر زادے نے دو لوگوں کو کچل کر مارڈالا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

مسلم پرسنل لاء بورڈ وفد کی آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ سے ملاقات؛ نائیڈو نےمسلمانوں کے تمام جائز مطالبات کی حمایت کا دلایا یقین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ایک وفد نے ریاست آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کی اور وقف ترمیمی بل 2024 سے متعلق اپنے اعتراضات اور اندیشوں سے انھیں واقف کرایا۔

پونے میں پانی کی ٹنکی پھٹنے سے 4 مزدور ہلاک، 7 زخمی

مہاراشٹر کے پونے میں پانی کی ٹنکی اچانک پھٹ جانے سے 4 مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس دلخراش واقعے میں 7 دیگر مزدور بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدور وہاں نہا رہے تھے۔ دستیاب معلومات کے مطابق، یہ ٹنکی صرف 3 روز پہلے ہی نصب کی گئی تھی۔ جیسے ہی حادثے کی ...

یوپی ضمنی انتخابات: کانگریس نے سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر امیدوار نامزد کیا

اتر پردیش میں سات سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔ کانگریس وہاں اپنے نشان پر انتخاب لڑنے کی ہمت نہیں کر پا رہی، جس کا ثبوت جمعرات کو اس وقت ملا جب سماج وادی پارٹی نے اپنے دو امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ ایس پی نے غازی آباد کی صدر سیٹ سے سنگھ راج جاٹو ...

فضائی آلودگی کنٹرول کرنے کے اقدامات: این ڈی ایم سی نے دہلی میں پارکنگ فیس دوگنا کر دیا

دہلی میں فضائی آلودگی خطرناک سطح تک پہنچ گئی ہے، اور اس کے تدارک کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس ضمن میں نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) نے اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے علاقوں میں پارکنگ فیس دوگنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد نجی گاڑیوں کے استعمال کو کم ...

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات: وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سمیت 100 سے زائد رہنماؤں نے آج جمع کرائے نامزدگی کے کاغذات

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں تیزی آ گئی ہے۔ آج مختلف سیاسی جماعتوں کے 100 سے زائد امیدواروں نے اپنے نامزدگی کے کاغذات جمع کرائے، جس کے نتیجے میں متعلقہ علاقوں میں خاصی سرگرمی دیکھنے کو ملی۔ شہروں اور قصبوں میں پورے دن ریلیوں اور اجلاسوں کا سلسلہ جاری رہا۔ 4 ...

مادھبی پوری بچ پی اے سی کے سامنے پیش نہیں ہوئیں، کمیٹی کا اجلاس ملتوی

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) کی چیئرپرسن مادھبی پوری بچ نے آج (24 اکتوبر 2024) ذاتی وجوہات کی بنا پر پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ کانگریس کے رہنما اور پی اے سی کے چیئرمین کے سی وینوگوپال نے ان کی غیر موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے ...