بی جے پی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے ’400 پار‘ کا نعرہ لگا رہی ہے، چندر پور میں کانگریس کی انتخابی ریلی سے کنہیاکمار کا پر جوش خطاب

Source: S.O. News Service | Published on 16th April 2024, 11:09 AM | ملکی خبریں |

ودربھ، 16/اپریل (ایس او نیوز/ایجنسی) کانگریس کے نوجوان لیڈر کنہیا کمار نے کہا ہے کہ بی جے پی اپنے کئے گئے وعدوں کو پورا نہ نہیں کر سکی۔ اس ناکامی کو چھپانے کی غرض سے  وہ ’’ اب کی بار 400 پار‘ کا نعرہ بلند کر رہی ہے۔‘‘  کنہیا کمار ودربھ کے ضلع چندر پور میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی عادت کے مطابق  جم کر وزیراعظم نریندر مودی کو نشانہ بنایا۔ 

کنہیا کمار نے کہا’’ ملک کے عوام   سے کئے گئے وعدوں میں سے وزیر اعظم  مودی نے   اپنے دس سال کی میعاد میں ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا۔ مہنگائی، بے روزگاری، کسانوں کی خودکشی، کسانوں کی آمدنی دوگنی، بیرون ملک سے کالا دھن واپس لانا، معیشت یہ سب جیسے تھے ویسے ہی ہیں۔ ان سب دعوؤں پر کوئی سوال نہ کرے کوئی یہ نہ پوچھے کہ ان تمام وعدوں کا کیا ہوا، اس لئے مودی اب کی بار ۴۰۰؍  پار کا نیا نعرہ لے کر لایا گیا ہے۔ اور اس جملے کو ’’مودی کی گارنٹی‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ وہ چندر پور شہر کے  نیو انگلش  ہائی اسکول کے میدان میں کانگریس امیدوار پرتبھا دھانورکر کی انتخابی مہم کیلئے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔  انہوں نے کہا کہ میں لڑنے کی ہمت حاصل کرنے کیلئے  باقاعدگی سے مہاراشٹر آتا ہوں، کیونکہ یہ جنگجوؤں کی سرزمین ہے۔ اسلئے مہاوکاس اگھاڑی کی امیدوار پرتبھا دھانورکر آنسو بہا کر نہیں بلکہ اپوزیشن سے لڑ کر جیتیں گی۔

کنہیا کمار نے وزیراعظم مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صرف وہی شخص جس نے اپنی شریک حیات  کو دھوکا دیا ہو وہی اس طرح جھوٹ بول سکتا ہے اور عوام کو دھوکا دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا ’’ وہ (مودی) کہتے ہیں کہ ایک اکیلا سب پر بھاری لیکن  انہوں نے مہاراشٹر میںادھو ٹھاکرے کی شیو سینا کو توڑا اور ایکناتھ شندے کو اپنے ساتھ لے لیا۔ شرد پوار کی این سی پی ٹوٹ گئی اور بدعنوانی کے الزام میں پھنسے اجیت پوار کو ساتھ لے لیا ۔ الیکشن ہارنے والے کانگریس لیڈر اشوک چوان، ملند دیورا کو ساتھ لیا گیا۔ اور اب راج ٹھاکرے کو مہایوتی میں شامل کیا گیا ہے۔ کنہیا کمار نے کہا کہ بی جے پی صرف الیکشن ہارنے کے ڈر سے ان سب کو اپنے ساتھ شامل کررہی ہے۔ اگر ایسا ہوا بھی تو چندر پور کے ووٹرس کے  جس طرح ۲۰۱۹ء کے الیکشن میں مودی کے بہکاوے میں نہیں آئے ۲۰۱۴ء میں بھی نہیں آئیں گے۔ مودی کو اپنا آنے والا کل اچھی طرح معلوم ہے، اس لیے وہ انتخابات سے پہلے ہی اب کی بار ۴۰۰؍ پار کا نعرہ لگا رہے ہیں۔

نوجوان لیڈر نے کہاکہ ’’ مودی یہ بھی بتائیں کہ پیٹرول، گیس، بے روزگاری، مہنگائی اور کتنی پار ہوگی۔ اب کی بار ۴۰۰؍ پار کو منظم طریقے سے اور پروپیگنڈے کے ذریعے لوگوں کے ذہنوں میں بٹھایا جا رہا ہے۔ ‘‘کنہیا کمار نے یہ بھی کہا کہ ووٹرس کو اس سے ہوشیار رہنا چاہئے۔ سیاست عوام کے مسائل پر کی جائے نہ کہ جذبات پر۔ لیکن مودی اور بی جے پی جذبات بھڑکا کر سیاست کر رہے ہیں۔ انڈیا اور مہا وکاس اگھاڑی میں کئی پارٹیاں ہیں۔ اسلئے اختلافات بھلا کر مہاراشٹر کی عزت کیلئے متحد ہو جائیں۔ مودی جی جملے بازی سے نہیں جیتیں گے۔ کنہیا کمار نے  کہا کہ ملک کے ۱۴۰؍ کروڑ عوام مودی کو سبق سکھائیں گی۔ اس موقع پر انتخابی امیدوار پرتبھا دھانورکر نے ملک کے آئین اور جمہوریت کو بچانے کیلئے انہیں ہی ووٹ دینے کی اپیل کی۔

ایک نظر اس پر بھی

سورت کے بعد اندور میں بھی لگا کانگریس کو جھٹکا؛ کانگریسی اُمیدوار نے واپس لیا پرچہ نامزدگی؛ بی جے پی میں ہوئے شامل

گجرات  کے سورت  کی طرح مدھیہ پردیش کے اندور میں بھی کانگریس کو ایک  بڑا جھٹکا لگا ہے۔ کیونکہ  اندور لوک سبھا سیٹ سے کانگریس  پارٹی کے امیدوار اکشے کانتی بام نے اپنا پرچہ نامزدگی واپس لے لیا ہے۔ یہی نہیں کانگریس چھوڑ کر اکشے بام بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں۔

مودی جی کیا اب بھی آپ خاموش رہیں گے؟ پرینکا گاندھی نے ریونّا سیکس اسکینڈل معاملہ پر پی ایم مودی سے کیا سوال

کرناٹک میں جنتا دل سیکولر (جے ڈی ایس) کے لیے اس وقت حالات انتہائی ناخوشگوار معلوم پڑ رہے ہیں۔ لوک سبھا انتخاب کے درمیان ہاسن سے این ڈی اے امیدوار پرجول ریونّا کے مبینہ سیکس اسکینڈل معاملہ نے طول پکڑ لیا ہے اور اب جے ڈی ایس کے کئی لیڈران بھی ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ...

کالیجیم سسٹم ختم کرنے والی عرضداشت پر سماعت کرنے سے چیف جسٹس آف انڈیا نے کیا انکار

سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ میں ججوں کی تقرری کے کالیجیم سسٹم کو ختم کرنے کی درخواست والی عرضداشت پر غور کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس جے بی پاردی والا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے ایڈووکیٹ میتھیوز نیدومپرا کی اس درخواست پر غور کیا کہ کالیجیم سسٹم کو ختم ...

لوک سبھا الیکشن 2024: کانگریس نے پنجاب میں 4 امیدواروں کا کیا اعلان، ریاست کی 13 میں سے 12 سیٹوں کے امیدوار طے

کانگریس نے لوک سبھا انتخابات کے لیے پنجاب میں چار سیٹوں پر آج (29 اپریل) اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ پارٹی نے راجستھان کانگریس کے انچارج سکھجندر سنگھ رندھاوا کو گورداسپور سے اور پنجاب کانگریس کے صدر امریندر سنگھ برار (راجا ورنگ) کو لدھیانہ سے ٹکٹ دیا ہے۔ کانگریس نے ...

ہیمنت سورین کو نہیں ملی راحت، انتخابی مہم کے لیے نہیں آسکیں گے جیل سے باہر،آئندہ سماعت 6 مئی کو

سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی گرفتاری اور ای ڈی کی کارروائی کے خلاف ان کی درخواست پر نوٹس جاری کیا ہے۔ زمین گھوٹالے کے معاملے میں گرفتار ہیمنت سورین کا کہنا ہے کہ ان کے لیے اپنی پارٹی کی تشہیر کے لیے انتخابات کے دوران باہر آنا ضروری ہے۔ سورین نے عدالت ...

کانگریس کا پی ایم مودی پر سخت حملہ، کہا- دوسرے مرحلے کے بعد بوکھلائے مودی ڈر پھیلا رہے ہیں

کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کرناٹک میں پی ایم مودی کی ریلی سے قبل مودی سے کچھ سوالات پوچھے ہیں۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر انہوں نے لکھا کہ دوسرے مرحلے میں شکست کے بعد مایوس وزیر اعظم آج کرناٹک میں کئی ریلیاں کر رہے ہیں۔ کچھ سوالات ہیں جن کا جواب جھوٹ بولنے اور ...