ریاستی درجے کی بحالی جموں وکشمیر کا سب سے بڑا مسئلہ ہے،باہر کے لوگ یہاں سارے امور چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

Source: S.O. News Service | Published on 24th January 2023, 11:10 AM | ملکی خبریں |

جموں ، 24؍جنوری(ایس او نیوز؍یواین آئی)کانگریس لیڈر راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ ریاستی درجے کی بحالی جموں و کشمیر کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور کانگریس اس کی بحالی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی-انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں بے روزگاری کی شرح سب سے زیادہ ہے -موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز یہاں ستوری چوک میں لوگوں کے ایک ہجوم سے خطاب کے دوران کیا-انہوں نے کہاکہ کانگریس پارٹی آپ اور آپ کے ریاستی درجے کے مطالبے کو بھر پور سپورٹ کرے گی،ان کا کہنا تھا کہ کانگریس جموں کشمیر کے ریاستی کے درجے کی بحالی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی-

ریاستی درجے جیسا کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے آپ کا حق چھینا گیا ہے،انہوں نے کہاکہ لوگوں نے مجھے بتایا کہ انتظامیہ ان کی طرف توجہ نہیں دیتی ہے باہر کے لوگ یہاں کے سارے امور چلا رہے ہیں جبکہ مقامی لوگ مجبور ہو کر دیکھ رہے ہیں -موصوف لیڈر نے کہا کہ ملک میں سب سے زیادہ بے روزگاری جموں وکشمیر میں ہے -نوجوان ڈاکٹر، انجینئر، وکیل بننا چاہتے ہیں کہ لیکن انہیں ایسا لگتا ہے کہ وہ ایسا نہیں کرسکیں گے - پہلے بے روزگاری کو دور کرنے کا ایک ذریعہ تھا اور وہ فوج کے ساتھ تھا لیکن اب اس کو بھی اگنی ویر اسکیم کے ذریعے بند کر دیا گیا ہے -

کشمیری پنڈتوں کے بارے میں راہل گاندھی نے کہاکہ موجودہ ایل جی انتظامیہ اُن کے مسائل حل کرنے میں پوری طرح سے ناکام ثابت ہو گئی ہے -ایل جی منوج سنہا کو کشمیری پنڈتوں سے معافی مانگنی چاہئے کیونکہ جموں وکشمیر کے لوگوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کوکرنا ہے تاہم وہ اس میں ناکام ثابت ہوئے ہیں -اُن کے مطابق پچھلے چھ ماہ سے کشمیری پنڈت مسلسل احتجاج پر بیٹھے ہوئے لیکن حکومت اُن کی اور کوئی توجہ مبذول نہیں کر رہی جو حیران کن ہے -کشمیری پنڈتوں کے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے -

انہوں نے ایل جی منوج سنہا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ کشمیری پنڈت اپنا حق مانگ رہے ہیں جو اُن کو ملنا ہی چاہئے -کانگریس لیڈر نے مزید کہاکہ جموں وکشمیر کے موجودہ حالات سب کے سامنے عیاں ہیں یہاں لوگوں کو طرح طرح کی مشکلات کا سامنا ہے -جموں وکشمیر میں ملک میں واحد ریاست ہے جہاں بے روزگاری کی شرح کافی زیادہ ہے -اُن کے مطابق موجودہ انتظامیہ بے روزگارتعلیم یافتہ نوجوان کو نوکریاں اور روزگار فراہم کرنے میں فی الحال ناکام ثابت ہو گئی ہے -راہل گاندھی نے مزید بتایا کہ یو پی اے کے دور میں جموں وکشمیر کی اور خصوصی توجہ دی گئی لیکن موجودہ انتظامیہ لوگوں کی فلاح و بہبودی کے حوالے سے کچھ نہیں کرپا رہی ہے کیونکہ یہاں کے سبھی امور باہر کے لوگ چلا رہے ہیں -

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...