پرینکا گاندھی کا بی جے پی پر نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری؛ کہا؛ بی جے پی سے عوام کو سکون ملنے کے بجائے بے روزگاری اور مہنگائی ملی ہے

Source: S.O. News Service | Published on 30th March 2024, 12:16 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 30/ مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی)  کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا  کا  بی جے پی کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے ، انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں کے دوران عوام کو سکون ملنے کے بجائے بے روزگاری اور مہنگائی ملی ہے اورملک کے عوام پر  مالی تنگی کا بوجھ مسلسل بڑھ رہا ہے، انہوں نے سوال کیا کہ آخر  بی جے پی حکومت عوام کو قرض کے دلدل میں کیوں دھکیل رہی ہے؟

پرینکا گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا، ’’وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت ہند موجودہ مالی سال میں 14 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کا قرض لینے جا رہی ہے، کیوں؟ آزادی سے لے کر 2014 تک کے 67 سالوں میں، ملک پر کل قرضہ 55 لاکھ کروڑ روپے تھا۔ پچھلے 10 سالوں میں صرف مودی جی نے اسے بڑھا کر 205 لاکھ کروڑ روپے کر دیا۔ ان کی حکومت نے پچھلے 10 سالوں میں تقریباً 150 لاکھ کروڑ روپے کا قرض لیا۔ آج ملک کے ہر شہری پر اوسطاً 1.5 لاکھ روپے کا قرض ہے۔ یہ پیسہ قوم کی تعمیر میں کس طرح استعمال ہوا؟‘‘

انہوں نے سوال کیا، ’’کیا بڑے پیمانے پر نوکریاں پیدا ہوئیں یا حقیقت میں ملازمتیں ختم ہو گئیں؟ کیا کسانوں کی آمدنی دوگنی ہو گئی؟ کیا اسکول اور اسپتال چمک اٹھے؟ پبلک سیکٹر مضبوط ہوا یا کمزور کر دیا گیا؟ کیا بڑی بڑی فیکٹریاں اور صنعتیں لگائی گئیں؟ اگر ایسا نہیں ہوا، اگر معیشت کے بنیادی شعبے تباہی کی حالت میں ہیں، اگر لیبر فورس میں کمی آئی ہے، اگر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار تباہ ہوگئے ہیں تو یہ پیسہ کہاں گیا؟ اس پر کتنا خرچ ہوا؟ خسارے میں کتنی رقم گئی؟ کتنے بڑے ارب پتیوں کے قرضے معاف کرنے پر خرچ ہوئے؟

پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ اب جبکہ حکومت نیا قرض لینے کی تیاری کر رہی ہے، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پچھلے 10 سالوں سے عام لوگوں کو راحت ملنے کے بجائے جب بے روزگاری، مہنگائی اور معاشی بحران کا بوجھ بڑھ رہا ہے تو پھر بی جے پی حکومت عوام کو قرض میں کیوں ڈبا رہی ہے؟

ایک نظر اس پر بھی

عام آدمی پارٹی کی ہریانہ اسمبلی کے لیے 19 امیدواروں کی چھٹی فہرست کا اعلان

 عام آدمی پارٹی (عآپ) نے جمعرات کے روز ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے 19 امیدواروں کی چھٹی فہرست جاری کی۔ عآپ کے قومی جنرل سکریٹری سندیپ پاٹھک نے اس فہرست کا اعلان کیا، جس میں 19 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ اس سے قبل، پارٹی نے پانچویں فہرست میں 9 امیدواروں کے نام جاری کیے تھے۔ اب تک، ...

شمالی ہندوستان میں شدید مانسون بارش، سیلابی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری

دہلی، اتر پردیش اور شمالی ہند کے دیگر علاقوں میں مانسون کی بارشیں شدید ہو گئی ہیں۔ اتر پردیش میں بارش کا سلسلہ بلا توقف جاری ہے، جبکہ دہلی این سی آر میں رات بھر ہونے والی بارش نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔ اس مسلسل بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں آبی جماؤ کا سنگین مسئلہ ...

کانگریس کی ہریانہ اسمبلی کی چوتھی فہرست میں پانچ نئے امیدوار شامل

ہریانہ اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں کانگریس نے اپنے امیدواروں کی چوتھی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں کل پانچ امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ اس فہرست میں انبالہ کینٹ سے پریمل پاری، پانی پت دیہی سے سچن کنڈو، نروانا (ایس سی) سے ستبیر ڈبلین، رانیا سے سرو میترا کمبوج، اور تیگاؤں سے روہت ...

مولانا عمر گوتم اور مولانا کلیم صدیقی سمیت 12 کو عدالت نے سنائی عمر قید کی سزا؛ دفاعی وکیل نے ظاہر کی ہائی کورٹ سے انصاف ملنے کی اُمید

معروف عالم دین  مولانا کلیم صدیقی اور مولانا عمر گوتم  سمیت 12/ افراد کو این آئی اے ، اے ٹی ایس عدالت نے غیر قانونی تبدیلی مذہب کے معاملات میں قصور وار قرار دیتے ہوئے  عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ جبکہ دیگر چار لوگوں کو دس دس سال کی سزا سنائی ہے۔

ہریانہ میں عام آدمی پارٹی کے امیدواروں کی چوتھی فہرست جاری

عام آدمی پارٹی نے ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کی چوتھی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں 21 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ اس فہرست میں کویتا دلال کو جولانہ سے امیدوار بنایا گیا ہے، جبکہ جوگا سنگھ لاڈوا سے پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔