مودی حکومت، مردم شماری کب کرائے گی؟: کانگریس

Source: S.O. News Service | Published on 11th June 2024, 11:29 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 11/ جون (ایس او نیوز /ایجنسی)  کانگریس نے پیر کے دن کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کو عنقریب ملک کو بتانا ہوگا کہ مردم شماری کب ہوگی۔

اس نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ حکومت دیگر پسماندہ طبقات کے زمرہ والی برادریوں کی آبادی کی کتنی ہے یہ بھی بتائے تاکہ سماجی انصاف صحیح معنوں میں ہوسکے۔

کانگریس قائد جئے رام رمیش نے کہا کہ سماجی۔ معاشی ترقی کے لئے جامع مردم شماری لازمی ہے جو مرکزی حکومت ہر 10 سال بعد کراتی ہے۔ پچھلی مردم شماری 2021 میں ہوجانی چاہئے تھی لیکن مودی نے نہیں کرائی۔

یہ مردم شماری نہ کرانے کا فوری نتیجہ یہ نکلا کہ کم ازکم 14کروڑ ہندوستانی 2013کے قومی غذائی سلامتی قانون کے تحت ملنے والے فوائد سے محروم ہوگئے۔ اس قانون کو پی ایم غریب کلیان اَن یوجنا کا نیا نام دیا گیا ہے۔

کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ ایک تہائی وزیراعظم کو بتانا ہوگا کہ مردم شماری کب ہوگی۔ کانگریس نے لوک سبھا الیکشن کے اپنے منشور میں وعدہ کیا تھا کہ وہ ذات پات پر مبنی ملک گیر مردم شماری کرائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

ممتا بنرجی کا ’نیتی آیوگ‘ کو ختم کرنے اور ’پلاننگ کمیشن‘ کو بحال کرنے کا مطالبہ

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نیتی آیوگ کو ختم کرنے اور پلاننگ کمیشن کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ ممتا بنرجی ہفتہ، 27 جولائی کو نیتی آیوگ کی میٹنگ میں شرکت کے لئے دہلی پہنچی ہیں۔ ممتا بنرجی نے موجودہ تنظیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ’’نیتی آیوگ کو ہٹاؤ، پلاننگ کمیشن کو ...

نوی ممبئی میں تین منزلہ عمارت منہدم، متعدد افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ

نوی ممبئی یعنی نئی ممبئی میں ایک تین منزلہ عمارت 'اندرا نواس' گر گئی ہے ۔ عمارت کے ملبے تلے کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ شہباز گاؤں میں اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی این ڈی آر ایف، ممبئی پولیس، محکمہ  فائر اور میونسپلٹی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بچاؤ آپریشن شروع کیا۔

سونا 6700 روپے سستا، چاندی میں بھی 13000 روپے کی گراوٹ

  سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور یہ اپنی تاریخی بلند ترین سطح سے تقریباً 6700 روپے فی 10 گرام سستا ہو گیا ہے جبکہ چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے 13000 روپے فی کلو کم ہو گئی ہے۔

شمال مغربی ہندوستان میں مانسون پھر سے سرگرم، پنجاب-ہریانہ سے دہلی اور یوپی تک بارش کا امکان

جولائی کا آخری ہفتہ جاری ہے اور مانسون ایک بار پھر سرگرم ہو گیا ہے۔ کم بارش سے پریشان شمالی ہندوستان میں اب کئی دنوں تک بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس بار پر بھی خوب بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے دہلی سے ممبئی تک بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔

مغربی بنگال اور کیرالہ حکومتوں کا بل پینڈنگ رکھنے کے معاملہ میں سپریم کورٹ نے مرکز سے طلب کیا جواب

سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کر مغربی بنگال اور کیرالہ حکومتوں کے ذریعہ بل پینڈنگ معاملے میں داخل عرضی پر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے مغربی بنگال اور کیرالہ کے گورنرس کے سکریٹریز سے بھی ان ریاستی حکومتوں کی طرف سے داخل علیحدہ درخواستوں کے بارے میں ...