ووٹر لسٹ سے نام بغیر نوٹس کے ہٹادینا غیر قانونی جو بھی لسٹوں سے نام غائب کرنے کے ذمہ دار ہیں ان پر کارروائی کی جائے: سدارامیا

Source: S.O. News Service | Published on 26th November 2022, 12:25 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 26؍نومبر (ایس او  نیوز)سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر سدارامیا نے کہا ہے کہ بنگلورو کے ووٹر لسٹوں سے لاکھوں کی تعداد میں نام بغیر نوٹس دئیے نکال دئیے گئے ہیں، اس لئے الیکشن کمیشن کی طرف سے جو ڈرافٹ ووٹر لسٹ جاری کی گئی ہے، اسے فوری طور پر منسوخ کر دیا جائے اور ووٹر لسٹوں سے ناموں کو ہٹانے کے معاملہ میں شامل این جی او کے ساتھ ساتھ اس کو بڑھاوا دینے والے وزیر اعلیٰ اور دیگر وزراء کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ چیلومے نامی این جی او کو ووٹر لسٹوں پر نظر ثانی کی ذمہ داری دینے کے پیچھے بی بی ایم پی اور ریاستی لیکشن کمیشن کے افسر بھی شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کو اس کی اطلاع پہلے ہی سے تھی اور اس کی طرف سے بی بی ایم پی کو ایک مکتوب بھی روانہ کیا گیا۔کمیشن کی تنبیہ کے باوجود بھی چیلومے کو کام جاری رکھنے کا موقع فراہم کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ ووٹر لسٹوں پر نظر ثانی کے کام کے لئے ایک ایک نوجوان کو 25 تا30ہزار روپے کی تنخواہ پر مقرر کیا گیا۔ اس کے لئے فنڈس کہاں سے آئے، اس کی جانچ ہونی چاہئے۔ اس بات کی جانچ بھی ہونی چاہئے کہ ہزاروں نوجوانوں کو اچھی تنخواہ پر رکھ کر ووٹر لسٹوں میں چھیڑ چھاڑ کسے فائدہ پہنچانے کے لئے کروائی گئی اور اس کمپنی کو کس ذریعہ سے پیسے ادا کئے گئے اور کیوں؟۔

انہوں نے کہا کہ ووٹر لسٹوں میں نام حذف کرنے کا اتنا بڑا گھپلہ بے نقاب ہونے کے باوجود اب تک بی بی ایم پی کے کسی بڑے افسر کے خلاف کارروائی کا نہ ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ اس معاملہ میں شامل وزیر اعلیٰ، وزراء اور اوراراکین اسمبلی و کونسل کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سارے معاملہ میں ان بے روزگار نوجوانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جو تنخواہ کے عوض میدان میں اتر کر کام کر رہے تھے۔ یہ خبر ملی تھی کہ چیلومے کے دفتر میں ایک وزیر کے لیٹر ہیڈ برآمد کئے گئے تو پھر اب تک اس پر کوئی کارروائی کیوں نہیں کی گئی۔ سدارامیا نے کہا کہ کسی طرح کے فارم داخل کئے بغیر ووٹر لسٹ میں ناموں کا اندراج اور اخراج ممکن ہی نہیں ہے، ایسے میں بغیر فارم کے کس کے کہنے پر ووٹر لسٹوں میں ناموں کی شمولیت اور اخراج کیا گیا،اس کی حقیقت سامنے لانے کی ضرورت ہے۔ سدارامیا نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی یہ ذمہ داری ہے کہ جو دھاندلی ہوئی، اس کے بارے میں حقائق عوام کے سامنے لایاجائے۔ جن جن لوگوں نے ووٹر لسٹوں میں چھیڑ چھاڑ کی ہے،ا ن کی نشاندہی ہو چکی ہے، اب ان کو جیل بھیجنے کا کام ہو نا چاہئے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کو نیٹ سے استثنیٰ کی قرارداد اسمبلی میں منظور

کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں آج آنے والی مردم شماری کی بنیاد پر لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنوحدبندی”ایک ملک، ایک الیکشن“ کی تجویز اور نیشنل انٹرنس کم ایلجبلیٹی ٹسٹ (نیٹ) کے خلاف قرار دادیں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران منظور کرلی۔

بجٹ میں ریاستوں سے امتیازی سلوک پر ناراضگی، نیتی آیوگ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے 4 وزرائے اعلیٰ کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں و غیر بی جے پی ریاستیں مرکز پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ ایسے میں 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ملک کے 4 ...