ووٹرلسٹ کی چوری کے معاملے ملوث وزراء کو فوری گرفتار کیاجائے:ڈی کے شیوکمار

Source: S.O. News Service | Published on 23rd November 2022, 11:53 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 23؍نومبر(ایس او نیوز)ووٹروں کی تفصیل چرانے کے معاملے میں بی جے پی حکومت کی طرف سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔اس معاملے میں چند وزراء بھی شامل ہیں،جنہیں فوری گرفتار کیاجاناچاہئے اور ان کے ناموں کا انکشاف کیاجاناچاہئے۔یہ بات کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمار نے کہی۔

انہوں نے یہاں اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پرائیویٹ والوں کو بی ایل او مقرر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی،مگر یہ کام بی جے پی حکومت نے کیاہے،اس طرح کا کام حکومت کی طرف سے کرنے کیلئے کس نے دباؤ ڈالا تھا،اس کے پیچھے کس وزیرکاہاتھ ہے۔ان تمام باتوں کا انکشاف ہوناچاہئے۔اس گھپلے میں چند وزراء کے ملوث ہونے کی اطلاع ملی ہے،جعلی نوٹ پرنٹ کرنا کتنابڑاجرم ہے ٹھیک اسی طرح یہ بھی بہت بڑاجرم ہے۔اس معاملے میں تاحال کسی بھی اعلیٰ افسرکو گرفتار نہیں کیاگیاہے۔تعمیری کاموں کا ٹھیکہ کی بنیادپر ایک ہزار روپئے کیلئے کام کرنے والے نوجوانوں کو گرفتار کیاگیاہے،ان لڑکوں کے بار ے میں بات کرنے سے کیافائدہ ہوگا۔ان لڑکوں کو تنخواہ تک ٹھیک طریقے سے نہیں دی گئی ہے،ان لڑکوں کی طرف سے بھی پولیس تھانے میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔ووٹروں کی تفصیل چوری کرنے کیلئے کس نے منظو ر ی دی ہے،اس کے خلا ف ٹھوس کارروائی کی جائے۔اراکین اسمبلی او ر وزراء نے بھی اس معاملے میں بات کی ہے اور ان کے چیک بھی وہاں ملے ہیں،ان تمام کے خلاف ایف آئی آر درج کرنی ہوگی اور انہیں گرفتار کرناہوگا۔پولیس کی طرف سے کیاتحقیقات کی جائیں گی،اس کا انتظارہے،تحقیقات مکمل ہونے دیں،تمام تفصیل کے ساتھ بات کی جائے گی۔

سابق وزیراعلیٰ سدارامیا کی طرف سے عوام کو گمراہ کئے جانے کے تعلق سے ریاستی وزیراشوتھ نارائن کے بیان کے بارے میں اپنارد عمل ظاہر کرتے ہوئے ڈی کے شیوکمار نے کہاکہ چیلومے کمپنی میں میرا چیک اور لیٹر ہیڈ نہیں پایاگیاہے،ہمارے دور میں اگر اس طرح کی غلطی ہوئی ہے،تو سزاء دی جائے۔شیوکمار نے مزید کہاکہ مجھے پھر سے جیل جانے اورپیک پاکیٹ قرار دیاگیاہے،جو نہایت خوشی کی بات ہے،پیک پاکیٹ اور چوروں کو گرفتار کیاجائے۔منگلور میں ہوئے دھماکے کی مکمل تفصیل چاہئے،پولیس کمشنر نے آخر کیوں عجلت میں بیان دیااور کیوں عوام میں خوف کی لہر دوڑائی ہے۔اس معاملے میں بھی ٹھیک طریقے سے تحقیقات کی امیدنہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کو نیٹ سے استثنیٰ کی قرارداد اسمبلی میں منظور

کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں آج آنے والی مردم شماری کی بنیاد پر لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنوحدبندی”ایک ملک، ایک الیکشن“ کی تجویز اور نیشنل انٹرنس کم ایلجبلیٹی ٹسٹ (نیٹ) کے خلاف قرار دادیں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران منظور کرلی۔

بجٹ میں ریاستوں سے امتیازی سلوک پر ناراضگی، نیتی آیوگ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے 4 وزرائے اعلیٰ کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں و غیر بی جے پی ریاستیں مرکز پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ ایسے میں 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ملک کے 4 ...