کرناٹک میں بے موسم برسات - چار دن میں 10 افراد ہلاک - بڑے پیمانے پر فصلوں کا نقصان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th April 2024, 7:45 PM | ریاستی خبریں |

بھٹکل  14 / اپریل (ایس او نیوز) ریاست کرناٹک کے مختلف علاقوں میں ہوئی بے موسم کی برسات کی وجہ سے سنیچر کے دن پانچ افراد موت کا شکار ہوگئے جبکہ گزشتہ چار دن میں جملہ 10 افراد کی موت واقع ہوئی ہے ۔

 ریاست کے 17 اضلاع میں اور خاص کر شمالی کرناٹکا میں بجلیوں کے گرنے سے جانی نقصان کے علاوہ بھاری برسات سے فصلوں کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے ۔ درخت زمین سے  اکھڑنے اور بجلیوں کے کھمبے ٹوٹنے کے ساتھ مویشیوں کے ہلاک ہونے کی بھی خبریں مل رہی ہیں ۔

سنیچر کو آسمانی بجلی کی زد میں آ کر ہلاک ہونے والوں کی شناخت کھیتوں میں کام کرنے والے وجیاپور تعلقہ کے لکشمن سوملو راتھوڈ (72)، آلند تعلقہ کے کسان کلیانی ہنومنت بھوسنور(60) ، سندھنور تعلقہ کا چرواہا لڑکا شانتا کمار بسوا راج (16) کے طور پر کی گئی ہے ۔ بیدر ضلع کے اوراد میں شئیلو راملو (36) نامی شخص طوفانی ہوائیں چلتے وقت اپنے گھر کے اوپری منزل سے گر کر ہلاک ہوگیا  ہے۔ اسی طرح چکمگلور کے این آر پور تعلقہ کے کسان شنکر کی آسمانی بجلی گرنے سے موت ہو گئی۔ گلیڈا گڈا کے ہمسانور گاؤں میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک خاتون کی بھی  موت ہو ئی جبکہ کونکنا کوپا گاؤں میں طوفان سے ہنامنتا یاراگوپا کی کیلے کی فصل تباہ ہوگئی۔ کوپل ضلع کے کانکاگیری تعلقہ   میں شری دُرگا دیوی مندر کے مینار میں تیز ہوا اور بجلی گرنے سے دراڑ پڑ گئی۔ کُشتگی تعلقہ کے ہلیا پورہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک بیل مر گیا۔  اس کے علاوہ بھی  مختلف مقامات پر بجلیاں گرنے سے مویشی ہلاک ہوئے ہیں  اور کچھ مکانات کی چھتیں اڑ نے کے ساتھ دیگر  کئی مکانات کو نقصان بھی پہنچا  ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کو نیٹ سے استثنیٰ کی قرارداد اسمبلی میں منظور

کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں آج آنے والی مردم شماری کی بنیاد پر لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنوحدبندی”ایک ملک، ایک الیکشن“ کی تجویز اور نیشنل انٹرنس کم ایلجبلیٹی ٹسٹ (نیٹ) کے خلاف قرار دادیں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران منظور کرلی۔

بجٹ میں ریاستوں سے امتیازی سلوک پر ناراضگی، نیتی آیوگ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے 4 وزرائے اعلیٰ کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں و غیر بی جے پی ریاستیں مرکز پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ ایسے میں 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ملک کے 4 ...