اڈپی میں سیلابی پانی میں بہہ گئی کار - چاروں مسافر محفوظ
اڈپی ،8 / جولائی (ایس او نیوز) اڈپی کے کنّر پاڑی - کاڈیکار روڈ پر تیز بہتے ہوئے برساتی پانی کے سیلاب میں ایک کار بہہ گئی اور دور کھیت میں جا کر پھنس گئی ۔ خوش قسمتی سے کار میں موجود چاروں افراد کسی بھی قسم کے جانی نقصان سے محفوظ رہ گئے ۔
یہ حادثہ اس روڈ پر پیش آیا جو برساتی پانی میں پوری طرح ڈوب چکا تھا اور پانی کا بہاو اتنا تیز تھا کہ وہ مسافروں سمیت کار کو بہا لے گیا ۔ اندر بیٹھے ہوئے لوگ آدھی سے زیادہ ڈوبی ہوئی کار سے کسی طرح باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے ۔ اس کے بعد فائر ایمرجنسی سروس کے اہلکاروں اور مقامی لوگوں کی مدد سے کھیت میں پھنسی ہوئی کار کو کھینچ کر باہر لایا گیا ۔