گوکرن ساحل پرغرقابی سے دو سیاحوں کی موت - ایک زندہ بچ گیا
گوکرن 5 / دسمبر (ایس او نیوز) گوکرن کے مڈل بیچ پر ساحل پر سیاحت کے لئے آنے اور تیرنے کے لئے سمندر میں اترنے والے 5 سیاحوں میں سے دو افراد غرقابی کی وجہ سے موت کا شکار ہوگئے ، جبکہ ایک سیاح کو زندہ بچا لیا گیا۔
کلبرگی سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کی ٹولی میں غرقابی سے فوت ہونے والوں کی شناخت آکاش (22 سال) اور ابھیشیک کے طور پر کی گئی ہے ۔ جبکہ زندہ بچنے والے سیاح کا نام شیام بتایا گیا ہے۔