جنوبی گوا میں پیش آئے دو مختلف سڑک حادثات میں کرناٹک کے تین لوگوں کی موت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 9th April 2024, 3:29 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

مڈگاوں 9/اپریل (ایس او نیوز)  پیر کو جنوبی گوا میں  پیش آئے دو مختلف سڑک حادثات میں کرناٹک کے تین لوگوں کی موت واقع ہوگئی جبکہ  چھ دیگر زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں میں ایک کا تعلق گدگ سے، دوسرے کا ہبلی سے اور تیسرے کا دھارواڑ سے تھا۔

پہلا حادثہ   صبح قریب آٹھ بجے پیش آیا جب  چھ لوگوں پر مشتمل خاندان  پوجا کی غرض سے  گوا کے کسی مندرجانے کے لئے نکلے  تھے کہ مخالف سمت سے آنے والی بس سے ان کی کار کی ٹکر ہوگئی۔ حادثے میں کار ڈرائیور جو شدید زخمی حالت میں  کار میں ہی بری طرح پھنس گیا تھا  اسے کار سے جلد باہر نکالنا ممکن نہ ہوسکا جس کی وجہ سے اس نے   موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ اس کی شناخت کرناٹک کے   گدگ کے رہنے والے راجیش ورنیکر (59) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ کافی دیر بعد کار کے دروازے کو کاٹ کر اس کی نعش باہر نکالی جاسکی۔ حادثے میں اس کی بیوی  انجلی راجیش ورنیکر (49)،دیگر اہل خانہ  رام داس ورنیکر (60) انوشا راجیش  ورنیکر (21)، ٹوینکل راجن کولیکر (18) اور ریشما ورنیکر (52) کے ساتھ ساتھ بس پر ایک  سوار  مسافر روبینہ فکیر (18) زخمی ہوگئے،جنہیں قریبی اسپتال لے جایا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ  گدگ کے رہنے والے تمام لوگ کاروار میں اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کے بعد گوا جانے کے لئے نکلے تھے۔ ماشم۔کاناکونا روڈ پر ان کی  کار بائی پاس سے غلط  لین یعنی بائیں طرف والی سڑک   پر  داخل ہوئی۔ پولس نے بتایا کہ  اس موقع پر گوا کی سرکاری بس  ڈرائیور نےجب دیکھا کہ  ایک موڑ  پر سے  کار غلط لین میں داخل ہوئی ہے اور  ڈھلوان سے   کافی تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے تو   خطرے کو بھانپتے ہوئے اس نے  اپنی بس  کو سڑک  پر ہی  روک دیا، مگر کار تیزرفتاری کے ساتھ بس سے ٹکراگئی۔ حادثے میں کار کے اگلے حصے کو کافی نقصان  پہنچا ہے۔

دوسرا حادثہ  پیرکی شام  قریب چھ بجے  پیش آیا جب ایک کار مولّم سے  انموڈ گھاٹ میں داخل ہونے کے بعد  بے قابو ہوگئی اور ایک درخت سے ٹکراگئی۔  پولس کے مطابق کار پر سوار دولوگ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جن کی شناخت ہبلی کے رہنے والے  بھارت اگراسی (43)  اور دھارواڑ کے رہنے والے ناگیش رائیکر (36) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

دونوں نعشوں کو  جنوبی گوا کے ڈسٹرکٹ اسپتال کے مردہ خانہ لے جایا گیا ہے، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل انجمن کی پانچ نئی اسکول بسوں کا افتتاح

نجمن حامئی مسلمین  بھٹکل کے    تعلیمی اداروں کے لئے آج جمعرات کو 5 نئی اسکول بسوں کا افتتاح  عمل میں آیا، اس موقع پر  انجمن کے صدر  یونس قاضیا، جنرل سکریٹری  اسحاق شاہ بندری ، سابق جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل سمیت کئی دیگر  عہدیداران واراکین انتظامیہ موجود تھے۔

انکولہ چٹان کھسکنے کا معاملہ: فوت شدہ خاتون کی آخری رسومات میں تعاون کرنے والے مینگلور کے صحافیوں کی ڈی سی نے کی تہنیت

دکشن کنڑا ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن نے انکولہ کے شیرور میں چٹان کھسکنے کے بعد ملبے کے اندر دب کر ہلاک ہونے والی خاتون کی آخری رسومات انجام دینے میں تعاون کرنے والے مینگلورو کے صحافیوں کی انسانیت نوازی کو سراہا اور ان کی تہنیت کی

ہوناور کے شراوتی کنارے بسنے والوں کے لئے جاری ہوا الرٹ؛ لنگن مکی میں بڑھ گئی پانی کی سطح

ہوناور میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں لنگن مکّی آبی ذخیرے میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کی طرف بڑھنے لگی ہے جس کی وجہ سے شراوتی ندی کے دونوں کناروں پر بسنے والوں کے چوکنا رہنےکا پہلا الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔

انکولہ : ایک ڈرائیور اور لاری کی تلاش کا جائزہ لینے پہنچ گئے کیرالہ ایم پی - خبر گیری میں ناکام رہے کینرا ایم پی

شیرور میں پہاڑی کھسکنے کے بعد جہاں کئی لوگوں کی جان گئی وہیں پر کیرالہ کے ایک ٹرک اور اس کے ڈرائیور ارجن کی گم شدگی بھی ایک اہم مسئلہ بنا ہوا ہے اور اس کی تلاشی مہم کا جائزہ لینے کے لئے پہلے تو کیرالہ کے ایک رکن اسمبلی جائے وقوع پر پہنچ گئے ، پھر اس کے بعد کوزی کوڈ ضلع کے رکن ...

کرناٹک کو نیٹ سے استثنیٰ کی قرارداد اسمبلی میں منظور

کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں آج آنے والی مردم شماری کی بنیاد پر لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنوحدبندی”ایک ملک، ایک الیکشن“ کی تجویز اور نیشنل انٹرنس کم ایلجبلیٹی ٹسٹ (نیٹ) کے خلاف قرار دادیں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران منظور کرلی۔

بجٹ میں ریاستوں سے امتیازی سلوک پر ناراضگی، نیتی آیوگ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے 4 وزرائے اعلیٰ کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں و غیر بی جے پی ریاستیں مرکز پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ ایسے میں 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ملک کے 4 ...