بیلگاوی 29 / جنوری (ایس او نیوز) بیلگاوی میں ایل پی جی سلینڈر پھٹنے کی وجہ سے اُڈپی سے تعلق رکھنے والے دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر تین افراد زخمی ہوگئے ۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ حادثہ بسونا گلّی علاقے میں موجود ایک اپارٹمنٹ کے اندر پیش آیا جس میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت کاماکشی بھٹ (80 سال)، ہیمنت بھٹ (27 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔
شہر کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج تین زخمیوں میں سے دو کی حالت بہت ہی سنگین بتائی جا رہی ہے ۔
کھڈے بازار پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے ۔ حادثے کے اسباب معلوم کرنے کے لئے پولیس تحقیقات میں مصروف ہے ۔