بنگلورو میں اوور ہیڈ واٹر ٹینک گرنے سے دو لوگوں کی موت،دو دیگر زخمی
بینگلورو، 3/اگست (ایس او نیوز/ایجنسی) بینگلورو میں ایک عمارت کی چوتھی منزل سے اوور ہیڈ واٹر ٹینک گرنے سے دو افراد موقع پر ہی ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔ واردات بدھ کو دیر رات شیواجی نگر تھانے کی حدود میں پیش آیا۔دو مہلوکین میں سے ایک کی شناخت 40 سالہ ارول کے نام سے ہوئی ہے جب کہ دوسرے کا نام معلوم نہ ہوسکا۔
پولیس کے مطابق ارول عمارت سے متصل فاسٹ فوڈ کی گاڑی چلاتا تھا۔جس دیوار پر پانی کا ٹینک رکھا گیا تھا وہ وقت کے ساتھ ساتھ کمزور پڑ چکا تھا۔
ٹینک کے ساتھ ساتھ عمارت میں دیوار کا ایک حصہ بھی گر گیا۔دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جس میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
ایسٹ ڈویژن کے ڈی سی پی بھیما شنکر گلڈ نے بتایا کہ یہ عمارت شیواجی نگر بس ٹرمینل کے قریب ہے اور ابتدائی جانچ سے پتہ چلا ہے کہ بغیر کسی ابتدائی جانچ کے واٹر ٹینک کو متعلقہ جگہ پر رکھا گیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقات کے بعد قصورواروں کو سزا دی جائے گی۔