دہلی بی جے پی کے دو لیڈران نے کاروباری سے مانگے 15 لاکھ روپے، جبراً وصولی کے الزام میں کیس درج

Source: S.O. News Service | Published on 1st April 2023, 10:56 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، یکم اپریل (ایس او نیوز/ایجنسی) راجدھانی دہلی میں بی جے پی کے دو لیڈروں سیارام شاکیہ اور دھیرج پردھان کے خلاف مبینہ طور سے ایک بزنس مین سے 15 لاکھ روپے کا مطالبہ کرنے کے الزام میں جبراً وصولی کا کیس درج کیا گیا ہے۔ اس پیسے کا مطالبہ گھر تعمیر کرنے کے عوض میں کیا گیا تھا۔ ایف آئی آر 29 مارچ کو دوارکا ضلع کے ڈابری تھانہ میں درج کی گئی۔ دھیرج پردھان جہاں بی جے پی کے مہرولی ضلع نائب صدر بتائے جا رہے ہیں، وہیں شاکیہ پارٹی کے مقامی لیڈر ہیں۔

مشرقی قدوائی نگر باشندہ کاروباری چمن پرکاش سکسینہ نے ایف آئی آر میں الزام لگایا ہے کہ ملزمین نے حساب برابر کرنے کے لیے ان سے 15 لاکھ روپے مانگے تھے۔ چمن پرکاش کا کہنا ہے کہ ’’میں اتم نگر کے راجہ پوری میں بالکل جائز طریقے سے ملکیت کی تعمیر کر رہا تھا۔ لیکن سیارام شاکیہ نے میرے خلاف ایک دیوانی معاملہ بنایا۔ جب میں نے اس ایشو کو سلجھانے کی کوشش کی تو شاکیہ نے مجھے دھیرج پردھان کے دفتر آنے کو کہا جہاں انھوں نے مجھ سے 15 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔‘‘

شکایت دہندہ نے الزام لگایا کہ اسے ڈر تھا کہ ملزم اس کے کنبہ کے اراکین کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ سکسینہ نے یہ بھی کہا کہ 6 مارچ کو دوارکا میں ایک سول جج نے اسٹے آرڈر کو رد کر دیا تھا اور انھیں شاکیہ کی ملکیت کی مرمت کرنے کی ہدایت دی۔ سکسینہ نے الزام لگایا کہ میں نے ان کی ملکیت کو نقصان نہیں پہنچایا ہے، میں صرف معاملے کو سلجھانا چاہتا تھا۔

سکسینہ نے کہا کہ میں نے شاکیہ سے کہا کہ وہ بتائیں کہ ان کی ملکیت کو کہاں نقصان پہنچا ہے، تاکہ میں اس کی مرمت کروا سکوں، لیکن انھوں نے مجھے دھمکی دی۔ کاروباری نے یہ بھی کہا کہ 11 مارچ کو، جب انھوں نے اپنی ملکیت کی تعمیر کا کام پھر سے شروع کیا تو انھیں شاکیہ کے ذریعہ پھر سے 15 لاکھ روپے دینے یا سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی دی گئی۔ ذرائع کے مطابق ابھی تک اس معاملے میں کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...