چئیترا کنداپورا دھوکہ دہی کیس میں آیا چونکانے والا موڑ - وجریداہی سوامی نے لیا چکرورتی سولیبیلے سمیت بڑے ہندوتووا لیڈروں کا نام

Source: S.O. News Service | Published on 19th September 2023, 1:28 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بینگلورو ،19/ ستمبر (ایس او نیوز) وجریداہی مٹھ کے راجا شیکھرا نندا سوامی جی نے چِئیترا کنداپورا دھوکہ دہی معاملے میں کچھ چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں ۔
    
سوامی جی نے ایک کنڑا نیوز چینل سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ اس معاملے میں میرا نام گھسیٹے جانے کے بعد اب اس تعلق سے حقائق بیان کرنا میرے لئے ضروری ہو جاتا ہے ۔ ہندو لیڈر ستیہ جیت سورتکل نے فون کرکے مجھ سے کہا کہ میں نے اگر 1.5 کروڑ روپے گووندا بابو سے لیے ہیں تو میں واپس لوٹا دوں ۔ میں اس بات سے پریشان ہوگیا ۔ میں ستیہ جیت کو بتایا کہ میں تو صرف ایک مرتبہ کولّور میں گووندا بابو سے ملا ہوں ۔ تو ستیہ جیت نے فون کاٹ دیا ۔ میں نے یہ بات شرن پمپ ویل کو بتائی ۔ اس کے بعد ستیہ جیت نے مجھے فون کرکے بتایا کہ 1.5  کروڑ روپے کا معاملہ ابھینَو ہالاشری کا ہے ۔ 
    
یہ تمام تفصیلات میں نے چکرورتی سولیبیلے کو بتاتے ہوئے جب یہ کہا ابھینَو شری کا تعلق یووا بریگیڈ سے ہے تو سولیبیلے نے کہا کہ اس نے سی ٹی روی سے بات کی ہے ۔ اس کے بعد میں نے براہ راست چئیترا کنداپورا سے رابطہ کیا ۔ اس نے تمام  الزامات کو مسترد کر دیا ۔ اس طرح مجھے معلوم ہوا کہ چئیترا کنداپورا اور ہالاشری سوامی کے اچھے تعلقات ہیں ۔ پھر اس کے بعد مجھے گگن  کے بارے میں پتہ چلا تو اس معاملے کو بی جے پی کے اعلیٰ لیڈروں کے علم میں لایا گیا ۔  
    
وجریداہی سوامی جی نے کہا کہ میں نے یہ ساری بتائیں نرنجن کے ذریعے گووندا پجاری تک پہنچائیں تو دو ہفتے کے بعد اس نے مجھے بتایا کہ اس معاملے میں میرا نام شامل نہیں ہے ۔ گووندا بابو کے خاص ساتھی گنگولی کے واسو دیوا کے ذریعے مجھے پتہ چلا کہ اس میں 90%  سچائی ہے ۔ 
    
وجریداہی سوامی جی نے سولیبیلے کے تعلق سے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا اسمبلی انتخابات ختم ہونے کے بعد غالباً اگست کے مہینے میں میں نے چکرورتی سولیبیلے سے گفتگو کی تو اس نے مسکراتے ہوئے مجھ سے پوچھا کہ کہیں اس کا نام تو اس معاملے سے جوڑا نہیں گیا ہے ؟ یہ خبر تو بہت دنوں سے گردش کر رہی ہے ۔ میں نے سی ٹی روی سے بھی بات کی ہے ۔ اور میرے کچھ بتانے سے پہلے ہی سولیبیلے کو تمام باتوں کا پورا علم تھا ۔

ایک نظر اس پر بھی

کاروار: بس کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں بائک سوار اُسی بس کی زد میں آکر ہلاک

  بس کو اوورٹیک کرنے کی کوشش میں اُسی بس کی زد میں آکر بائک سوار ہلاک ہوگیا جس کی شناخت  انکولہ تعلقہ کے شرگونجی  قصبہ کے رہنے والے  جیتندر گوڈا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثہ کاروار کے بینگا نیشنل ہائی وے 66 پر  جمعہ کو پیش آیا۔

بھٹکل میں ہرپل آن لائن کی جانب سے منعقد ہوا کامیاب طرحی نعتیہ مشاعرہ۔ ایک مصرع پر ١٢ شعراء کا مختلف انداز سامعین کی توجہ کا مرکز

نعت گوئی نہ صرف یہ کہ کار ثواب ہے بلکہ نعت سننا نعت پڑھنا نعت کہنا سب کچھ ذریعہ نجات بھی بن سکتا ہے۔اردو کے ایک ادیب نے غزل کے سلسلے میں جو کہا تھا کہ غزل چاول پر قل ھو اللہ لکھنے کے مترادف ہے تو مجھے محسوس ہوتا ہے کہ نعت لکھنا نعت کہنا اس سے بھی زیادہ مشکل کام ہے۔

بھٹکل میں پھیل رہا ہے ڈینگی بخار؛ کئی مریضوں کا مینگلوراسپتالوں میں ہورہا ہے علاج

شہر میں ایک طرف وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے وہیں ہرطرف مچھروں کی بھرمارپائی جارہی ہے، ایسے میں مچھروں سے پھیلنے والی وباء ڈینگی بخار بھی تیزی کے ساتھ پھیلنے کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔ چونکہ بھٹکل کے اکثر لوگ سرکاری اسپتال میں اپنا علاج نہیں کراتے اور پرائیویٹ اسپتالوں ...

کرناٹک کے منڈیا میں کھڑی بس سے کار کی ٹکر، 4 ہلاک

سڑک پر کھڑی بس کو پیچھے سے ایک کار نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں چار لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔یہ واقعہ چہارشنبہ کی صبح ضلع کے نا گمنگالا تعلقہ کے بی جے نگر میں آد چنچن گیری اسپتال کے سامنے پیش آیا۔

کاویری سے روزانہ3ہزار کیوسک پانی تمل ناڈو کو دیا جائے کرناٹک کو کاویری ریور مانیٹرنگ کمیٹی کا تازہ فرمان، عمل کرنے سے ریاستی حکومت کا انکار

ایک طرف کاویری سے تمل ناڈو کو پانی فراہم کرنے کی بات کو لے کرکرناٹک میں بند او ر احتجاجات کا سلسلہ چل پڑا ہے اسی درمیان کرناٹک کے زخموں پر نمک پاشی کرنے کے مترادف کاویری ریور مانیٹرنگ کمیٹی نے تازہ حکم صادر کیا ہے کہ کرناٹک کاویری سے تمل ناڈوکو 28ستمبر تا15/اکتوبر روزانہ 3000کیوسک ...

بنگلورو بند پر ملا جلا رد عمل، کاروباری علاقے بند، باقی مقامات پر اثرمعمولی دفعہ 144کے سبب پولیس کا سخت بندوبست، احتجاجیوں کی گرفتاری اور بند کے بعد رہائی، بسیں حسب معمولی چلتی رہیں، تعلیمی ادارے بند

کاویری سے تمل ناڈو کو پانی فراہم کرنے سپریم کور ٹ کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کرنے کیلئے منگل کے روز بنگلورو بند منانے کیلئے کسان تنظیموں سمیت چند کنڑا نوازتنظیموں کی طرف سے دی گئی آواز پر شہر میں لوگوں کا ملا جلا رد عمل دیکھا گیا۔

گلبرگہ میں ضلع انچارج وزیر پریانک کھرگےکے ہاتھوں سرکاری اسکیموں کے تحت قائم کردہ، مختلف اسٹالس کا افتتاح،عوامی شکایات کی سماعت و یکسوئی کے لئے جنتا درشن پروگرام میں شرکت

وزیر پنچایت راج کرناٹک و ضلع انچارج وزیر گلبرگہ مسٹر پریانک کھرگے نے پیر کے دن چنچولی ضلع گلبرگہ میں عوام ی شکایات کی سماعت اور ان کی یکسوئی کے لئے ایک جنتا درشن نامی جلسہ میں شرکت کی۔

کرناٹک: بی جے پی-جے ڈی ایس اتحاد سے دونوں پارٹی لیڈران میں ناراضگی

بی جے پی اور جے ڈی ایس میں اتحاد سے کرناٹک میں ایک الگ ہی سیاسی ہلچل شروع ہو گئی ہے۔ دونوں ہی پارٹیوں کے لیڈران و کارکنان میں بغاوت کی حالت پیدا ہو گئی ہے۔ دونوں پارٹیوں میں کبھی بھی بگدڑ مچ سکتی ہے۔ ناراض لیڈرا کانگریس کے رابطے میں ہیں۔ کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ اور ریاستی ...

بنگلورو بند: لیکن انتشار کی کیفیت کئی تنظیمیں بنگلورو بند کی تائید سے دستبردار، 29ستمبر کو کرناٹک بند کا اعلان

کاویری سے تمل ناڈو کو پانی کی فراہمی کے خلاف احتجاج کرنے کیلئے منگل کے روز بنگلورو بند منانے کیلئے کنڑانواز تنظیموں اور کسان یونینوں کی طرف سے دی گئی آواز پیر کے روز اس وقت انتشار کا شکار ہو گئی حب کنڑا چلولی لیڈر واٹال ناگرراج نے بنگلورو بند کی حمایت سے صاف انکار کرتے ہوئے ...