’ہمیں تعاون چاہیے خیرات نہیں!‘ تونسی صدر نے 135 ملین ڈالر کی یورپی امداد مسترد کر دی

Source: S.O. News Service | Published on 3rd October 2023, 8:55 PM | عالمی خبریں |

تونس،3/اکتوبر (ایس او نیوز/ایجنسی) تونس کے صدر قیس سعید کہا کہنا ہے کہ ان کا ملک یورپی یونین کی جانب سے حال ہی میں بجٹ سپورٹ اور غیر قانونی امیگریشن کے خلاف جنگ کے حوالے سے اعلان کردہ امداد کو مسترد کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا ’’کہ ہم تعاون قبول کرتے ہیں، احسان یا خیرات نہیں!‘‘

جولائی میں دستخط کیے گئے معاہدے میں تونس کو ایک ارب یورو کی اہم امداد شامل ہے۔ یہ امداد اس کی سست روی کا شکار معیشت میں مدد، ریاست کے عوامی مالیات کو بچانے اور نقل مکانی کے بحران سے زیادہ سختی سے نمٹنے کے لیے ہے۔

تونس کے ایوان صدر کے ایک بیان میں قیس سعید نے وزیر خارجہ نبیل عمار کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ "ہمارا ملک اور ہمارے عوام ہمدردی نہیں چاہتے ہیں لیکن اگر یہ احترام کے بغیر ہے تو اسے قبول نہیں کریں گے۔" انہوں نے یورپی یونین کی طرف سے اعلان کردہ امدادی رقم کو مسترد کر دیا۔

یورپی کمیشن نے گذشتہ جمعہ کو تونس کو 127 ملین یورو (135 ملین ڈالر کی) مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا، جس میں ریاستی بجٹ کے لئے 60 ملین یورو شامل ہیں۔ اس کے علاوہ غیر قانونی امیگریشن کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک امدادی پیکیج میں 67 ملین یورو مالیت کی رقم شامل ہے۔

کمیشن نے ایک بیان میں کہا کہ "یورپی یونین اور تونس مفاہمت کی یادداشت پر عمل درآمد میں تیزی سے پیش رفت کے لیے پرعزم ہیں، نقل مکانی اور اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے کے لیے تعاون کے میدان میں اقدامات کو ترجیح دیتے ہیں۔ تونس کی صلاحیت کو بڑھانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے حکام کے ساتھ ساتھ مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی اور ان کے آبائی ممالک میں دوبارہ انضمام کی حمایت کرنا شامل ہے"۔

ایک نظر اس پر بھی

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔