نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی افتتاحی تقریب سے ترنمول کانگریس نے خود کو کیا الگ، پی ایم مودی کو بنایا تنقید کا نشانہ

Source: S.O. News Service | Published on 24th May 2023, 1:15 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 24/مئی (ایس او نیوز/ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں 28 مئی کو نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح ہونا ہے، لیکن ترنمول کانگریس نے خود کو اس تقریب سے کنارہ کر لیا ہے۔ ترنمول کانگریس کا کوئی بھی رکن پارلیمنٹ یا لیڈر اس تقریب میں شامل نہیں ہوگا، یعنی پارٹی نے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاحی پروگرام کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

ترنمول کانگریس رکن پارلیمنٹ ڈیریک او برائن نے نئی پارلیمنٹ اور اس کی افتتاحی تقریب سے متعلق ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں وزیر اعظم نریندر مودی پر شدید حملہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے لیے نئی پارلیمنٹ بلڈنگ کے افتتاح کا مطلب ہے ’میں، میرا، مجھے‘۔ ڈیریک نے ساتھ ہی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’پارلیمنٹ صرف ایک بلڈنگ نہیں ہے بلکہ یہ پرانی روایات، اقدار، مثالوں اور اصولوں کے ساتھ ایک ادارہ ہے۔‘‘ انھوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کو ہندوستانی جمہوریت کی بنیاد قرار دیا اور کہا کہ یہ باتیں پی ایم مودی کو سمجھ میں نہیں آتی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اربوں روپے کی لاگت سے تیار نئی پارلیمنٹ بلڈنگ کا افتتاح 28 مئی کو کرنے والے ہیں۔ 4 منزلہ اس عمارت میں 1200 اراکین پارلیمنٹ کو بیٹھنے کا انتظام موجود ہے۔ حالانکہ کانگریس نے کئی بار اس نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی تعمیر پر ہی سوالیہ نشان اٹھایا ہے۔ ساتھ ہی کانگریس کو اس بات پر بھی اعتراض ہے کہ وزیر اعظم نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کیوں کر رہے ہیں، یہ کام صدر جمہوریہ کے ہاتھوں ہونا چاہیے تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ممتا بنرجی کا ’نیتی آیوگ‘ کو ختم کرنے اور ’پلاننگ کمیشن‘ کو بحال کرنے کا مطالبہ

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نیتی آیوگ کو ختم کرنے اور پلاننگ کمیشن کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ ممتا بنرجی ہفتہ، 27 جولائی کو نیتی آیوگ کی میٹنگ میں شرکت کے لئے دہلی پہنچی ہیں۔ ممتا بنرجی نے موجودہ تنظیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ’’نیتی آیوگ کو ہٹاؤ، پلاننگ کمیشن کو ...

نوی ممبئی میں تین منزلہ عمارت منہدم، متعدد افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ

نوی ممبئی یعنی نئی ممبئی میں ایک تین منزلہ عمارت 'اندرا نواس' گر گئی ہے ۔ عمارت کے ملبے تلے کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ شہباز گاؤں میں اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی این ڈی آر ایف، ممبئی پولیس، محکمہ  فائر اور میونسپلٹی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بچاؤ آپریشن شروع کیا۔

سونا 6700 روپے سستا، چاندی میں بھی 13000 روپے کی گراوٹ

  سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور یہ اپنی تاریخی بلند ترین سطح سے تقریباً 6700 روپے فی 10 گرام سستا ہو گیا ہے جبکہ چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے 13000 روپے فی کلو کم ہو گئی ہے۔

شمال مغربی ہندوستان میں مانسون پھر سے سرگرم، پنجاب-ہریانہ سے دہلی اور یوپی تک بارش کا امکان

جولائی کا آخری ہفتہ جاری ہے اور مانسون ایک بار پھر سرگرم ہو گیا ہے۔ کم بارش سے پریشان شمالی ہندوستان میں اب کئی دنوں تک بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس بار پر بھی خوب بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے دہلی سے ممبئی تک بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔

مغربی بنگال اور کیرالہ حکومتوں کا بل پینڈنگ رکھنے کے معاملہ میں سپریم کورٹ نے مرکز سے طلب کیا جواب

سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کر مغربی بنگال اور کیرالہ حکومتوں کے ذریعہ بل پینڈنگ معاملے میں داخل عرضی پر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے مغربی بنگال اور کیرالہ کے گورنرس کے سکریٹریز سے بھی ان ریاستی حکومتوں کی طرف سے داخل علیحدہ درخواستوں کے بارے میں ...